وزارت دفاع
آئی این ایس سومیدھا مشن،ماپوتو، موزمبیق میں تعینات
Posted On:
22 NOV 2023 11:38AM by PIB Delhi
افریقہ میں جاری آپریشن سے متعلق توسیع شدہ تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی بحریہ کا جہاز سومیدھا 21 نومبر 2023 کو ماپوتو، موزمبیق پہنچا۔پورٹ کال کا مقصد دیرینہ سفارتی تعلقات کو مستحکم بنانا،سمندری تعاون کو تقویت بہم پہنچانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ مل کرآپریشن کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔اس دورے کے دوران 23سے25 نومبر 2023 تک پیشہ ورانہ تبادلہ خیال ،ایک دوسرے کے بحری جہازوں کا دورہ ،منصوبہ بندی سے متعلق کانفرنسز اورای ای زیڈ کی مشترکہ نگرانی کا پروگرام طے کیا گیا ہے۔پورٹ کال کے دوران ہونے والی سرگرمیوں میں کمانڈنگ آفیسر کی جانب سے موزمبیق کی بحریہ کے کمانڈنٹ، موزمبیق کی بحریہ اور ماپوٹو شہر کے میئر سمیت موزمبیق کے مختلف معززین اور سرکاری اہلکاروں سےملاقات کرنا شامل ہے۔
موزمبیق اور ہندوستان کے درمیان روایتی طور پر گرمجوشی پر مبنی اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات ہیں،جوجمہوریت، ترقی اور سیکولرازم کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں باقاعدگی سے اعلیٰ سطح کے تبادلے اوربات چیت ہوتی رہتی ہے۔جوائنٹ ڈیفنس ورکنگ گروپ (جی ڈی ڈبلیو جی)کی باضابطہ میٹنگوں کے ذریعہ دو طرفہ دفاعی تعاون میں بھی پیشرفت ہورہی ہے۔ہندوستانی بحریہ کے جہاز،‘دوستی کے پلوں’کی تعمیر اور دوست ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کومستحکم بنانے سے متعلق ہندوستانی بحریہ کے مشن کے ایک حصے کے طور پر، بیرون ملک باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں۔
آئی این ایس سومیدھا ،وشاکھا پٹنم میں واقع ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بحری بیڑے کا حصہ ہے اوریہ بحری جہاز فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مشرقی بحریہ کمان کی آپریشن پر مبنی کمان کے تحت کام کرتا ہے۔یہ بحری جہاز کئی ہتھیاروں کے نظام، سینسرس، نیویگیشن اور کمیونیکیشن یعنی جہاز رانی اور مواصلات کےجدید ترین نظام/الیکٹرانک جنگی آلات وغیرہ سے لیس ہے۔سومیدھا نے ماضی میں بیڑے کی معاونت سے متعلق مختلف آپریشنز، ساحل پر اورساحل سے دور گشت، سمندری نگرانی اورایچ اے ڈی آر سے متعلق مشن انجام دئے ہیں۔
*************
ش ح۔ ع م ۔م ش
(U-1254)
(Release ID: 1978687)
Visitor Counter : 84