وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 7

سنی دیول، انیل شرما اور راجکمار سنتوشی کے ساتھ بات چیت کا  سیشن

بھارت کے 54 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے موقع پر منعقدہ ایک دلکش سیشن میں، ممتاز  اداکار سنی دیول نے، معزز ہدایت کار ،  انیل شرما اور راجکمار سنتوشی کے ساتھ، سنیما  کے سفر کے اپنے گرانقدر تجربات اور  رد عمل  کے بارے میں بتایا ۔

سنی دیول نے ، جنہوں نے اپنے مشہور ‘‘ہندوستان زندہ باد ’’  ڈائیلاگ کے ساتھ  ‘ بات چیت ’ کا آغاز کیا، غدر- 2 کی  کامیابی کے لیے  شکریے کا اظہار کیا۔ چیلنجوں کا سامنا کرنے اور ایک مدت  تک اسکرپٹ کے خلاء کے باوجود، سنی کے سنیما پر غیرمتزلزل اعتماد نے  ، انہیں  اپنے تخلیقی عمل اور کردار پر زور دینے کے لیے عہد بستہ رکھا ۔

جب سنی سے مختلف ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں  پوچھا گیا ، تو  انہوں نے  ، انہیں اپنے خاندان کے ممبر کے طور پر سمجھتے ہوئے ، اُن کے اپنے جذباتی تعلقات کا انکشاف کیا ۔ ڈائریکٹرز انیل شرما اور راجکمار سنتوشی نے سنی کی تعریف اور ایوارڈز حاصل کرنے میں ، عاجزی کو اجاگر کرتے ہوئے ، گلیسرین کی ضرورت کے بغیر جذباتی مناظرکی شاندار عکاسی کرنے کی صلاحیت کی  ستائش کی ۔

راجکمار سنتوشی نے ، سنی دیول کی تعریف کرتے ہوئے، انہیں  ‘‘ قوت اور خطرات کے ساتھ فطری ہیرو ’’ قرار دیا  اور ایک ایسا  اداکار قرار دیا ، جس نے اپنی مستند شخصیت   کے باوجود متعدد شاٹس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔  انہوں نے سنی کے ، اس اصول کے حقیقی مجسم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے  ، اس بات پر زور دیا کہ ایک اچھے اداکار کو ایک لمحے کی ضرورت ہوتی ہے، نہ کہ صرف فوٹیج کی ۔

انیل شرما نے اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہ سنی کی حقیقی صلاحیت کو ابھی پوری طرح سے محسوس کرنا باقی ہے، غدر کے ساتھ سنی کی بے مثال وابستگی کے بارے میں بتایا ۔  جناب شرما نے  ، اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ غدر- 2 مہابھارت کی ارجن -ابھیمنیو کی کہانی  پر منحصر  ہے، جو دوبارہ تیار شدہ کرداروں کے ساتھ سینما کا ایک منفرد سفر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- و ا -  ع ا )

U. No. 1251

iffi reel

(Release ID: 1978685) Visitor Counter : 93


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi