صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

بھارت کی اسلحہ ساز فیکٹریوں کے افسران اور انڈین ڈیفنس اکاؤنٹس سروس کے پروبیشنرز نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 17 NOV 2023 12:43PM by PIB Delhi

انڈین آرڈیننس فیکٹریز سروس یعنی بھارت کی اسلحہ ساز فیکٹریوں کے افسران اور انڈین ڈیفنس اکاؤنٹس سروس کے پروبیشنرز نے آج (17 نومبر ، 2023ء ) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

افسران سے خطاب کرتے ہوئے  ، صدر  جمہوریہ نے کہا کہ وہ ایک ایسے وقت میں اپنی خدمات میں شامل ہوئے ہیں  ، جب ملک  ، مقامی اور عالمی سطح پر وسیع پیمانے پر تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کے ابھرنے اور دنیا کے ہر حصے میں تیز رفتاری سے پھیلنے والی جدید تکنیکوں اور معلومات کے ساتھ، ایک ترقی یافتہ ملک بنانے اور بھارت کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے میں ان کا کردار اور بھی اہم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان افسروں کے خیالات، فیصلے اور اقدامات ، دفاعی نظام اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انڈین آرڈیننس فیکٹریز سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے  ، صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت نے ایک جامع اور ترقی یافتہ ملک  بننے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود انحصاری، مسابقتی اور مضبوط معیشت بنانے میں مقامی صنعتوں کا بہت بڑا کردار ہے۔ حکومت نے پچھلے کچھ سالوں میں کئی پالیسی اقدامات کیے ہیں اور دفاعی ساز و سامان کے مقامی ڈیزائن، ترقی اور مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے اصلاحات کی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آئی او ایف ایس افسران  ، دفاعی نظام میں اندرونِ ملک ساز و سامان تیار کرنے کے محرک اور سہولت کار ہوں گے اور ان سے   ، اس بات کی توقع کی جائے گی کہ وہ  بھارت کی دفاعی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔

صدر  جمہوریہ نے کہا کہ  بھارت کی دفاعی برآمدات مالی سال 14-2013 ء  میں تقریباً 686 کروڑ روپئے سے 2000 ارب روپئے بڑھ کر مالی سال 23-2022 ء  میں 16,000 کروڑ روپئے سے  تجاوز کر گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران، آئی او ایف ایس افسران ترقیاتی پروگراموں میں سرگرمی سے حصہ لیں اور بھارت کو دفاعی مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے کے عمل میں سہولت فراہم کریں۔

انڈین ڈیفنس اکاؤنٹس سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے  ، صدر  جمہوریہ نے کہا کہ وہ ملک کی مسلح افواج کے مالیاتی پہلوؤں کو سنبھالنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وہ دفاعی شعبے کے اندر موثر مالیاتی بندوبست اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اپنی پیشہ ورانہ دیانتداری کے ساتھ  ساتھ اور اپنے مضبوط تربیتی ماڈیولز کی بنیاد پر، آئی ڈی اے ایس افسران دفاعی افواج میں مالی امور سے متعلق فہم کو فروغ دینے اور قوم کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کرنے کے قابل ہوں گے۔ انہوں نے  ، ان افسران پر زور دیا کہ وہ دفاعی نظام کے کام میں زیادہ شفافیت اور جوابدہی لانے کے لیے آڈٹ اور اکاؤنٹنگ کے لیے جدید ترین تکنیک اور طریقے  اختیار کریں ۔

Please click here to see the President's Speech -

 *************

ش ح۔ ع م۔ ع ا

U. No. 1103



(Release ID: 1977574) Visitor Counter : 72