قبائیلی امور کی وزارت

صدر جمہوریہ ہند 20  نومبر  2023  کو  میور بھنج میں  اکلویہ ماڈل ریزیڈینشیل اسکول کُلیانہ کا افتتاح کریں گی

Posted On: 19 NOV 2023 8:00PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو 20  نومبر  2023   کو  میور بھنج کے اپنے  دورے کے دوران  میور بھنج میں   کُلیانہ  کے نئے  اکلویہ ماڈل ریزیڈینشیل اسکول کیمپس  کا افتتاح کریں گی۔ اس موقع پر  اڈیشہ کے  گورنر جناب  رگھوبر داس،  قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا ، جل شکتی اور حکومت ہند کے قبائلی  امور کے وزیر مملکت جناب بشویسور ٹوڈو  اور  دیگر شخصیتیں بھی موجود رہیں گی۔

اکلویہ ریزیڈینشیل ماڈل اسکول قبائلی طلباء  کو معاری تعلیم  دینے کے لئے حکومت ہند  کی ایک اہم اسکیم ہے۔ 2019  میں  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی مثالی قیادت میں  452  نئے  اکلوریہ ریزیڈینشیل ماڈل اسکول کی منظوری دی گئی تھی اور  یہ اسکول  50  فیصد  یا اس سے زیادہ ایس ٹی آبادی  اور 20000 ہر قبائلی بلاک میں  ان اسکولوں کی منظوری دی گئی تھی۔ وزیراعظم نے رانچی  جھارکھنڈ سے  12  ستمبر  2019  کو  اس اسکیم  کا آغاز کیا تھا۔ فی طالب علم پر خرچ ہونے والی لاگت  61  ہزار سے بڑھا  کر  ایک  لاکھ 9  ہزار کردی گئی ہے۔ بعد میں 2022  میں   میدانی علاقوں  اور پہاڑی علاقوں میں  اکلویہ ماڈل ریزیڈینشیل  اسکولوں  کی  تعمیر کی لاگت  بالترتیب 20 کروڑ   روپے سے 24  کروڑ  روپے  اور 38 کروڑ روپے  سے 48 کروڑ روپے  کردی گئی تھی۔ پرانی اسکیم کے تحت  2019  سے پہلے  منظور شدہ 288  اسکولوں کے ساتھ  قبائلی امور کی وزارت مارچ  2026  تک   کُل  740  اسکول  قائم کرے گی، جس میں 452  اسکولوں کی تعمیر بھی شامل ہے، جنہیں 2019  میں منظوری دی گئی تھی ۔

قبائلی امور کی وزارت  نوودیہ ودیالیوں کی طرز پر قبائلی  طلباء  کے لئے نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی کے ذریعہ اس اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ قبائلی  طلباء  کے لئے  نیشنل ایجوکیش سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس) ان اسکولوں کے لئے 38  ہزار سے زیادہ  اساتذہ  اور غیر  تدریسی عملے کی بھرتی بھی کرر ہی ہے۔

ریاستی سرکاروں کو  چاہئے کہ وہ  ان اسکولوں کی تعمیر کے لئے  15  ایکٹر  اراضی  مفت فراہم کریں۔ اڈیشہ میں  کُل 114  اسکول تعمیر کئے جانے ہیں، جن میں سے  106  اسکول  کی تعمیر  کی منظوری  دے دی گئی ہے۔ ان 114  اسکولوں میں سے 27  اسکول پرانی اسکیم کے تحت اور  87  اسکول نئی اسکیموں کے تحت منظور کئے گئے ہیں۔ 8  مقامات پر  زمین کی  حصولی کا عمل جاری ہے، اب تک 32  مقامات پر  اسکول کام کر رہے ہیں اور 31  اسکولوں کی عمارتیں مکمل ہوچکی ہیں، نیز  نئی اسکیم کے تحت 4  اسکول  بھی  مکمل کرلئے گئے ہیں۔

صدر جمہوریہ میور بھنج  کے کلیانہ میں افتتاح کریں گی، جس کے لئے  قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے 38  کروڑ روپے کے  بجٹ کی منظوری دی گئی ہے، جو  ہندوستان اسٹیل کنسٹرکشن لمیٹڈ کے ذریعہ  تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ہندوستان اسٹیل کنسٹرکشن لمیٹڈ مکانات اور شہری امور  کی وزارت کے تحت ایک پبلک سیکٹر  انٹر پرائز  ہے۔

اڈیشہ میں  منظور کئے گئے 87 نئے اکلویہ ماڈل ریزیڈینشیل اسکولوں میں  میور بھنج  ضلعے   میں 19  اسکول  کھل گئے ہیں ، جو   ہر بلاک میں  ایک اسکول ہے، جو ہندوستان میں  کسی بھی ضلع کے مقابلے، سب سے بڑا ضلع  ہے ۔ گزشتہ دو سال میں ریاستی حکومت کے اشتراک سے  اڈیشہ میں 48  مقامات پر تعمیری کام  جاری ہے، جن میں  سے 19  اسکول میور بھنج میں ہیں۔ جل شکتی اور قبائلی امور کے وزیر مملکت  جناب   بشویسور ٹوڈو  نے  میوربھنج کے  ایم پی  ہیں۔ کلیانہ  اکلویہ ماڈل ریزیڈینشیل اسکول کیمپس تقریبا 12  ایکٹر زمین پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس میں  240 لڑکیوں  اور  240  لڑکوں  کے ساتھ  480  طلبا ء کے لئے 16 کلاس روم  ہوں گے۔ اسکول میں لڑکوں  اور لڑکیوں کے  لئے الگ الگ ہوسٹل  اور میس ہوں گے۔ اس کے علاوہ  پرنسپل ، اساتذہ اور  غیر تدریسی عملے  کے علاوہ انتظامی بلاک کے لئے رہائشی  سہولت ہوگی۔ ایک پلے گراؤنڈ  ، کمپیوٹر اور سائنس لیبار ٹریاں بھی اس میں ہوں گی۔ یہ اسکول  اس علاقے کے  قبائلی طلباء کی مجموعی ترقی کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-1177



(Release ID: 1978158) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Punjabi