وزارت اطلاعات ونشریات

کل54 ویں آئی ایف ایف آئی    کی  شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ  عالمی سنیما کی شاندار منتخب فلموں کی نمائش  ہوگی


اس سال 13 ورلڈ پریمیئرز، 18 انٹرنیشنل پریمیئرز، 62 ایشین اور 89 انڈین پریمیئرز دکھائے جائیں گے

فلمی میلے سنیما کے تجربے کی پائیدار اپیل کا ثبوت ہیں:  اطلاعات و  نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر

Posted On: 19 NOV 2023 6:56PM by PIB Delhi

گوا، 19 نومبر 2023

گوا کے ساحلوں پر روشنی بکھیرتے ہوئے، 54 واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کل پناجی گوا میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہو گا ۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب انوراگ ٹھاکر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں اس تقریب کا افتتاح کریں گے۔ وزیر موصوف انوکس کمپلیکس میں فلم سازوں اور افتتاحی فلم کے کاسٹ کو مبارکباد دیں گے۔ وزیر موصوف 54 آئی ایف ایف آئی کے موقع پر فلم بازار کا بھی افتتاح کریں گے۔ فلم بازار جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا عالمی فلمی بازار ہے جس کا اہتمام نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے ذریعے ہر سال آئی ایف ایف آئی کے ساتھ کیا جاتا ہے، جس میں جنوبی ایشیائی مواد اور فلم سازی کی صلاحیت، پروڈکشن  اور تقسیم  کی نمائش کی جاتی ہے۔ یہ جنوبی ایشیائی خطے میں عالمی سنیما کے فروغ میں بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔

افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ سپر اسٹار مادھوری دکشت اور شاہد کپور اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ اسٹار شریا سرن، نصرت بھروچا، پنکج ترپاٹھی، شانتنو موئترا، شریا گھوشال اور سکھویندر سنگھ بھی پرفارم کریں گے۔ فیسٹیول میں فلم دنیا  کی نامور شخصیات کیتھرین زیٹا جونز، سلمان خان، ودیا بالن، آیوشمان کھرانہ، انوپم کھیر، وکی کوشل، سدھارتھ ملہوترا، ادیتی راؤ حیدری، اے آر رحمان، امیت ترویدی سمیت دیگر نامور اداکار، گلوکار شرکت کریں گے۔ 

دنیا بھر کے ناظرین کے لیے عالمی سنیما کی ایک بہترین نمائش ، یہ نو روزہ فلمی میلہ، ایوارڈ یافتہ برطانوی فلم ساز اسٹورٹ گیٹ کے کیچنگ ڈسٹ کے بین الاقوامی پریمیئر کے ساتھ شروع ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/iffi54-1K8FW.jpg

قبل ازیں، فلم فیسٹیول کے لیے اپنی  نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے،  جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ایک ایسے دور میں جہاں ٹیکنالوجی ہمارے مواد کو استعمال کرنے کے طریقے کو نئی شکل دے رہی ہے، فلمی میلے سنیما کے تجربے کی پائیدار اپیل کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’آئی ایف ایف آئی ، مشترکہ پروڈکشنز اور جدید ٹیکنالوجی کے قیام کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم بن گیا ہے اور ہمارے فلم سازوں کے جذبے اور ہدایت کاروں اور فلم سازوں کے ساتھ اشتراک کی وجہ سے ہر سال آئی ایف ایف آئی فروغ پا رہا ہے‘‘۔

اس سال آئی ایف ایف آئی کو زبردست ردعمل ملا ہے۔ 105 ممالک سے کل 2926 اندراجات موصول ہوئے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تین گنا زیادہ بین الاقوامی گذارشات ہیں۔ نو روزہ فیسٹیول کے دوران فیسٹیول کے 4 مقامات پر 270 سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ فیسٹیول کے دوران 13 ورلڈ پریمیئرز، 18 انٹرنیشنل پریمیئرز، 62 ایشیا پریمیئرز اور 89 انڈیا پریمیئرز دکھائے جائیں گے۔ بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ کے لیے 15 او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے 10 زبانوں میں کل 32 اندراجات موصول ہوئے ہیں۔ 15 فیچر فلمیں (12 بین الاقوامی فلمیں اور 3 ہندوستانی فلمیں) اس سال گولڈن میور ایوارڈ کے لیے مقابلہ کریں گی۔

دستاویزی فلم سازی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اس سال ایک ڈوکو- مونتاژ سیکشن بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سات بین الاقوامی فلمیں اور تین ہندوستانی فلمیں جو یونیسکو کے نظریات کی عکاسی کرتی ہیں، بھی میلے کے دوران آئی سی ایف ٹی یونیسکو گاندھی میڈل ایوارڈ سیشن میں دکھائی جائیں گی۔

ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے اپنے عزم کے ثبوت کے طور پر، آئی ایف ایف آئی معروف صنعت کاروں کے ذریعہ منعقدہ ماسٹر کلاسز، ورکشاپ اور پینل مباحثوں کی میزبانی بھی کرے گا۔ 20 سے زیادہ معروف کمپنیاں فیسٹیول کے دوران 75 تخلیقی ذہنوں کے کل (سی ایم او ٹی) امیدواروں کے لیے پیشہ ورانہ ماسٹر کلاسز اور ٹیلنٹ کیمپ کا انعقاد کریں گی۔

این ایف ڈی سی  فلم بازار ایک وی ایف ایکس اور ٹیک پویلین کی نمائش کرے گا، جس میں دستاویزی اور غیر فیچر پروجیکٹس/فلم، نالج سیریز اور باکس آفس پر کتاب کا تعارف ہوگا۔ میلے کے دوران مشن کے تحت تین بین الاقوامی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔

مرکزی بیورو آف کمیونیکیشن، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کی طرف سے عمیق بصری مواد کے ساتھ ایک نمائش بھی لگائی گئی ہے۔ سینما کے شائقین انٹرایکٹو نمائش کے ذریعے فلموں کے بارے میں بھی  معلومات حاصل کریں گے۔ داخلہ سب کے لیے مفت ہے۔ اس کے علاوہ، کارواں، شگموتسو، گوا کارنیول، سیلفی پوائنٹس، آئی ایف ایف آئی تجارتی سامان اور دیگر جیسے اقدامات کے ساتھ تین مقامات پر عوام کے لیے اوپن ایئر اسکریننگ بھی منعقد کی جائے گی۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/iffi54-2X6BM.jpg

میڈیا کی سہولت کے ایک حصے کے طور پر، پریس انفارمیشن بیورو فیسٹیول سے متعلق تمام تقریبات پر انگریزی، ہندی اور علاقائی زبانوں میں پریس ریلیز جاری کرے گا۔ پی آئی بی  پہلی بار مقامی میڈیا کو پورا کرنے کے لیے کونکنی زبان میں پریس ریلیز بھی جاری کرے گا۔ پی آئی بی سوشل میڈیا ٹیم پریس کانفرنسز اور دیگر تقریبات کی لائیو سٹریمنگ کرے گی، اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر لائیو اپ ڈیٹ پوسٹ کرے گی۔ پی آئی بی نے میڈیا کو مطلوبہ مدد فراہم کرنے کے لیے پنڈال میں ایک میڈیا  سہولت مرکز بھی قائم کیا ہے۔

خصوصی طور پر معذور میلے کے مندوبین کے لیے مقامات اور اسکریننگ تک رسائی کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ نابینا افراد کے لیے ایمبیڈڈ آڈیو اور ایمبیڈڈ سائن لینگویج بھی دستیاب کرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ مختلف زبانوں میں ڈب کی گئی انڈین پینورما فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔

آئی ایف ایف آئی کو دنیا کے لیے ہندوستان کے سب سے بڑے فلمی میلوں میں سے ایک کے طور پر بڑھانے کے لیے پنڈال میں مزید تیاریاں زوروں پر ہیں۔

افتتاحی تقریب براہ راست دوردرشن پر نشر کی جائے گی ۔ ویاکوم میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں ثقافتی پرفارمنس کے لیے خصوصی میڈیا اور براڈکاسٹنگ پارٹنر ہے اور کلرس ٹی وی چینل اور اس کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم جیو سینما پر تقریبات نشر کرے گا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع )

1158



(Release ID: 1978070) Visitor Counter : 113