کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے تجارتی میلے میں جن اوشدھی اسٹال کا دورہ کیا


جن اوشدھی نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 42 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کے دوران نمائشی اسٹال لگایا

Posted On: 20 NOV 2023 4:07PM by PIB Delhi

کیمیکل اور کھاد اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج تجارتی میلے میں جن اوشدھی اسٹال کا دورہ کیا، تاکہ اسٹال کے کام کاج کی نگرانی کی جاسکے۔ وزیر موصوف نے اس بات کی بھی تعریف کی کہ یہ اسٹال پورے ملک میں قابل رسائی اور سستی صحت کی دیکھ بھال کے لیے حکومت ہند کے عظیم پروجیکٹ کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D5J4.jpg

 

42 واں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 14 سے 27 نومبر تک نئی دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس بین الاقوامی تجارتی میلے کا حصہ ہونے کے ناطے پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کی جانب سے ہال نمبر 5 (اسٹال نمبر بی-8) میں ایک نمائشی اسٹال لگایا گیا ہے، جہاں عام لوگوں کو اس عظیم منصوبے کی نمایاں خصوصیات سے واقف کرایا جا رہا ہے۔ اس اسٹال کے ذریعے عوام کو جن اوشدھی کی سستی اور اعلیٰ معیار کی ادویات کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ معیاری جنرک دوائیں سب کو سستی قیمتوں پر دستیاب کرانے کے مقصد سے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کی شروعات حکومت ہند کی کیمیکلز اور کھاد کی وزارت کے فارماسیوٹیکل محکمہ نے کی تھی۔ اس اسکیم کے تحت جنرک ادویات فراہم کرنے کے لیے جن اوشدھی مراکز کے نام سے مخصوص دکانیں کھولی جاتی ہیں۔ 31 اکتوبر 2023 تک، 9998 جن او شدھی کیندر پورے ملک میں کام کر رہے ہیں۔ پی ایم بی جے پی کی مصنوعات کی ٹوکری میں 1965 ادویات اور 293 جراحی کے آلات شامل ہیں جو کہ پرچون کی دکانوں پر برانڈڈ ادویات کے مقابلے میں 50 فیصد سے 90 فیصد سستی قیمتوں پر فروخت ہوتے ہیں۔ پی ایم بی جے پی نے 1965 سے زیادہ معیاری ادویات کی قیمتوں میں زبردست کمی لائی ہے اور ان دوائیوں کو آبادی کے بڑے حصے، خاص طور پر غریبوں اور دائمی بیماریوں کے مریضوں کو دستیاب کرایا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UKK5.jpg

 

پچھلے 9 سالوں میں، کیندروں کی تعداد میں بے مثال اضافہ ہوا ہے جو کہ 2014 میں صرف 80 تھے اور اب ملک کے تقریباً تمام اضلاع میں 9998 سے زیادہ کیندر بن چکے ہیں۔ مالی سال 23-2022 میں پی ایم بی آئی نے 1236 کروڑ  روپے  کی جن اوشدھی دوائیں فروخت کیں جس کی وجہ سے شہریوں کو  تقریباً 7416 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ پچھلے 9 سالوں میں مراکز کی تعداد میں 100 گنا اضافہ ہوا ہے اور فروخت میں بھی 170 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر، پچھلے 9 سالوں کے دوران، شہریوں کے لیے تقریباً 23000 کروڑ روپے کی کل بچت ہوئی جو  اس عظیم اسکیم کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

******

ش ح۔ق ت۔ن ع

U. No.1189



(Release ID: 1978209) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati