وزارت اطلاعات ونشریات
آسام میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کی شروعات
وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد، اہم سرکاری اسکیموں کی تکمیل کو یقینی بنانا ہے
Posted On:
15 NOV 2023 3:23PM by PIB Delhi
آج ملک گیر "وکست بھارت سنکلپ یاترا" کے آغاز کا ہوا ہے، ایک انقلابی تبدیلی کی پہل، جس کا مقصد ، جن لوگوں تک ابھی تک رسائی نہیں ان تک پہنچنا ہے اورحکومت کی اسکیموں کی مؤثر رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ یاترا کی توجہ لوگوں تک پہنچنا اور بیداری پیدا کرنا اور فلاحی اسکیموں، جیسے صفائی کی سہولیات، ضروری مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، ایل پی جی سلنڈر تک رسائی، غریبوں کے لیے رہائش، خوراک کی سلامتی ، مناسب غذائیت، قابل اعتماد صحت کی دیکھ بھال ، پینے کے صاف پانی وغیرہ پر مرکوز ہوگی۔ ممکنہ استفادہ کنندگان کا اندراج یاترا کے دوران حاصل شدہ تفصیلات کے ذریعے کیا جائے گا۔
آسام میں، تین اضلاع - بکسا، کوکراجھار، اور کاربی انگلانگ میں وکست بھارت یاترا کا آغاز کیا گیا ہے۔ ریاستی وزراء نے پروگراموں کے افتتاح کی قیادت کی اور ملک گیر وکست بھارت سنکلپ یاترا کے لیے ریاست کی وابستگی پر زور دیا۔ یہ یاترا ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم کے ساتھ، زیادہ جامع اور ترقی یافتہ ہندوستان کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔ حکومت آسام کے ماحولیات اور جنگلات محکمے کے وزیر جناب چندرا موہن پٹواری نے، جناب کٹی رام بورو، اسپیکر، بوڈولینڈ ٹیریٹوریل ریجن کے ساتھ بکسا ضلع کے باراما ہائیر سیکنڈری اسکول کے کھیل کے میدان میں وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام میں شرکت کی۔
آسام حکومت کے ماحولیات اور جنگلات کے محکمے کے وزیر جناب چندر موہن پٹواری بکسا میں آئی ای سی وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرتے ہوئے ۔
اسی طرح، آسام حکومت کے ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب یو جی برہما ، جناب پرمود بورو، چیف ایگزیکٹیو ممبر، بوڈولینڈ ٹیریٹوریل ریجن کے ساتھ کوکراجھار ضلع کے جنوبی کاشی باڑی کھیل کے میدان میں پروگرام میں شریک ہوئے ۔
آسام حکومت کے ہنڈولوم اور ٹکسٹا ئل کے وزیر جناب یو جی برہما ، جناب پرمود بورو، چیف ایگزیکٹو ممبر، بوڈو لینڈ ٹیریٹوریل ریجن کوکراجھر میں افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے
کاربی انگلانگ میں،حکومت آسام کے محصولات اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور پہاڑی علاقوں کی ترقی کے وزیر جناب جوگین موہن، جناب تلی رام رونگھانگ، چیف ایگزیکٹیو ممبر، کاربی انگلانگ خود مختار کونسل اور دیگر سینئر سرکاری افسران مانجہ میں افتتاحی تقریب کے دوران موجود تھے۔
کربی انگلانگ میں آسام حکومت کے ریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور پہاڑی علاقوں کی ترقی کے وزیر جناب جوگین موہن آئی ای سی وین کو ہری جھنڈا دکھاکر روانہ کرتے ہوئے
بکسا میں ہونے والے پروگرام میں زائرین کیلنڈر اور بروشر لے رہے ہیں۔
یاترا کا مقصد تمام اہل استفادہ کنند گان تک ضروری خدمات پہنچانا ہے اور اس کا مقصد بیداری پیدا کرنا اور شہریوں کو فوائد کی آخری میل تک پہنچنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اک - ق ر)
U-1106
(Release ID: 1977615)
Visitor Counter : 91