وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ہماچل پردیش کے قبائلی اضلاع میں وِکست بھارت سنکلپ یاترا نےرفتار پکڑی


پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں لانچ کے لیے تیاریاں زوروں پر

Posted On: 19 NOV 2023 3:02PM by PIB Delhi

ملک بھر میں مرکزی حکومت کی اسکیموں کے فوائد کوپہنچانے کے مقصد سے ایک اہم پہل کے طورپر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 نومبر کو جھارکھنڈ کے کھونٹی سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز کیا۔ یہ یاترا اپنے پہلے مرحلہ میں ہماچل پردیش کے تین قبائلی اضلاع،یعنی چمبا، اسپیتی اور کنّورپرمحیط ہے۔ اس طرح  اس کی رسائی کو کافی وسعت حاصل ہورہی ہے۔

پنجاب اور ہریانہ میں یہ یاترا 22 نومبر کو شروع ہونے والی ہے۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا ملک کی تقریباً ہر گرام پنچایت کا احاطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ پنجاب میں13646 مقامات کا احاطہ کیا جائے گا، جبکہ ہریانہ میں یہ یاترا 6537 مقامات تک پہنچے گی اور ہماچل پردیش میں3799 مقامات کا احاطہ کرے گی ۔

فوری خدمات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے محکمہ ڈاک، محکمہ صحت  وغیرہ کے ذریعے مختلف کیمپ لگائے جائیں گے۔ شہریوں کو حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے بنائی گئی اس یاترا کا مقصد بیداری پیدا کرنا اور فلاحی پروگراموں کے فوائد کو براہ راست لوگوں تک پہنچانا ہے۔

جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرکاری اسکیموں کے پیغامات کو دور دراز علاقوں میں لے جانے والی خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ آئی ای سی وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مقامی زبانوں میں معلومات سے مزین یہ گاڑیاں آڈیو وژوئل، بروشر، پمفلٹ، کتابچے اور اسٹینڈیز کے ذریعےمعلومات کو پھیلائیں گی۔ صفائی، مالیاتی خدمات، بجلی، ایل پی جی کنکشن، ہاؤسنگ، فوڈ سکیورٹی، صحت کی دیکھ بھال، صاف پانی وغیرہ پر خاص توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

جن بھاگیداری کی تقریبات، بشمول مستفدین کے ساتھ بات چیت، کامیابیوں کا جشن، موقع پر کوئز مقابلے، ڈرون مظاہرے، ہیلتھ کیمپس اور میرا یووا بھارت رضاکاروں کا اندراج، زمینی سرگرمیوں کا لازمی حصہ بنیں گے۔

وکست بھارت مہم سب سے بڑی رسائی کے اقدامات میں سے ایک ہے، جس کا مقصد 25 جنوری 2024 تک 2.55 لاکھ گرام پنچایتوں اور 3600 شہری مقامی اداروں کا احاطہ کرنا ہے۔ یہ جامع مہم ریاستی حکومتوں،  ضلعی حکام، شہری لوکل باڈیز اور گرام پنچایتوں کی فعال شرکت کو یقینی بناتے ہوئے’مکمل حکومت‘ کے نقطہ نظر کے ساتھ چلتی ہے۔

******

 

ش ح۔ق ت۔ن ع

U. No.1184


(Release ID: 1978177) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Kannada