وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی، شری سداشیوا کیمپس، پوری میں انتظامی عمارتوں، ہاسٹل، کھیلوں کی سہولیات کا سنگ بنیاد رکھا
جناب دھرمیندر پردھان نے لکشمی پورن کا سنسکرت ترجمہ بھی جاری کیا
وزیر اعظم نے سنسکرت کے ساتھ ساتھ تمام بھارتی زبانوں کو ترجیحی اور قومی زبان کا درجہ دے کر ایک نئی روایت کا افتتاح کیا ہے – جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
18 NOV 2023 6:41PM by PIB Delhi
تعلیم و ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی، شری سداشیوا کیمپس، پوری، اوڈیشہ میں اکیڈمک ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ اور گرلز اینڈ بوائز ہاسٹل کی عمارت، کوارٹرز اور کھیلوں کی سہولیات کا سنگ بنیاد رکھا۔ انھوں نے کیمپس میں بلرام داس کی لکشمی پورن: مساوات، بااختیاری اور آزادی پر ایک نیا مباحثہ کے عنوان سے تین روزہ بین الاقوامی سیمینار کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر، سنٹرل سنسکرت یونیورسٹی، نئی دہلی، پروفیسر شری نواسا ورکھیدی۔ ڈائرکٹر سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی، شری سداشیوا کیمپس، پوری، پروفیسر اتل کمار نندا۔ سابق وائس چانسلر، نیشنل سنسکرت یونیورسٹی، تروپتی، پروفیسر ہرکرشنا ستپتی۔دیگر ماہرین تعلیم، معززین، اسکالرز اور طلبہ بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران لکشمی پورن کا سنسکرت ترجمہ بھی جاری کیا گیا۔
سی ایس یو کے چانسلر کی حیثیت سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے بتایا کہ کس طرح مرکزی سنسکرت یونیورسٹی پوری نے سنسکرت زبان کو فروغ دینے میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔ انھوں نے سنسکرت کے ساتھ ساتھ تمام بھارتی زبانوں کو ترجیحی اور قومی زبان کا درجہ دے کر ایک نئی روایت شروع کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جناب پردھان نے بتایا کہ آج شروع کیے جانے والے 100 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا استعمال بھارتی زبانوں اور ویدوں کو جدید تعلیمی نظام سے جوڑنے کے لیے کیا جائے گا۔
جناب پردھان نے کہا کہ بھارت سنسکرت اور تمل جیسی قدیم زبانوں کے ساتھ ساتھ کئی امیر زبانوں کا ملک ہے۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عصر حاضر میں ابدی بھارتی علم کی روایت اور ویدک ادب کی ضرورت اور بھی زیادہ ہے۔
لکشمی پورن کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ویدوں کے علم، اقدار اور پیغام کو اپنا کر ہم سماجی انصاف، خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کی قیادت والی ترقی کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی نئی نسلوں کو سنسکرت سمیت بھارتی زبانوں ، ادب اور ورثے سے جوڑنے کے لیے کام کرے گی۔
شری سدا شیو کیمپس، پوری، سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی کے سب سے بڑے اور اہم کیمپسوں میں سے ایک ہے، جو 15.28 ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے، جس میں ایک اکیڈمک اور رہائشی کمپلیکس ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنسکرت کی ترقی کے لیے 100 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔
لکشمی پورن، عظیم سنت شاعر، بلرام داس کی تخلیق کردہ 15 ویں صدی عیسوی کے پوری، اوڈیشہ کی ایک عقیدت مندانہ گیت کی شاعری ہے۔ بلرام داس اوڈیشہ کے بالمیکی کے طور پر جانے جاتے ہیں کیونکہ اوڈیا زبان میں ان کی عظیم تصنیف رامائن ہے۔ ان کا تعلق اوڈیا ادب کے پنچاشاکھا دور سے ہے جو عقیدت اور برہما جنا کے فروغ کے لیے جانا جاتا ہے۔ سیمینار کے پینل ڈسکشن سیشنز میں جن اہم معاصر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں خواتین کو بااختیار بنانا ، خواتین کی قیادت میں ترقی ذات پات کے امتیاز کو ختم کرنے والا نیا سماجی نظام، اوڈیا ثقافت اور ادب پر لکشمی پورن کے اثرات؛ جگن ناتھ ثقافت ؛ خدا اور قوم کے لیے فرض اور عقیدت، قدرت کی اعلیٰ ترین طاقت؛ خدا کے تئیں خود سپردگی؛ اور آج کے سیاق و سباق میں بھارتی رزمیوں کا ازسرنو جائزہ لینا شامل تھے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 1140
(Release ID: 1977902)
Visitor Counter : 106