وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

کیرالہ اور لکشدیپ میں 'وکست بھارت سنکلپ یاترا' کا آغاز

Posted On: 15 NOV 2023 5:09PM by PIB Delhi

قبائلی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کی ترقی ممکن بنائی جائے گی: کیرالہ کے گورنر جناب  عارف محمد خان

  وزیر اعظم نہ صرف قبائلی بہبود کے اقدامات کا اعلان کر رہے ہیں،  بلکہ ان کے نفاذ کو بھی یقینی بنا رہے ہیں: مرکزی وزیر جناب وی مرلی دھرن

 

مرکزی حکومت کی طرف سے حکومت کی فلاحی اسکیموں کو پورا کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر ، 'وکست بھارت سنکلپ یاترا' آج کیرالہ اور لکشدیپ میں بھی شروع کی گئی۔  پلکڑ ضلع کے اگالی، اٹاپڈی میں منعقدہ تقریب میں، کیرالہ کے گورنر جناب  عارف محمد خان نے ریاستی سطح کے پروگرام کا افتتاح کیا اور آئی ای سی (انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن) وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ امور  خارجہ   اور  پارلیمانی امور  کے  مرکزی وزیر مملکت  جناب  وی مرلی دھرن نے تقریب کی صدارت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر جناب عارف محمد خان نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی قبائلی طاقت کو بروئے کار لا کر ممکن بنائی جائے گی اور انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی شعبے کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کئی اسکیمیں وضع کی گئی ہیں۔ گورنر موصوف  نے امید ظاہر کی کہ اس مہم کے ثمرات اور سہولیات اگالی  اور اٹاپڈی کے لوگوں تک پہنچیں گی۔ جناب عارف محمد خان نے کہا کہ 24,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں سے ملک میں 220 قبائلی برادریوں کو فائدہ پہنچے گا۔ گورنر موصوف  نے 25 سالوں میں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ اور ایڈوانس  ملک بنانے کے وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنے کے لئے تیاریاں کرنے پر بھی زور دیا۔

گورنر موصوف نے کہا کہ وِکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد قبائلی  مجاہدین آزادی کے تصور  کے مطابق ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا  ہے۔ یہی وجہ تھی کہ وزیر اعظم نے اس سفر کے آغاز کے لیے بھگوان برسا منڈا کی پیدائش کے دن  کا انتخاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ قبائلی آبادی والے ممالک میں سے ایک ہے اور اس لیے جب قبائلی خوشحال ہوں گے، تب ہی ہندوستان ترقی کرے گا۔

تقریب کی صدارت کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب  وی مرلیدھرن نے نشاندہی کی کہ وزیر اعظم نے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ویژن کے ساتھ ترقیاتی اہداف کا اعلان کیا تھا۔ اچھی حکمرانی کے فوائد کو سب تک پہنچانے کی کوششیں بھی کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جب ترقی کے فوائد پسماندہ لوگوں تک پہنچیں گے، تب ہی وہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ سب کا احاطہ کر چکے ہیں۔ وزیراعظم نہ صرف قبائلی فلاح و بہبود کے اقدامات کا اعلان کر رہے تھے ، بلکہ ان پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنا رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس  حکومت کے دور میں قبائلی امور کی وزارت کے لیے مختص بجٹ میں 194 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

گورنر جناب عارف محمد خان نے مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کے نئے استفادہ کنندگان میں ضروری دستاویزات تقسیم کیں۔ اس پروگرام کے حصے کے طور پر مختلف اسکیموں سے متعلق اسٹالز بھی لگائے گئے۔ وِکست بھارت سنکلپ یاترا کی قومی سطح کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کو بھی براہ راست دکھایا گیا۔

لکشدیپ میں، ایڈمنسٹریٹر کے مشیر جناب سندیپ کمار نے کاوا رتھی سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں آئی ای سی وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جناب ارجن موہن اور ایس پی (ایچ کیو) جناب  سمیر شرما بھی موجود تھے۔ شرکاء نے وزیر اعظم کے پروگرام کو ورچوئل طور پر دیکھا اور وکست بھارت سنکلپ کا عہد لیا۔

وکست بھارت مہم، جو اب تک کی جانے والی سب سے بڑی رابطہ کاری کے اقدامات میں سے ایک ہے، بالآخر 25 جنوری 2024 تک 2.55  لاکھ گرام پنچایتوں اور 3600 سے زیادہ شہری بلدیاتی اداروں   کا اور  ملک کے ہر ضلع کا احاطہ کرنے  کا مقصد رکھتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VikasityatraIYA8.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Vikasityatra20YAW.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Vikasityatra3Z5GK.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- اک - ق ر)

U-1105


(Release ID: 1977598) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Malayalam