قبائیلی امور کی وزارت
وی بی ایس وائی قبائلی مہم ، ناگالینڈ کے تین اضلاع میں شروع کی گئی
Posted On:
15 NOV 2023 4:13PM by PIB Delhi
ناگالینڈ کے قبائلی اضلاع کے لیے وکست بھارت سنکلپ یاترا ( وی بی ایس وائی ) کا باضابطہ آغاز آج دیما پور ضلع کے انڈیسن گاؤں سے نیشنل ریکروٹمنٹ ایجنسی کے سکریٹری نیز سی او ای ، ریاستی پربھاری سنجیب کمار مشرا، آئی اے ایس نے کیا۔
اس پروگرام میں دیما پور کے ڈی سی ڈاکٹر تینوجونگشی چانگ، آئی آر ایس، ڈی ڈی جی شپنگ ڈاکٹر راوت پانڈورنگ، جو کہ ضلع پربھاری بھی ہیں اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے دونوں محکموں کے افسران، مرکزی فلاحی اسکیموں کے استفادہ کنندگان، مقامی اداروں کے لیڈروں ، دیہی افراد اور طلباء نے شرکت کی۔
اپنی تقریر میں، سنجیب کمار مشرا نے کہا کہ کل ہند وی بی ایس وائی ، مرکزی حکومت کا ایک جرات مندانہ پروگرام ہے ، جس کا مقصد آزادی کے سو سال بعد، 2047 ء تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک کا درجہ فراہم کرنا ہے۔
پہلے مرحلے کی قبائلی مہم ، ناگالینڈ کے تین اضلاع - دیما پور، تیونسانگ اور موکوکچنگ میں چلائی جائے گی۔ رابطہ کاری کے لیے چار وی بی ایس وائی وین ہیں ، جن میں سے دو وین دیما پور ضلع کے لیے اور ایک ایک وین ٹوئنسانگ اور موکوک چنگ کے لیے ہے ، جو قبائلی علاقوں کی مہم میں تین اضلاع کا احاطہ کریں گی۔
پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی جھارکھنڈ میں مہم کا کل ہند آغاز بھی براہ راست دکھایا گیا۔
حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں نے ، اس موقع پر اپنے تجربات شیئر کیے اور انہوں نے اسکیمیں فراہم کرنے کے لیے مرکزی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پروگرام کے آغاز کے بعد ، دیما پور کے لیے وی بی ایس وائی وین کو دیما پور کے ڈی سی ڈاکٹر تینوجونگشی چانگ نے انڈیسن گاؤں سے آئی اے ایس، سکریٹری اور سی او ای نیشنل ریکروٹمنٹ ایجنسی سنجیب کمار مشرا کی موجودگی میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس کے بعد ، وین ضلع میں ایونٹ کے دوسرے مقام، ایویم کمگ گاؤں پہنچی ۔ موکو چنگ میں، وی بی ایس وائی قبائلی مہم کا آغاز موکوچنگ چملامو ہمتسوئے کے اے ڈی سی نے اُنگما گاؤں میں کیا۔
توئینسانگ کے مقام پر ، اس مہم کا آغاز ضلع انتظامیہ کے افسران، سرکاری افسران اور گاؤں کے افراد کی موجودگی میں گانگ پونگ گاؤں میں کیا گیا ۔
************
ش ح۔ ع م۔ ع ا
U. No. 1099
(Release ID: 1977562)
Visitor Counter : 79