وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

‘‘ وکسِت بھارت سنکلپ یاترا ’’ کا مغربی بنگال میں آغاز


اس پروگرام کا مقصد حکومت کی اہم اسکیموں پر صد فی صد عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے

प्रविष्टि तिथि: 15 NOV 2023 6:12PM by PIB Delhi

‘‘  وِکست بھارت سنکلپ یاترا ’’ ( وی بی ایس وی ) آج مغربی بنگال میں با وقار طریقے سے شروع ہوئی ۔  اس پہل کا مقصد ایسے لوگوں تک رسائی حاصل کرنا ہے ، جو اب تک سرکاری اسکیموں کے فوائد سے محروم تھے اور اس کے ساتھ ہی سرکاری اسکیموں کے موثر عمل درآمد کو بھی یقینی بنانا ہے ۔ اس یاترا کے تحت عوام میں سرکار کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور انہیں ان اسکیموں کے فوائد  فراہم کرنا ہے ۔ ان فلاحی اسکیموں میں صفائی ستھرائی  سے متعلق  سہولتیں ، ضروری مالی خدمات ، بجلی کے کنکشن ، ایل پی جی سلینڈرس تک رسائی ، غریبوں کے لیے مکانات ، خوراک کی یقینی فراہمی ، مناسب غذائیت  ، قابل اعتماد حفظان صحت ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی وغیرہ شامل ہے ۔ اس یاترا کے دوران ممکنہ مستفیدین  کا اندراج ، تفصیلات کو یقینی بنانے کے بعد کیا جائے گا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/s1GDZW.jpeg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وی بی ایس وائی کا آغاز کیا ۔ یہ ایک ملک گیر پروگرام ہے ، جس کا مقصد ان شہریوں  سے روابط  قائم کرنا ہے ، جو مختلف النوع مرکزی اسکیموں کے لیے اہل ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک ان سے استفادہ نہیں کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کھنتی سے خصوصی طور پر  تیار کردہ پانچ آئی ای سی ( اطلاعات ، تعلیم اور مواصلات ) وینوں  کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرکے ، اس یاترا کا آغاز کیا ۔ اسی طرح کی دیگر کئی وینوں کو پورے ملک کے ، اُن دیگر اضلاع میں بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا ، جہاں قبائلی افراد کی خاطر خواہ آبادی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/s20NV7.jpeg

مغربی بنگال میں یاترا کے آغاز کے موقع پر ، ریاست کے جھار گرام ضلع کے بینا پور – II بلاک اور مدنا پور ضلع کے داتن – I  بلاک کے مقام پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جہاں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سینئر اقتصادی مشیر جناب آر کے جینا موجود تھے ۔ بینا پور – II کے مقام پر کاکون میں اور داتن – I کے مقام پر منوہر پور میں یہ پروگرام منعقد کئے گئے ۔ یہ پروگرام سینٹرل بیورو آف کمیونکیشن ( سی بی سی ) ، مدنا پور ، نبارڈ ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ سینٹر بینک ، گیس کمپنی ، نیشنل فرٹیلائزرس کمپنی لمیٹیڈ اور جھارگرام کرشک پروڈیوسر کمپنی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا  ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/s3ZID1.jpeg

بہت سے مستفیدین پروگرام کے مقام پر جمع ہوئے  ،  جہاں انہیں مرکزی حکومت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے بارے میں خدمات فراہم کی گئیں ۔ ا س کے ساتھ ساتھ نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹیڈ کے ذریعہ ڈرون کے استعمال کی مدد سے وہاں کیڑے مار دواؤں کے استعمال کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

وہاں موجود سرکردہ شخصیات میں نبارڈ ، مغربی مدنا پور کے ڈی ڈی ایم جناب آکاش شرما ، کرشی وگیان کیندر ، جھار گرام کے سربراہ ڈاکٹر آکاش سیتی اور دیگر شامل تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/s4NQPK.jpeg

اس کے ساتھ ہی شمالی بنگال میں علی پور دوار ضلع میں بھی ، اسی طرح کے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں مرکز کی اہم اسکیموں اور پروگراموں کے مستفیدین تک روابط قائم کرنے سے متعلق یہ مہم ، 25 جنوری ، 2024 ء کو اختتام پذیر ہو گی ۔ اس یاترا کے تحت 2.7 لاکھ گرام پنچایتوں کا احاطہ کیا جائے گا اور ملک کے تقریباً 15000 شہری مقامات پر ، ان خود کار آئی ای سی وینوں کا استعمال کرتے ہوئے  ، زمینی سطح کی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی ۔

*************

ش ح۔ ع م۔ رض

U. No.9379


(रिलीज़ आईडी: 1977558) आगंतुक पटल : 119
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी