وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

نورتن کمپنی آر سی ایف لمیٹڈ، وکست بھارت سنکلپ یاترا میں، کھاد کے متوازن استعمال کے بارے میں کسانوں میں بیداری پیدا کرے گی

Posted On: 17 NOV 2023 6:11PM by PIB Delhi

نورتن کا درجہ حاصل کرنے والی سرکردہ کمپنی راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرس لمیٹڈ(آر سی ایف لمیٹڈ)، دیگر کھاد بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ، 'وکست بھارت سنکلپ یاترا'(وی بی ایس وائی) مہم میں حصہ لے رہی ہے۔ ملک گیر مہم کا مقصد حکومت ہند کی اہم  اسکیموں کے فوائد کو ہدف شدہ مستفید ہونے والوں تک پہنچانا ہے۔ زرعی شعبے میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے نینو یوریا، نینو ڈی اے پی اور دیگر مائیکرو نیوٹرینٹ کھادوں کے سپرے کے ساتھ، کیمیائی کھادوں کے زیادہ استعمال سے گریز کرکے، زمین کی صحت کو درست رکھنے کے لیے، کھادوں کے متوازن استعمال کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی  جارہی ہیں۔ آر سی ایف ، کسانوں کی میٹنگوں کے انعقاد، مٹی کی جانچ، زرعی نمائشیں اور میلے، فصل کے مظاہرے وغیرہ کر کے کسانوں کی برادری میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وی بی ایس وائی  مہم کا افتتاح ،وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے، 15 نومبر 2023 کو جنجاتیہ گورو دیوس کے موقع پر، جھارکھنڈ کے کھنٹی ضلع میں کیا تھا۔ یہ مہم حکومت ہند کے تحت مختلف وزارتوں کے ذریعہ اطلاعات و نشریات کی وزارت، زراعت کی وزارت اور کھاد کے محکمے کی خصوصی شراکت سے چلائی جارہی ہے۔ یہ اقدام ہندوستان کے تمام قبائلی اضلاع سے شروع کیا گیا ہے اور یہ 24 جنوری 2024 تک پورے ہندوستان میں جاری رہے گا۔

******

ش ح۔ا ع ۔ ج

UNO-1182


(Release ID: 1978174) Visitor Counter : 125