کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مؤثر لاجسٹکس کے لیے شعبہ جاتی منصوبے (ایس پی ای ایل) سے متعلق 60ویں نیٹ ورک پلاننگ گروپ میٹنگ

Posted On: 17 NOV 2023 3:39PM by PIB Delhi

محکمہ برائے صنعت و اندرون ملک تجارت(ڈی پی آئی آئی ٹی)کی اسپیشل سیکریٹری)لاجسٹکس)محترمہ سمیتا ڈاورا کی صدارت میں 16نومبر 2023 کو نئی دہلی میں 60 ویں نیٹ ورک پلاننگ گروپ ( این پی جی)کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں علیحدہ علیحدہ  وزارتوں/محکموں کی طرف سےمؤثر موثر لاجسٹکس کے لیے شعبہ جاتی منصوبے(ایس پی ای ایل) سے متعلق بات چیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ قومی لاجسٹک پالیسی(این ایل پی)کے جامع لاجسٹک ایکشن پلان ( سی ایل اے پی)کے تحت تجویز کردہ مختلف اقدامات میں سے اس پہل کی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تجویز پیش کی گئی کہ علیحدہ علیحدہ شعبے کی سطح پر لاجسٹکس سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ایک مرکوز طریقہ اختیار کیا جائے۔

آج، اسٹیل کی وزارت اور کوئلہ کی وزارت نے انفرااسٹرکچر،پروسیسیز، ڈیجیٹل بہتری، پالیسیوں اور ریگولیٹری اصلاحات، اور بہتر افرادی قوت کے لیے صلاحیت سازی  سے متعلق لاجسٹکس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے منصوبے پیش کیے ہیں۔

اسٹیل کی وزارت نے اپنے ایس پی ای ایل نقطہ نظر کا خاکہ پیش کیا، جس میں خام لوہے اور اسٹیل کے لیے گہرائی سے سپلائی اورمانگ کے تجزیے،31-2030 تک اور اس کے بعد کی پیشن گوئی کی ضروریات، لاجسٹکس میں مستقبل کی تیاری کے لیے اسٹریٹیجک پلاننگ وغیرہ شامل ہیں۔ ابتدائی ایس پی ای ایل کے مسودے کو اسٹیل کی وزارت کے ذریعے جلد ہی حتمی شکل دیئے جانے کی توقع ہے۔

کوئلے کی وزارت نے کول لاجسٹکس پالیسی2023 کے تحت تیار کردہ مربوط کول انخلاء کے منصوبے پر اپنے کلیدی نتائج پیش کئے۔ انفرااسٹرکچرل خامیوں سے متعلق  پروجیکٹ کی ضروریات پیش کی گئیں، جو لاجسٹکس کو بہتر اور سستا بنائے گی اورمتعدد طریقوں کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گی۔وزارت نے کہا کہ کوئلے کی لاجسٹکس کے لیے ریلوے نیٹ ورک کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے ریل لاجسٹکس کی لاگت میں 14فیصد کی کمی آئے گی۔اس کے علاوہ ریلوے لیڈس میں کمی آنے سے مالی سال 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں ایک لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ سالانہ کی کمی اور سڑک ٹرانسپورٹیشن کی جگہ ریل کے ذریعے کیے جانے کا امکان ہے۔

محترمہ سمیتا ڈاورا  نے یہ تسلیم کیا کہ کول لاجسٹکس پالیسی مخصوص مدت میں لاجسٹکس کی صنعت کے کارگر فروغ کے واسطے مخصوص شعبے کے منصوبوں کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اسپیشل سیکریٹری نے کلی منصوبہ بندی کے لیے تمام شعبوں میں تعاون کو ترجیح دینے اور موڈل مکس کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

اب تک، لاجسٹکس سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دیگر وزارتوں کے ذریعے درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں:

  • بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے ذریعے پیش کردہ جامع بندرگاہ کنکٹی ویٹی منصوبے کو تیار اور نوٹیفائی کیاگیا۔
  • سیمنٹ کے شعبے سے متعلق منصوبہ تیار کرنے کا کام جاری ہے۔
  • خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے نے لاجسٹکس کی لاگت اور لانے لے جانے میں لگنے والا وقت کم کرنے کے مقصد سے اناج لانے لے جانے کے لیے بہترین راستوں کی شناخت کے لیے ایک مطالعہ کا اہتمام کیا ہے۔
  • زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے فصل کے بعد کے بندوبست سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے ایک حصے کےطورپر لاجسٹکس سے متعلق بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے لیے ایک زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ تیار کیا ہے۔

****

ش ح۔ا گ۔ن ع

U. No.1114


(Release ID: 1977685)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu