عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم پرکرم یوگی پرارمبھ   کی پہلی برسی کا جشن

Posted On: 22 NOV 2023 3:14PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے 22 نومبر 2022 کو شروع کیا گیا، کرم یوگی بھارت (ڈی او پی ٹی) نے آج کرم یوگی پرامبھ کی پہلی سالگرہ منائی ۔یہ  روزگار میلوں کے ذریعے بھرتی ہونے والے تمام نئے سرکاری تقرریوں کے لیے آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم پر آن لائن واقفیت کا پروگرام ہے۔

کرم یوگی پررامبھ پروگرام میں آٹھ کورسز کا ایک سیٹ شامل ہے جو  روزگار میلہ کے تمام تقررکردہ افراد  کو حکومتی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونے اور ان کے نئے کرداروں میں آسانی سے منتقلی میں مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، کرم یوگی بھارت کے سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ نے نئے تقررکردہ افراد  کو مبارکباد دی جو کرم یوگی پرامبھ پروگرام کے ساتھ پراعتماد، نئے سرکاری افسران بن  رہے ہیں۔

شرکاء میں: شویتا ڈاگر (ایمس-دہلی کی ایک نرس)، رشبھ دیویدی (محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی کے ساتھ ایک اے ایس او)، شیوم گپتا (وزارت خارجہ کے ساتھ ایک اے ایس او)، پریانشو شرما (محکمہ ڈاک کے ساتھ ایک گرام ڈاک سیوک) ، میتالی گوئل (فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ساتھ ایک مینجمنٹ ٹرینی)، مایزی پیفوز (سشستر سیما بال کے ساتھ ایک ایس آئی) اور منیش پونیا (سشستر سیما بال کے ساتھ ایک ایس آئی) شامل تھے۔

تقریب میں شرکاء کے ساتھ پینل ڈسکشن بھی شامل تھا۔ اس سیشن نے شرکاء کے لیے اپنی بصیرت، تجربات، اور تعمیری آراء فراہم کرنے کے لیے ایک قیمتی فورم کے طور پر کام کیا، جس سے پلیٹ فارم کی مسلسل ترقی، توسیع اور اس کی پیشکشوں میں تعاون کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی جی او ٹی کرم یوگی (https://igotkarmayogi.gov.in/) ایک جامع آن لائن لرننگ پورٹل ہے جو سرکاری افسران کی صلاحیت سازی کے سفر میں رہنمائی کرتا ہے۔ پورٹل آن لائن سیکھنے، قابلیت کے انتظام، کیریئر کے انتظام، مباحثوں، واقعات، اور نیٹ ورکنگ کے لیے 6 فنکشنل حبس کو یکجا کرتا ہے۔ فی الحال سرکاری سپیکٹرم کے 26 لاکھ سے زیادہ سیکھنے والے آئی جی او ٹی پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہیں جن کی 815پلس  کورسز تک رسائی ہے۔

پروگرام کے ایک حصے کے طور پر شامل پررامبھ کورسز یہ ہیں: 1) سرکاری ملازمین کے لیے ضابطہ اخلاق، 2) کام کی جگہ پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی روک تھام، 3) ترغیب کی تفہیم، 4) ذاتی قیادت، 5) تناؤ  سے نمٹنے کا انتظام، 6) مؤثر مواصلات، 7) شروعاتی لوگوں کیلئے ایم ایس ورلڈ ، اور 8) شروعاتی لوگوں کیلئے ایم ایس ایکسیل ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001THA1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L10U.jpg

***

 (ش ح –ع ح)

U.No:1270



(Release ID: 1978752) Visitor Counter : 78


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi