خصوصی سروس اور فیچرس
شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیےپلکاڈ میںوکست بھارت سنکلپ یاترا جاری ہے
Posted On:
18 NOV 2023 5:46PM by PIB Delhi
وکست بھارت سنکلپ یاترا، ایک ملک گیر رسائی کی پہل ہے، جس کا مقصد شہریوں کو مرکزی حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کے بارے میں مطلع کرنا اورانہیں بااختیار بنانا ہے۔ اس پہل نے پلکاڈ ضلع میں اہم پیش رفت کی ہے۔گزشتہ دن ، اس یاترا نے تھینکوریسی جنکشن اور کوٹائی میں مقامی برادریوں میںبیداری پیدا کرنے اور مختلف سماجی بہبود اور ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں معلومات رکھنے والے افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کو کامیابی کے ساتھ مصروف کیا ۔
تھنکوریسی ایونٹ نے وزیر اعظم کی فلیگ شپ اسکیموں کے مثبت اثرات کو نمایاں کیا۔ تھنکوریسی تقریب کا آغاز کزہلمنم بلاک کےپنچایت صدر ٹی کے دیوداس اور تھینکوریسی گرام پنچایت کے صدر بھارگون کی قیادت میں ہوا۔ ان دونوں نے ان اسکیموں کے فوائد کو براہ راست لوگوں تک پہنچانے میں مرکزی حکومت کی کوششوں کی ستائش کی۔
اس تقریب میں پردھان منتری جن دھن یوجنا، آیوشمان بھارت، کسان سمان ندھی، پی ایم پرنام، اجولا یوجنا، جن اوشدھی، کھیلو انڈیا، اور فارمر پروڈیوسر کمپنی کے استفادہ کنندگان کے ساتھ وزیر اعظم کی فلیگ شپ اسکیموں کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کوٹائی گرام پنچایت نے پردھان منتری سرکشا بیمایوجنا کے تحت 100 فیصدہدف حاصل کیا ہے۔
انٹرایکٹو کوئز اور ثقافتی پروگرام میں شرکاء کی شمولیت
ایک منفرد اور پرکشش اقدام میں، ڈے نوڈل آفیسر اور کینرا بینک تھینکوریسی برانچ کے منیجر سیمجیت نے فلیگ شپ اسکیموں کی تفصیلات پر ایک کوئز کا انعقاد کیا، جس سے شرکاء کے درمیان باہمی انداز میں سیکھنے کو فروغ دیا گیا۔ ثقافتی تقریبات نے تقریباً7000-6000شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے ماحول کو مزید جاندار بنا دیا۔
ڈرون کی نمائش نے فیکٹ-کرشی وگیان کیندر کے تعاون پر روشنی ڈالی
فیکٹ اور کرشی وگیان کیندر نے مشترکہ طور پر دونوں مقامات پر ڈرون کی نمائش کی گئی ۔ اس تعاون نے زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی نمائش کی۔
جیسا کہ یاترا اپنا سفر جاری رکھے گی،یہ کل پرالی اور پیرایری گرام پنچایتوں تک پہنچے گی، بیداری پھیلانے اور برادریوں کو ان کی فلاح و بہبود کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کے بارے میں معلومات کے ساتھ بااختیار بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
وکست بھارت سنکلپ یاترا حکومت اور اس کے شہریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لیے ایک طاقتورآلہ کے طور پر ابھری ہے۔ یہ یاترا اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ مختلف اسکیموں کے فائدے ان لوگوں تک پہنچیں، جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ پلکاڈ میںیاترا کی کامیابی نے مستقبل میں رسائی کے اقدامات کے لیے ایک معیار قائم کیا ہے جس کا مقصد پورے ملک میں شہریوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنا اورانہیں بااختیار بنانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع(
1145
(Release ID: 1977929)
Visitor Counter : 100