وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ریاست کے مختلف اضلاع میں وی بی ایس وائی  پروگرام اقتصادی طور پر پسماندہ طبقے  کے مستفید ہونے والے افراد  کو راغب کر رہا ہے


تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت نے وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام کا حصہ بننے کے لیے بنکورہ کے چھٹنا بلاک کا دورہ کیا

Posted On: 17 NOV 2023 3:43PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت کے وکست بھارت سنکلپ یاترا  ( وی بی ایس وائی )  پروگرام کے ایک حصے کے طور پر،  تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج بنکورہ کے چھٹنا بلاک کی تیگھری گرام پنچایت کا دورہ کیا اور لوگوں سے   بہت سی اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ   فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ، جو کہ مرکزی حکومت  نے ، اُن کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور اُن کی روز مرہ کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے بنائی ہیں ۔

اس پروگرام  میں علاقے کے ایم ایل اے اور پنچایت پردھان نے  شرکت کی۔

یاترا کا مقصد  لوگوں تک پہنچنا اور بیداری پیدا کرنا اور  صفائی  ستھرائی کی سہولیات،  ضروری مالی خدمات، بجلی کے کنکشن،  ایل پی جی سلنڈر تک رسائی ،  غریبوں کے لیے رہائش، خوراک کے تحفظ،  مناسب غذائیت،  معتبر حفظانِ صحت ، پینے کے صاف پانی وغیرہ جیسی فلاحی اسکیموں کے فوائد پہنچانا ہے   ۔ یاترا کے دوران تفصیلی تصدیق کے ذریعے امکانی مستفیدین کا اندراج  کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بدھ  کے روز (15 نومبر،  2023ء ) کو  ایک ملک گیر پروگرام وی بی ایس وائی  کا آغاز کیا تھا ،  جس کا مقصد  ، ان شہریوں تک  رسائی حاصل کرنا ہے  ، جو  مختلف مرکزی اسکیموں کے لیے اہل ہیں لیکن  انہیں اب تک فائدہ نہیں پہنچا ہے۔

پچھم مدنا پور  کے نارائن گڑھ بلاک کے نارائن گڑھ بازار میں ،  پنجاب نیشنل بینک ( پی این بی )  اور بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ ( بی پی سی ایل )   کے کیمپوں میں متعلقہ کمپنیوں سے پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت مالی اور ایل پی جی فوائد حاصل کرنے کے لیے  بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ۔

شمالی بنگال کے ضلع علی پور دُوار کے کالچینی بلاک کے تحت سیتالی گرام پنچایت میں ایک  دیگر وی بی ایس وائی  پروگرام میں  اسی طرح کی بھیڑ دیکھی گئی ، جہاں پردھان منتری اجولا یوجنا کے مستفیدین کی تعداد  بڑھانے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وی بی ایس وائی  ،  پورے ملک  بھر میں 2.7 لاکھ گرام پنچایتوں اور تقریباً 15,000 شہری مقامات کا احاطہ کرے گی   ، جہاں ان خودکار آئی ای سی  وینز کا استعمال کرتے ہوئے  ،  بنیادی سطح کی سرگرمیاں  انجام دی جائیں گی ۔

 

*************

ش ح۔ف ا ۔  ع ا

U. No. 1165


(Release ID: 1978123) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi