محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندر یادو نے محنت اور روزگار کی وزارت کے تحت مختلف تنظیموں کی ہم آہنگی پر ہینڈ بک کا اجراء کیا

Posted On: 17 NOV 2023 6:55PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار اور ماحولیات و جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج یہاں محنت اور روزگار کی وزارت کے تحت مختلف تنظیموں کے اتحاد پر ایک کتابچہ کا اجرا کیا۔ اس کتابچے میں فیلڈ سطح پر مختلف تنظیموں کے ملاپ کے لئے طے شدہ طریقۂ کار (ایس او پی) شامل ہیں۔ اس میں وزارت اور اس کی تنظیموں کی مختلف خدمات کی دستیابی کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے۔ تقریب میں محترمہ آرتی اہوجا سکریٹری محنت اور روزگار اور وزارت اور اس کی انجمنوں کے افسران ذاتی طور پر اور ورچوئل طریقے سے موجود تھے۔ محنت اور روزگار کی وزارت کے 2013 افسران اور فیلڈ افسران ویب کاسٹ کے ذریعے شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019OMK.jpg

 

تقریب کے دوران اپنی تقریر میں جناب بھوپیندر یادو نے حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے درمیان ہی تال میل کی ضرورت پر زور نہیں دیا، بلکہ محنت اور روزگار ، وزارت کی مختلف تنظیموں کے اتحاد کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا تاکہ  ملک میں لیبر کی بہبود کے لئے ایک مربوط اور اجتماعی طرز کار اختیار کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محنت اور روزگار وزارت کے اعتبار سے ہم آہنگی کا مطلب یہ ہے کہ محنت اور روزگار کے معاملے دیکھنے والی تمام تنظیموں ، ایجنسیوں اور محکموں میں ارتباط لایا جائے اور متحد طور پر یہ کام کیا جائے۔ یہ ہم آہنگی ملازمین اور آجروں  دونوں کے لئے سودمند ہوگی۔ وزیر موصوف نے ہم آہنگی کے کلیدی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

اس سے قبل محنت اور روزگار وزارت کے تحت مختلف تنظیموں کے فیلڈ افسران کے مابین ہم آہنگی کے موضوع پر 31اکتوبر2023 کو نئی دلی میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ورکشاپ کے دوران محنت اور روزگار وزارت کے تحت تمام تنظیموں کے منتخبہ ریجنل سربراہان اور انچارج کے لئے ایک ٹریننگ سیشن کا بھی انعقاد کیاگیا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1977736) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi