وزارت اطلاعات ونشریات

اس سال آئی ایف ایف آئی  کے لیے پرجوش ’ماسٹر کلاس‘ اور ’اِن- کنورزیشن‘ جیسے سیشن بھی شامل


مائیکل ڈگلس کے ذریعہ ’کیا یہ وقت وَن ورلڈ سنیما کا ہے‘ کے عنوان کے تحت ‘خصوصی ’اِن کنورزیشن‘ سیشن  کا اہتمام کیا جائے گا

فلم شائقین کے لیے ایک عمیق تجربہ جو فلم سازی کے پیچھے تخلیقی عمل پر گہرائی سے نظر ڈالتا ہے

Posted On: 19 NOV 2023 6:23PM by PIB Delhi

گوا، 19 نومبر 2023 

مائیکل ڈگلس، پنکج ترپاٹھی، زویہ اختر، کسی مشہور شخصیت کو نوٹس کیا؟  وہ عالمی شہرت یافتہ فلم ساز/ اداکار ہیں، جنہوں نے فلم سازی / اداکاری میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے بہت سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے، بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا کے 54 ویں ایڈیشن میں گفتگو کے سیشنوں کا اہتمام کریں گے۔ ایک دلچسپ پیش رفت کے طور پر یہ فیسٹیول فلم سازی کے فن او رہنر پر اپنی ماسٹر کلاسز اور گفتگو کے سیشنوں کا انعقاد کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس سال کے افی میں نامور فلم سازوں، سنیمانگاروں اور اداروں کے ساتھ 20 ماسٹرکلاسز اور گفتگو کے سیشنز ہیں۔ یہ سیشن فیسٹیول مائل، پنجم، گوا میں  تجدید شدہ کلا اکیڈمی میں منعقد ہوں گے۔ برینڈن گیلون، برلینٹ مینڈوزا، سنی دیول، رانی مکھرجی، ودیابالن، جان گولڈ واٹر، وجے سیتھوپتی، سارہ علی خان، نوازالدین صدیقی، کے کے مینن، کرن جوہر، مدھربھنڈارکر، منوج باجپئی، کارتیکی گونزالویز، بونی کپور، الو اروند، تھیوڈور گلک، گلشن گرووَر اور دیگر حضرات اس سال کے سیشنوں میں شرکت کریں گے۔

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر کے طور پر گہری بصیرت اور بامعنی گفتگو کا ایک بے مثال موقع انتظار کر رہا ہے، مائیکل ڈگلس ’کیا یہ ایک عالمی سنیما کا وقت ہے؟‘ کے موضوع پر گفتگو میں ایک خصوصی سیشن کا اہتمام کریں گے۔ عالمی شہرت یافتہ اداکار بھی اس سال افی میں باوقار ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے ہیں۔

ماسٹر کلاسز نہ صرف فلم سازی کے عمل کی ایک نادر جھلک فراہم کرتی ہیں بلکہ ایک حیرت انگیز تجربہ ہونے کا وعدہ بھی کرتی ہیں، جو شرکاء کو کہانی سنانے، سنیماٹو گرافی، اور فلم سازی کے کاروبار کے پیچھے تخلیقی عمل میں 360 ڈگری منظر پیش کرتی ہے۔ ’فلم ڈائرکشن‘ پر صنعت کے بہترین برلانٹے مینڈوزا سے سیکھنے کا ایک غیر معمولی موقع فراہم کرتے ہوئے، سیشن ابھرتے ہوئے فلمی مداحین کو ویلیو ایڈیشن فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

’ماسٹر کلاسز‘ اور ’اِن کنورزیشن‘ سیشنوں کا یہ جدید طریقہ فلم کے شائقین کے لیے پوری زندگی میں ایک مرتبہ ایسا موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ عالمی معیار کے ماسٹرز/ماہرین کے ذریعہ خود عکاسی، یادوں اور تصوراتی مداخلتوں کے ذریعہ فلم سازی کے مختلف شعبوں کو تلاش کریں۔

اس سال، مزید اچھی خبریں بھی ہیں، ماسٹر کلاسز کے لیے طلبا کے لیے داخلہ  اور رجسٹریشن مفت ہے۔ مزید جانکاری کے لیے ، https://www.iffigoa.org/mcic.php  ویب سائٹ پر جائیں۔

 

***

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1160



(Release ID: 1978065) Visitor Counter : 79