عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

اروناچل پردیش کے سرکاری ملازمین کے لیے چوتھے صلاحیت سازی پروگرام کا این سی جی جی، مسوری میں افتتاح کیا گیا


اب تک اروناچل پردیش کے 113 افسران کو تربیت دی جا چکی ہے

Posted On: 20 NOV 2023 7:05PM by PIB Delhi

اروناچل پردیش کے سرکاری ملازمین کے لیے 2 ہفتے کے صلاحیت سازی کے پروگرام (سی بی پی) کی نقاب کشائی 20 نومبر 2023 کو نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی)، مسوری میں کی گئی۔ یہ نارتھ ایسٹ اور سرحدی علاقوں میں گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی رہنمائی اور ہدایات کے مطابق ہے۔ اگلے پانچ سالوں میں اروناچل پردیش کے 500 افسران کو تربیت دینے کے لیے 2022 میں این سی جی جی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، این سی جی جی نے پہلے ہی جاری صلاحیت سازی کے پروگرام کے 30 شرکاء کے سمیت 113 افسران کو تربیت دی ہے۔

این سی جی جی ٹیم کی طرف سے دو ہفتے کے صلاحیت سازی کے پروگرام کو سائنسی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں وسیع معلومات، علم، نئے خیالات اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی کو فروغ دینے کے بہترین طریقوں کا تبادلہ شامل ہے۔ ہر تربیتی پروگرام کے لیے این سی جی جی فیکلٹی کی طرف سے ریاست کی ضرورت کی بنیاد پر اور اروناچل پردیش کی حکومت کے مشورے سے سیشنز طے کیے گئے تھے۔ صلاحیت سازی کا یہ پروگرام سرکاری ملازمین کو اپنے متعلقہ کام کی جگہوں پر پالیسیوں اور ان پر عمل درآمد کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے سرشار کوششیں کرنے میں مدد کرے گا۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس  کے ڈائریکٹر جنرل جناب وی سرینواس نے کی۔ انہوں نے شرکت کرنے والے افسران سے درخواست کی کہ وہ پروگرام کے دوران حاصل ہونے والے تجربے سے بھرپور استفادہ کریں اور موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ان پر زور دیا کہ وہ علم کو مشترک کریں اور گروپس میں کام کریں کیونکہ اچھے خیالات کو فروغ دینے کے لیے موثر ٹیم کی تعمیر ضروری ہے۔جس کا استعمال  شہریوں کی زندگی کے معیار میں بہتری لانے کیلئے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اروناچل پردیش میں سرکاری پروگراموں کے نفاذ میں کوششوں کی تعریف کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کی اہمیت اور عدالت سے متعلقہ کاموں کے موثر انعقاد کی اہمیت کو اجاگر کیا کیونکہ یہی وہ طریقہ کار ہیں جو لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے پروگرام کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کو بروئے کار لانے اور بہترین طریقوں سے سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا، جن میں ان کی اپنی متعلقہ ترتیبات کے مطابق ترمیم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے سرکاری ملازمین سے  ڈیجیٹل انقلاب سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور جدید ترین آئی ٹی ایجادات کو اپنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ گروپ سرگرمیوں میں کام کریں اور ترجیحی شعبے کے پروگراموں کی سنترپتی، موثر افسر بننے کے طریقوں، دیگر شعبوں میں زمینی اصلاحات پر پریزنٹیشنز کے ذریعے تجربات کا تبادلہ کریں۔

استقبالیہ کلمات اور پروگرام کا خاکہ پیش کرتے ہوئے پروگرام کے کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی ایس بشٹ نے کہا کہ چوتھے صلاحیت سازی کے پروگرام میں، این سی جی جی ملک میں اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا اشتراک کرے گا - جیسے ایکویٹی اور حکومتی دخل اندازیاں، عوامی پالیسی اور نفاذ، فن ٹیک اور شمولیت، عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا، اچھی حکمرانی کے بدلتے نمونے ، حکمرانی میں اخلاقیات کے تناظر، ڈیزاسٹر مینجمنٹ: انڈین اینڈ گلوبل پریکٹسز، ویژن آف انڈیا @2047: سول سروسز پر فوکس، ایگزیکٹو جوڈیشری انٹرفیس، ڈیجیٹل گورننس: پاسپورٹ خدمات اور مدد کے معاملے کا مطالعہ ، ٹیکنالوجی اینبلڈ گورننس، لیڈرشپ کوآرڈینیشن اور موثر مواصلات، عوامی بنیادی ڈھانچے کی  ترقی کے لیے نجی شراکت داری ، 2030 تک پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کا وژن، توقعاتی اضلاع، طرز عمل میں تبدیلی کا انتظام، ڈیجیٹل انڈیا، پانی کا تحفظ: ایک گاؤں جادو کر سکتا ہے، قبائلی علاقوں میں تعلیم- ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) ، گاؤں میں بنیادی خدمات، شمال مشرقی خطے میں دیہاتوںمیں سروس اسکیموں کو بروئے کار لانا ، معاش کا فروغ: ہمالیائی ریاست کا معاملہ، سیاحت: ترقی کی صلاحیت، دیہی رہائش، واٹرشیڈ مینجمنٹ کے تناظر میں دیہی ترقی کا جائزہ، موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع پر اس کے اثرات: پالیسیاں اور عالمی طرز عمل، پبلک ایڈمنسٹریشن میں اختراعات، قومی سلامتی کے منظر نامے کا جائزہ، پروجیکٹ کی منصوبہ بندی، عملدرآمد اور نگرانی-جے جے ایم، مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کا نظام، دیگر کے علاوہ۔

شرکاء کو ایسے دوروں سے بھی آگاہ کیا جائے گا جن کا مقصد مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اداروں کا مشاہدہ کرنا ہے۔ یہ دورے اہم اقدامات اور تنظیموں کے بارے میں انمول معلومات  اور  براہ راست  تجربہ فراہم کرتے ہیں جن میں پارلیمنٹ آف انڈیا، ایمس، پریوارن بھون، ایم ڈی این آئی، این ڈی ایم سی، پرائم منسٹر میوزیم اور دیگر شامل ہیں، لیکن یہ یہی تک محدود نہیں۔

چوتھے صلاحیت سازی کے پروگرام کی مجموعی نگرانی اور کوآرڈینیشن اروناچل پردیش کے کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی ایس بشٹ ،شریک کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سنجیو شرما اور این سی جی جی کی صلاحیت سازی ٹیم کے ساتھ کیاجارہا ہے۔

*****

(ش ح ۔ ع ح ۔رب)

    U.N.1202



(Release ID: 1978395) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi , Punjabi