وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ضلع پلکڑ میں وِکست بھارت سنکلپ یاترا جاری

Posted On: 17 NOV 2023 5:28PM by PIB Delhi

پلکڑ: مرکزی حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے منعقد کی جانے والی وِکست بھارت سنکلپ یاترا ضلع پلکڑ میں جاری ہے۔

آج صبح چتور بلاک کے ایلاپولی کے پارا جنکشن میں منعقدہ تقریب کا افتتاح ایلاپلی گرام پنچایت صدر ریوتی بابو نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیموں کو زمینی  سطح تک پہنچانے کے لیے مقامی حکومتوں کی مدد بھی شامل ہونی چاہیے۔انہوں نے  وی بی ایس وائی کی کامیابی کے تئیں نیک خواہشات کااظہار کیا۔ پنچایت صدر نے پی ایم اجولا یوجنا اسکیم کے تحت گیس کنکشن تقسیم کئے۔

بینکوں اور مختلف سنٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس نے تقریب میں لوگوں کو مختلف مرکزی ترقیاتی اور سماجی تحفظ کی اسکیموں کو متعارف کرانے کے لیے اسٹال لگائے۔ ایلاپلی پنچایت کے نائب صدر سنیل کمار، وارڈ ممبر سنتوش، اور ڈے نوڈل آفیسر اور کینرا بینک چتور کی منیجر ریشما نے بھی خطاب کیا۔

دوپہر میں، کولنگوڈ بلاک کے پتھوناگرام میں منعقدہ وِکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام کا افتتاح گرام پنچایت ممبر سنتوش کمار نے کیا۔

وزیر اعظم کی مختلف فلیگ شپ اسکیموں جیسے پردھان منتری جن دھن یوجنا، آیوشمان بھارت، کسان سمان ندھی، پی ایم پرنام، اجولا یوجنا، جن اوشدھی، کھیلو انڈیا، اور فارمر پروڈیوسر کمپنی کے استفادہ کنندگان نے اپنے تجربات پیش کیے۔

یاترا کے  سلسلے میں جن سرکشا کیمپ اور اجولا یوجنا کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ لوگوں کو کرشی وگیان کیندر کے زیر اہتمام ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے زرعی طریقوں سے بھی متعارف کرایا گیا۔

ڈے نوڈل آفیسر اور کینرا بینک کولنگوڈ برانچ کی منیجر مبشینہ نے فلیگ شپ اسکیموں کی تفصیلات کے ساتھ کوئز کا اہتمام کیا، جو کہ ایک الگ ہی طرح کا تجربہ تھا۔

یاترا کی قیادت سری  ناتھ آر پی، ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر اور لیڈ ڈسٹرکٹ مییجر پلکڑ نے کی۔ کل یاترا تھینکوریسی اور کوٹائی گرام پنچایتوں میں ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-17at4.53.46PM8ZNQ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-17at4.53.48PM(1)IB05.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ۔ع ن

(U: 1168)


(Release ID: 1978136) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Malayalam