وزارت خزانہ

سی جی ایس ٹی  دہلی ایسٹ نے ‘‘آپریشن کلین سویپ’’ میں 199 کروڑ روپے سے زیادہ دھوکہ دہی سے آئی ٹی سی  حاصل کرنے والی 48 فرضی فرموں کے ایک سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا، 3 گرفتار

Posted On: 21 NOV 2023 5:23PM by PIB Delhi

مرکزی اشیا اور خدمات س ٹیکس (سی جی ایس ٹی) دہلی ایسٹ کمشنریٹ نے ‘‘آپریشن کلین سویپ’’ میں 199 کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی سے آئی ٹی سی حاصل کرنے والی 48 باہم منسلک فرضی فرموں کے ایک سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ سی جی ایس ٹی دہلی ایسٹ نے فرضی بلرز کے خلاف مربوط ‘‘آپریشن کلین سویپ’’ شروع کیا، جو انسانی ذہانت کو جمع کرنے پر مبنی ہے جسے زمینی انٹیلی جنس کی مدد سے ڈیٹا مائننگ اور ڈیٹا کے تجزیہ کے ذریعے مزید تیار کیا گیا تھا۔

آپریشن کی پہلی لہر میں، کل 48 جعلی/فرضی  فرموں - یا تو غیر موجود یا کاغذی فرموں کی کی نشاندہی کی گئی ہے - جو فرضی  رسیدوں کا کاروبار کر رہی تھیں۔ ایسی رسیدیں سامان یا خدمات کی حقیقی فراہمی کے بغیر کی گئی تھیں، جو کہ جی ایس ٹی قانون کے تحت ایک جرم ہے۔ تین افراد کو پکڑنےکے  بعدگرفتار کیا گیا اور بعد میں انہیں چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ، پٹیالہ ہاؤس نے دو ہفتوں کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ سنڈیکیٹ کے دیگر ارکان اور سرغنہ کی شناخت کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011QA0.jpg

 

پکڑے گئے افراد میں سے ایک میسرز ایم کے فرم   کا مالک ہے۔ تاجروں نے 5 کروڑ  روپےسے زیادہ کی دھوکہ دہی والی آئی ٹی سی  کا فائدہ اٹھایا جس میں سے بڑا حصہ دوسرے منسلک لنکس کو منتقل کیا گیا تھا۔ دیگر دو گرفتار افراد سنڈیکیٹ کی مدد کر رہے تھے اور سنڈیکیٹ کے کام میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران 55 مختلف فرموں کے ڈاک ٹکٹ، کئی سم کارڈ اور آدھار کارڈ جیسے دستاویزات، اور تیسری پارٹی سے تعلق رکھنے والے بجلی کے بلوں سمیت قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا۔

یہ پورا آپریشن دشوار گزار علاقے میں کیا گیا، جس میں تنگ گلیوں اور دہلی کے حساس علاقے شامل تھے - جو کہ دہلی پولیس کے دوستانہ تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا جس نے جی ایس ٹی افسران کی مدد کے لیے مناسب  پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا۔

اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع   ح۔ن ا۔

U- 1234



(Release ID: 1978559) Visitor Counter : 68


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi