کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی سی  اے نے ریگولیٹری گورننس پر سرٹیفکیٹ کورس کے چوتھے بیچ کا آغاز کیا

Posted On: 18 NOV 2023 8:48PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے ) کے فورم آف انڈین ریگولیٹرز(ایف او آئی آر) سینٹر نے آج مانیسر میں اپنے فلیگ شپ ریگولیٹری گورننس (آر جی)  کورس کے چوتھے بیچ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ کورس میں 52 شرکاء کے اندراج کے ساتھ ایف او آئی آر ممبر تنظیموں کے ساتھ ساتھ غیر ایف او آئی آر اداروں کی کثیر شعبہ جاتی شرکت بھی شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017LNY.jpg

ایف او آئی آر ممبران کے شرکاء سینٹرل الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (سی ای آر سی) اور کئی ریاستی بجلی ریگولیٹری کمیشن  (ایس ای آر سی)، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی)،ہندوستان کے نا دہندگی اور دیوالیے پن سے متعلق بورڈ ( آئی بی بی آئی )،  پیٹرولیم اور قدرتی گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) ،  اہم بندرگاہوں کے لیے ٹیرف اتھارٹی (ٹی اے ایم پی)، ہندوستان کی خوراک کے تحفظ  اور معیارات سے متعلق اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی) اور ریئل  اسٹیٹ  انضباطی اتھارٹی  (آر ای آر اے ) – پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں۔ 

اوپن مارکیٹ کے شرکاء میں نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (این اے بی اے آر ڈی)، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہائیڈرو کاربن (ڈی جی ایچ)، این ٹی پی سی لمیٹڈ اور نجی شعبے کے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔

افتتاحی نشست سی ای آر سی کے چیئر پرسن ،جناب جِشنو بروا اور آئی آئی سی اے کے  ڈائرکٹر جنرل اور سی ای او،  جناب پروین کمارکی موجودگی میں منعقد ہوئی ۔

اپنے خطاب میں،جناب جِشنو برو انے  بین شعبہ جاتی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، عصری ریگولیٹری چیلنجوں سے اجتماعی طور پر نمٹنے میں ایف او آئی آر کے متحدہ کردار کا ذکر کیا۔ انہوں نے آئی آئی سی اے کے ساتھ ایف او آئی آر کے بہت  ہی سود مند ہونے کی بھی ستائش کی۔

جناب پروین کمار نے کورس کے آغاز پر مسٹر بروا اور ڈاکٹر نوین سروہی کا شکریہ ادا کیا۔ آئی آئی سی اے کی جانب سے کارپوریٹ گورننس کے شعبے میں پیش کردہ کورسوں کی مطابقت سے سب کو آگاہ کرتے ہوئے، انہوں نے قواعد و ضوابط کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنے  کے لیے آر جی کورس کے اہم کردار پر توجہ مرکوز کی۔

پروفیسر نوین سروہی نے کورس کے ڈیزائن کا ایک جائزہ  پیش کیا ، جس میں ہندوستان میں ریگولیٹری ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے میں اس کے کردار پر زور دیا گیا۔

ایف او آئی آر  کے بارے میں:

ایف او آئی آر  کو 2000 میں ایک سوسائٹی کے طور پر باضابطہ طور پر رجسٹر کیا گیا تھا اور اس کے 38 ممبران ہیں، جو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرکزی اور ریاستی ریگولیٹری اداروں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ ہندوستان میں ریگولیٹری مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بحث، معلومات اور تجربے کے تبادلے نیز مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ایک ضروری مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

ایف او آئی آر  سینٹر، آئی آئی سی اے کے بارے میں:

آئی آئی سی اے میں واقع ایف او آئی آر سینٹر ، ایف او آئی آر کا نالج پارٹنر ہے اور ایف او آئی آر ممبر تنظیموں کے ممبران اور عہدیداروں کی تعلیمی اپ گریڈیشن اور فکری ترقی کے لیے استعداد سازی، تعلیم، تحقیق اور وکالت میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع )

1156



(Release ID: 1978052) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi , Marathi