جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نئی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بھارت  کی جانب سے کی گئی پیش رفت

Posted On: 01 AUG 2023 4:45PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج یکم اگست 2023 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر نے مطلع کیا ہے کہ  بھارت میں نصب قابل تجدید توانائی کی صلاحیت مارچ 2018 میں 115.94 گیگاواٹ سے بڑھ کر مارچ 2023 میں 172.00گیگاواٹ ہو گئی ہے، یعنی اس میں  تقریباً 1.48 گنا اضافہ ہوا ہے۔

مزید یہ کہ سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، سال23- 2022 کے دوران ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے 365.60 بلین یونٹ (بی یو) بجلی پیدا کی گئی ہے۔

قابل تجدید توانائی کی بین الاقوامی  ایجنسی (آئی آر ای این اے) کے ذریعہ جاری کردہ قابل تجدید توانائی کے اعدادوشمار 2023 کے مطابق عالمی سطح پر، ہندوستان کے پاس قابل تجدید توانائی کی نصب شدہ چوتھی سب سے بڑی صلاحیت ہے۔

وزیر موصوف  نے کہا کہ 9 اکتوبر 2022 کو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، گجرات میں 24 گھنٹے قابل تجدید بجلی کی فراہمی کے ساتھ ہندوستان کے پہلے بیٹری اسٹوریج اور شمسی توانائی پر مبنی ’سوریاگرام – ’’موڈھیرا‘‘ کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ زمین پر نصب 6 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ جس میں 15 میگاواٹ بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم اور تمام قابل عمل گھریلو اور سرکاری عمارتوں پر چھت پر شمسی نظام نصب ہے، پورے موڈھیرا گاؤں کو شمسی توانائی فراہم کر رہا ہے، جس کی آبادی تقریباً 6500 افراد پر مشتمل ہے۔

*************

ش ح۔ش م  ۔ را

U-1223



(Release ID: 1978475) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Punjabi , Telugu