محنت اور روزگار کی وزارت
زراعت اور دیہی مزدوروں کے لیے آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس نمبر – اکتوبر 2023
Posted On:
20 NOV 2023 6:46PM by PIB Delhi
زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیے آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس نمبر(سی پی آئی ۔اے ایل)اور دیہی مزدور(سی پی آئی ۔آرایل) (بیس: 1986-87=100) ماہ اکتوبر 2023 کے لیے ہر ایک میں بالترتیب 15پوائنٹ اور 14 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بالترتیب 1241(بارہ سو اکتالیس)اور 1251 (بارہ سو اکیاون) پر ہے۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عمومی اشاریہ میں اضافے میں بڑا حصہ غذائی گروپ کی طرف سے بالترتیب 13.20 اور 12.48پوائنٹس کی حد تک آیا جس کی بنیادی وجہ چاول، دال،آٹا، ہلدی ،سبزیاں ،دودھ، پیاز ، مرچ(ہری) ، ملے ہوئے مصالحہ جات وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
انڈیکس میں اضافہ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں مختلف تھا۔ زرعی مزدوروں کے معاملے میں، 5 ریاستوں میں ایک سے دس پوائنٹس کا اضافہ جبکہ 13 ریاستوں میں گیارہ سے 20 پوائنٹ او ر دو ریاستوں میں 20 سے زیادہ پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا ۔ تمل ناڈو 1437 پوائنٹس کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سر فہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 960پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔
دیہی مزدوروں کے معاملے میں، اس میں 5 ریاستوں میں 1سے 10 پوائنٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 13 ریاستوں میں11 سے 20 پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا جبکہ دو ریاستوں میں بیس پوائنٹ سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا۔ آندھراپردیش اور تمل ناڈو میں سے ہر ایک 1415 پوائنٹ کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سر فہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 1011 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔
ریاستوں میں، زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے معاملہ میں صارفین کی قیمت کے اشاریہ نمبروں میں سب سے زیادہ اضافہ جموں وکشمیر میں ہوا۔اس کی خاص وجہ چاول ، گیہوں، آٹا، پیاز،کدم ساگ/اسپینچ وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ رہی۔دونوں اشاریوں میں سب سے کم اضافہ کیرالہ (ایک پوائنٹ) میں ہوا۔
سی پی آئی –اے ایل اور سی پی آئی –آر ایل پر مبنی پوائنٹ ٹو پوائنٹ افراط زر کی شرح اکتوبر 2023 میں بالترتیب 7.08فیصد اور 6.92 فیصد رہی۔ جبکہ گزشتہ سال ماہ کے مہینے میں یہ 7.22اور 7.34فیصد جبکہ ستمبر2023 میں 6.70 فیصد اور 6.55فیصد رہی تھی۔ اسی طرح سے غذائی افراط زر اکتوبر 2023 میں 8.42فیصد اور8.18فیصد رہی۔ جبکہ ستمبر2023 میں یہ 8.06فیصد اور 7.73فیصد رہی۔ جبکہ گزشتہ برس کے مہینے میں یہ شرح 7.05فیصد اور 7.00فیصد رہی تھی۔
آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس نمبر (عمومی اور گروپ وار):
گروپ
|
زرعی مزدور
|
دیہی مزدور
|
|
ستمبر 2023
|
اکتوبر2023
|
ستمبر, 2023
|
اکتوبر, 2023
|
عمومی اشاریہ
|
1226
|
1241
|
1237
|
1251
|
خوراک
|
1166
|
1185
|
1171
|
1190
|
پان سپاری وغیرہ
|
2004
|
2009
|
2014
|
2019
|
ایندھن اور روشنی
|
1307
|
1308
|
1299
|
1299
|
کپڑا ،بستر اور جوتے وغیرہ
|
1261
|
1266
|
1307
|
1315
|
متفرقات
|
1274
|
1277
|
1278
|
1278
|
نومبر 2023کے مہینے کے لیے سی پی آئی – اے ایل اور آر ایل 20دسمبر 2023 کو جاری کیے جائیں گے۔
*****
(ش ح ۔ ع ح ۔رب)
U.N.1203
(Release ID: 1978352)
Visitor Counter : 110