کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان کے لاجسٹک پرفارمنس انڈیکس (ایل پی آئی) کی درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور ایکشن پلان پر 11 اسٹیک ہولڈر وزارتوں/محکموں کی میٹنگ

Posted On: 18 NOV 2023 5:46PM by PIB Delhi

ہندوستان کے لاجسٹک پرفارمنس انڈیکس (ایل پی آئی) کی درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور ایکشن پلان پر ایک میٹنگ جمعہ کو اسپیشل سکریٹری (لاجسٹک)، ڈی پی آئی آئی ٹی، ایم او سی آئی کی صدارت میں گیارہ اسٹیک ہولڈر وزارتوں /محکموں میں تشکیل دی گئی ایل پی آئی کے وقف سیل کے نوڈل افسران کے ساتھ منعقد ہوئی۔

ایل پی آئی کے چھ پیمانوں بشمول (i) کسٹمز، (ii) انفراسٹرکچر (iii) ترسیل کے انتظام میں آسانی (iv) لاجسٹک خدمات کا معیار، (v) ٹریکنگ اور ٹریسنگ اور (vi) وقت کی پابندی سے متعلق کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور حاصل کیے گئے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے یہ وقف سیل ہر پندرہ روز میں ایک میٹنگ کرتا ہے۔

محترمہ سمیتا ڈاورا، اسپیشل سکریٹری (لاجسٹک)، ڈی پی آئی آئی ٹی نے اپنے ابتدائی کلمات کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہدف شدہ ایکشن پلان ملک کی لاجسٹک کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اس طرح عالمی بینک کی ایل پی آئی میں ہندوستان کی درجہ بندی کرنے کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیک ہولڈر وزارتوں/محکموں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات عالمی بینک کی ایل پی آئی ٹیم کو دکھائے جائیں گے۔

میٹنگ کے دوران، وزارتوں/محکموں نے ایکشن پلان پیش کیا، اور بہترین طریقوں کی نمائش کی گئی۔

لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایل پی اے آئی) کے سکریٹری جناب وویک ورما نے کہا کہ ایل پی اے آئی نے کام کاج کو ڈیجیٹائز کرنے اور مربوط چیک پوسٹوں پر (آئی سی پی) پر تمام متعلقین کے درمیان  معلومات کی محفوظ طریقے سے الیکٹرانک فلو کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک لینڈ پورٹ مینجمنٹ سسٹم (ایل پی ایم ایس) نافذ کیا ہے۔ یہ نظام سرحد پار نقل و حرکت (تجارت اور مسافروں) کے قیام کے وقت کو کم کر رہا ہے، کسٹم اور بارڈر مینجمنٹ کلیئرنس کی کارکردگی کو بڑھا رہا ہے، اور سامانوں کی بروقت ترسیل کو بہتر بنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل پی اے آئی رہائش کے وقت کو 57 دنوں سے کم کر کے 24 گھنٹے سے کم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

ریلوے کی وزارت کے ای ڈی (منصوبہ بندی) جناب منوج گنگیہ نے ریلوے کی وزارت کے ذریعہ ایل پی آئی کے چھ پیمانوں  کے تحت اٹھائے جا رہے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا۔ اس میں ریلوے پٹریوں کی 100 فیصد برقی کاری، ملک میں مال بردار نقل و حمل کی رفتار اور حجم کو بہتر بنانے کے لیے مالی سال 2024 میں ساپیکس کو 2.6 لاکھ کروڑ روپے تک بڑھانا، اور مشرقی اور مغربی مال بردار گلیارے کے نفاذ سے ٹرینوں کی مال برداری کی اوسط رفتار میں اضافے اور صارفین کے لیے ٹرانزٹ ٹائم اور انوینٹری لاگت میں کمی کا امکان ہے۔ مزید برآں، بندرگاہوں اور مال بردار ٹرمینل پر ریل کنٹینرز کی ترقی سے ریل کنٹینر کی لوڈنگ گزشتہ سال ریکارڈ کی گئی 80 ملین ایم ٹی سے مالی سال 2031 تک 3 گنا تک بڑھنے کی توقع ہے۔ ریلوے کی وزارت ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے کے لیے لینڈ پورٹس پر ریلوے سائڈنگ کی سہولت آمیزی کی بھی جانچ کر رہا ہے۔

جناب اجے کمار، سی ای او، اے آئی سی ایل اے ایس نے ہوائی اڈے کی صلاحیت کی تعمیر پر روشنی ڈالی جو کولکاتا میں دسمبر 2025 تک اپ گریڈ شدہ/نئی سہولت کی تعمیر کے ہدف کے ساتھ شروع کی جا رہی ہے۔ دہلی (جیور ہوائی اڈہ) میں تقریباً 37 ایکڑ کے رقبے میں ایک ہوائی کارگو گاؤں بھی 1200 کروڑ کی سرمایہ کاری کے ساتھ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جو دسمبر 2024 تک شروع ہونے کا امکان ہے۔

جناب رتوراج مشرا، ڈپٹی سکریٹری (پورٹس) نے لاجسٹک کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کو پیش کیا۔ ان میں سے کچھ میں وزنی پلوں کی خودکاری، بندرگاہوں پر اسکیننگ کی سہولیات کو بہتر بنانا، ریل کے ذریعے ڈی پی ڈی/ڈی پی ای شیئر کو 80 فیصد تک بڑھانا، اور تمام بندرگاہوں پر معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پی) بنا کر عمل کو ہموار اور آسان بنانا شامل ہیں۔

جناب آر اننت، ڈائریکٹر، سی بی آئی سی نے روشنی ڈالی کہ 23 دسمبر تک گوہاٹی میں ایک کسٹم ریونیو کنٹرول لیبارٹریز (سی آر سی ایل) شروع کی جائے گی جو مختلف تجارتی اشیاء کے نمونوں کے کیمیائی تجزیہ میں فیلڈ فارمیشن میں مدد کرے گی۔

اپنے اختتامی کلمات میں، اسپیشل سکریٹری نے مزید کہا کہ ہدفی مداخلت کے ساتھ یہ اقدامات ملک میں لاجسٹک کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔ مزید برآں، وزارتوں کے اچھے طریقے عالمی بینک کو ایل پی آئی کیلکولیشن میں مقصد پر مبنی تشخیص کے خیال کو متاثر کرنے میں مدد کریں گے۔ اس سلسلے میں، انہوں نے مشورہ دیا:

  • وزارتیں/محکمے بشمول سی بی آئی سی، ایم او سی اے، ایم او آر ٹی ایچ، ایم او آر، اور ایم او پی ایس ڈبلیو، وزارتوں سے متعلق خلاء/مسائل کو دور کرنے کے لیے منصوبہ بند اقدامات، بہترین طریقوں اور مداخلتوں کو یوزروزارتوں (کوئلہ، اسٹیل، ڈی جی ایف ڈی) اور این آئی سی ڈی سی کے ساتھ مل کر ٹائم لائن کے ساتھ ایک ایکشن پلان کی صورت میں شیئر کریں
  • اسٹیک ہولڈرز تک وزارتوں/محکموں کے اقدامات اور اچھے طریقوں سے بات چیت کرنے کے لیے ایک منظم انداز اختیار کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہندوستان میں لاجسٹک سیکٹر کے بارے میں تاثر بہتر ہو گا۔

گیارہ اسٹیک ہولڈر وزارتوں/محکموں میں لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایل پی اے آئی)، شہری ہوا بازی کی وزارت، ریلوےکی وزارت، بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو)، کوئلہ کی وزارت، شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے)، سی بی آئی سی، اسٹیل کی وزارت، اور محکمہ کامرس، ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے غیر ملکی تجارت (ڈی جی ایف ٹی) اور نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این آئی سی ڈی سی) شامل ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1037



(Release ID: 1977900) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu