وزارت دفاع

رکشا منتری نے جکارتہ میں تیمور لیسٹے کے وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت کی۔


دفاعی شعبے میں تیمور لیسٹے کی ترقی کی ضروریات کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا

Posted On: 17 NOV 2023 6:22PM by PIB Delhi

انڈونیشیا میں اپنی مصروفیات کے دوسرے اور آخری دن، رکھشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 17 نومبر 2023 کو، جکارتہ میں تیمور کے وزیر دفاع ریئر ایڈمرل پروفیسر ڈاکٹر ڈوناشیانو ڈو روزاریو دا کوسٹا گومز کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران، رکشا منتری نے تیمور-لیسٹے کی ترقی کی ضروریات، خاص طور پر دفاعی شعبے میں ہندوستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں وزراء نے مستقبل میں تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جس میں بھارت میں بنائے گئے دفاعی آلات کی فراہمی، صلاحیت کی تعمیر اور تربیت شامل ہے۔

تیمور لیسٹے کے ہم منصب نے تیمور لیسٹے میں سفارت خانہ کھولنے کے ہندوستان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اپنی وزارت کے تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے آسیان کا مکمل رکن بننے کے لیے تیمور-لیسٹے کی کوششوں میں ہندوستان کی حمایت کے لیے رکشا منتری کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں جناب راج ناتھ سنگھ نے جکارتہ میں متنوع اور متحرک ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان بشمول ملک میں مختلف ہندوستانی تنظیموں کے قائدین اور ارکان سے بات چیت کی۔ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ ان کے گہرے اور قریبی تعلقات کی ستائش کی اور گزشتہ دہائی میں حکومت ہند کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی جیسے ڈیجیٹل انڈیا، نئی تعلیمی پالیسی، خواتین کو بااختیار بنانا، جل جیون ابھیان، دیہی سڑک رابطہ، پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین وغیرہ۔ انہوں نے جکارتہ کے پلوٹ میں شیو مندر کا بھی دورہ کیا اور پوجا کی۔

16 نومبر 2023 کو، رکشا منتری نے جکارتہ میں 10 ویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ (اے ڈی ایم ایم) - پلس میں شرکت کی تھی۔

***

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1124



(Release ID: 1977734) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil