بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب سربانند سونووال نے شمال مشرق کے اہم پروجیکٹوں کو جنوری 2024 تک مکمل کرنے کو اولین ترجیح دی


آسام میں اندرون ملک آبی گزرگاہوں اور آیوش كے 275 کروڑ روپے کے پروجیکٹ جنوری 2024 تک مکمل ہوں گے: جناب سونووال

مرکز نے شمال مشرق میں اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے لیے پچھلے 2 برسوں میں 25 پروجیکٹوں کے لیے 1100 کروڑ روپے منظور كئے ہیں اور آسام کے لیے 850 کروڑ روپے کے 15 پروجیکٹ: جناب سونووال

اندرون ملک آبی گزرگاہوں كے 9 جیٹیوں کے ساتھ چھ  اور آیوش کے دو پروجیکٹوں کا جنوری 2024 تک افتتاح کر دیا جائے گا

مرکزی وزیر نے ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا کو ہدایت دی کہ وہ برہم پتر پر 88 کم گہرائی والے آبی راستوں پر ڈریڈنگ شروع کرے

Posted On: 21 NOV 2023 8:17PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی، آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج گوہاٹی میں  بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اور آیوش کی وزارت کی شمال مشرقی خطہ میں مشتركہ طور پر جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر موصوف نے شمال مشرق کے اہم پروجیکٹوں کو جنوری 2024 تک مکمل کرنے کو اولین ترجیح دی۔

جائزہ کے دوران، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اور آیوش کی وزارت کے سینئر حکام نے خطے میں جاری منصوبوں کی تازہ مرحلے پوزیشن بتائی۔ شمال مشرقی خطے میں اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے 25 پروجیکٹوں کی ترقی کے لیے 1100 کروڑ روپے سے زیادہ کی منظوری دی گئی ہے۔ منظوری میں آسام میں 15 پروجیکٹوں کے لیے 850 کروڑ روپے شامل ہیں۔ مرکزی وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جوگیگھوپا، پانڈو، بسوناتھ، نیمتی، بندھاکاٹا، اوریم گھاٹ اور سادیہ میں سات تیرتی جیٹیوں کو مکمل کریں۔ اس کے علاوہ ڈبرو گڑھ میں بوگیبیل میں مستقل جیٹیاں بنانے اور کریم گنج کے بدر پور میں جیٹی کی حالت بہتر بنانے كا كام  بھی مکمل کیا جائے۔ تریپورہ کے سونامورا میں ایک مستقل جیٹی کی تعمیر بھی مکمل ہونے کا امکان ہے۔ جناب سونووال نے برہم پترا میں تیرتی 15 جیٹیوں اور  بارک ندی میں 15 جیٹیوں پر کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ بحری جہازوں کے آسانی سے گزرنے کو یقینی بنانے کے لیے انہوں نے ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف اندیا کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ برہم پترا کے 88 كم گہرے آبی راستوں کی باقاعدگی سے کھدائی کریں جن کی پہلے ہی نشاندہی کی جا چكی ہے۔ اس اقدام سے کارگو اور سیاحتی جیٹیوں میں حالیہ اضافے کو برقرار رکھا جائے گا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا كہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں كے علاوہ  آیوش کی وزارتیں شمال مشرقی ہندوستان کے وسیع امكانات سے استفادہ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں تاکہ اسے ہندوستان كی اقتصادی ترقی کا انجن بنایا جا سکے۔ آج ہماری دونوں وزارتوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ شمال مشرق میں اہم پروجیکٹوں کی پیش رفت کے سلسلے میں ایک بہت ہی نتیجہ خیز جائزہ میٹنگ ہوئی۔ نقل و حمل کے ذریعے انقلاب لانے کے مودی جی کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے خطے میں ایسے اہم پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے جو جنوری 2024 تک کام شروع کر دیں گے۔ ہم نے پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے اور اس ٹائم لائن تک ہر پروجیکٹ کی تكمیل کے لیے ٹائم فریم مقرر کیا ہے۔ اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے چھ پروجیكٹوں میں سے برہما پتر پر سات تیرتی جیٹیاں، بوگی بیل پر مستقل جیٹی، تریپورہ میں سونامورا میں مستقل جیٹی، بوگی بیل اور پانڈو میں تیرتی جیٹی اور بدر پور میں جیٹی کی حالت سنورنے كا كام مکمل کیا جائے گا۔ ہم جنوری 2024 تک 150 کروڑ روپے کے ان پروجیکٹوں کو شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آیوش کی وزارت اس وقت پورے شمال مشرق میں 286 کروڑ روپے کے پروجیکٹ عمل میں لا رہی ہے۔ وزیر موصوف نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پروجکٹوں کی رفتار کو تیز کریں۔ ڈبرو گڑھ میں 80.66 کروڑ روپے کے یوگا اور نیچروپیتھی اسپتال اور ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی  کی نئی عمارت اور گوہاٹی میں 34.33 کروڑ روپے کی لاگت سے مربوط آیوش ویلنیس سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب جنوری، 2024 تک کی جائے گی۔ انہوں نے گوہاٹی میں سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  میں 10.45 کروڑ کی سرمایہ کاری کے ساتھ جی+3 اور جی+2 عمارتوں کو دسمبر 2023 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا كہ آیوش وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت والی ہماری حکومت کے لیے دلچسپی کا ایک بڑا شعبہ ہے۔

شمال مشرق میں اس شعبے میں بہت کچھ کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ وزیر اعظم مودی جی کی دور اندیش قیادت میں ہم متعدد پروجیکٹوں کی شناخت اور ان پر اپنا کام شروع کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ شمال مشرق میں آیوش سیکٹر کی بہترین صلاحیت کا ادراک کرنے کے لیے پیمانہ كاری اور تیز رفتاری اہم ہے۔ کم از کم 9 تعمیراتی پروجیكٹوں میں سے جو اس وقت خطے میں جاری ہیں، ہم کم از کم 3 پروجیكٹوں یعنی سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، گوہاٹی میں توسیع کا افتتاح، ڈبرو گڑھ میں یوگا اینڈ نیچروپیتھی ہسپتال کا سنگ بنیاد اور جنوری 2024 تک گوہاٹی كے آزارا میں علاقائی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی اینڈ انٹیگریٹڈ آیوش سینٹر کے مستقل کمپلیکس کا سنگ بنیاد ركھنے میں ٹھوس پیش رفت کی توقع رکھتے ہیں۔

مرکزی وزیر کو خطے میں آیوش صحت اور تندرستی کے مراکز جیسے موجودہ جاری منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ خطے میں کل منظور شدہ 830 اے ایچ ڈبلیو سی کے ساتھ، 495 سے زیادہ مراکز کام کر چکے ہیں۔ خطے میں 33 سے زیادہ مربوط آیوش اسپتالوں کو منظوری دی گئی ہے جن میں سے 09 پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ کل 8 آیوش تعلیمی ادارے (یو جی اور پی جی) کی وزارت کی طرف سے مدد کی جا رہی ہے۔ گنگٹوک میں سووا رگپا کے لیے، کیراو، منی پور میں ہومیوپیتھی کے لیے اور ایک دودھنوئی میں كُل ملا كر تین نئے آیوش انسٹی ٹیوٹ کو منظوری دی گئی ہے۔ مالی سال 2023-2022 میں كُل 155 سے زیادہ آیوش ڈسپنسریوں کو منظوری دی گئی جن میں 100 سے زیادہ  آسام كے لیے ہیں۔

*******

U.No:1244

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1978654) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi