صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
انڈین پولیس سروس پروبیشنرز(تربیت پانے والوں) نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی
Posted On:
18 NOV 2023 6:15PM by PIB Delhi
انڈین پولیس سروس کے پروبیشنرز کے ایک گروپ نے آج (18 نومبر 2023)کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
پروبیشنرز سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اور امن و امان کی اہم ذمہ داری ریاستی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ لیکن، آئی پی ایس افسران ریاستی حکومتوں کے ذریعہ مقرر کردہ پولیس اہلکاروں کو قیادت فراہم کرتے ہیں۔ اس طرح ملک کے پولیس نظام کو ایک کل ہند دھاگے میں جوڑنے کا کام انڈین پولیس سروس کے افسران کرتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ امن و امان کی مضبوطی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے ضروری شرط ہے۔ عالمی سطح پر، قومی اور مقامی طور پر دیکھا گیا ہے کہ جہاں امن و امان کا نظام مضبوط نہیں ہے وہاں تاجر سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتے۔ اس طرح محکمہ پولیس کسی بھی علاقے کی کثیر جہتی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہر شہری کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ہماری قومی ترجیح ہے کہ تمام شہری ترقی کے سفر میں حصہ دار بنیں۔ انہوں نے کہا کہ امرتکال کے دوران ملک کو ترقییافتہ قوم بنانے کے عزم کو پورا کرنے میں پولس افسران بھی فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ پولیس فورسز نے ملک میں امن و امان اور ملک کے اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھنے میں انمول کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورسز کو سائبر کرائم، منشیات کےگروہوں ، بائیں بازو کی انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے بہت سے چیلنجدرپیش ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے اثر سے حالات تیزی سے بدلتے ہیں۔ جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو مجرم استعمال کرتے ہیں اور ڈیپ فیک جیسے مسائل سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کو ٹیکنالوجی کے میدان میں ہمیشہ اپ ڈیٹ اور مجرموں پر برتریحاصل کرنی ہوگی۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیےیہاں کلک کریں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع(
1135
(Release ID: 1977892)
Visitor Counter : 101