قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاراشٹر کے پانچ قبائلی اضلاع میں وکست بھارت سنکلپ یاترا  کا آغاز


مہاراشٹر کے گورنر اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے نندوربار میں’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘  کے آغاز کے موقع پر آئی ای سی وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وکست بھارت سنکلپ یاترا کی آئی ای سی وینز کو ناسک، گڈچرولی، پالگھر اور ناندیڑ میں بھی ہری جھنڈی دکھائی گئی

Posted On: 15 NOV 2023 5:38PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کے کھونٹی میں جنجاتیہ گورو دیوس، 2023 کی تقریبات کے موقع پر  'وکست بھارت سنکلپ یاترا' اور پردھان منتری خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں کی ترقی کے مشن  کے نام سے دو تاریخی پہل قدمیوں کا آغاز کیا۔اسی وقت، بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش جسے جنجاتیہ گورو دیوس کے طور پر منایا جا رہا ہے، ریاست مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں منایا گیا۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے موقع پر آج قبائلی اضلاع نندربار، ناسک، گڈچرولی، پالگھر اور ناندیڑ سے آئی ای سی وینز  روانہ کی گئیں۔

گورنر جناب رمیش بیس اور مہاراشٹر کے سی ایم جناب ایکناتھ شندے نے ضلع نندوربار میں پروگرام میں شرکت کی، جہاں سے انہوں نے سنکلپ بھارت سنکلپ یاترا کے آغاز کے لیے مرکزی حکومت کے سنٹرل کمیونیکیشن بیورو کی انفارمیشن، ایجوکیشن اور کمیونیکیشن وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کے گورنر نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے قبائلی مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا اور وکست بھارت سنکلپ یاترا وین کو ہری جھنڈی دکھا کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنر نے ریاستی سطح کے قبائلی ثقافتی میلے کا ورچوئل طور پر افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مجموعی ترقی کے لیے قبائلی بھائیوں کی ترقی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں قبائلی برادری کے ایک کروڑ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں۔ انہوں نے قبائلی نوجوانوں کے نام ایک پیغام میں ان سے نشہ آور اشیاء سے دور رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے انہیں اپنے فن اور ثقافت کو بچانے اور اپنی بولی میں بات کرنے اور اسے محفوظ رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔ اس سلسلے میں، گورنر نے کہا کہ قبائلی لوک فنون کی بڑھتی ہوئی مانگ  میں اضافہ ہورہاہے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا ایک لوک ہیرو تھے   ،جدوجہد آزادی میں جن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قبائلی برادری کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے قبائلی گاؤوں تک سڑکیں بنانے کے لیے مہاراشٹر حکومت کی سڑک اسکیم کا بھی ذکر کیا جس کا نام بھگوان برسا منڈا روڈ لنکنگ پروجیکٹ ہے۔ اس موقع پر ریاستی حکومت کے قبائلی ترقی کے وزیر ڈاکٹر وجے کمار گاویت، گڈچرولی ضلع  کے گارجین منسٹر جناب انل پاٹل اور ایم پی ڈاکٹر حنا گاویت بھی موجود تھیں۔

ناسک ضلع میں، آئی ای سی وین کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ناسک ضلع کے گارجین منسٹر  جناب دادا بھوسے، مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جناب نرہری زروال، ضلع پریشد کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو افسر پرتیبھا سنگمانیرے سمیت دیگر معززین موجود تھے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پوار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگوان برسا منڈا کی قربانی سے تحریک لے کر آج کے دن سنکلپ یاترا شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس پروگرام کے مقصد کے بارے میں بتاتے ہوئے  مرکزی وزیرمملکت نے کہا کہ مرکزی حکومت کی بہت سی اسکیمیں ہیں، لیکن وہ عام لوگوں تک نہیں پہنچ پاتی ہیں اور اس لیے وزیر اعظم براہ راست مستفیدین  تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سنکلپ یاترا کے انعقاد کی یہی وجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف مرکزی اسکیموں کے بارے میں معلومات ان گاؤں میں فراہم کی جائیں گی جہاں وینز جائیں  گی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت  نے آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت غریب مریضوں کو پانچ لاکھ روپئے تک کی امداد دینے کا منصوبہ بنایا ہے لیکن بہت سے لوگ اس کے بارے میں نہیں جانتے۔ مرکزی وزیرمملکت نے زور دے کر کہا کہ لوگوں کو مرکزی حکومت کی ان اسکیموں کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ   گاؤں پنچایتوں کے لئے بہت سی اسکیمیں ہیں لیکن دستاویزات کی کمی کی وجہ سے انہیں زیادہ فنڈز نہیں مل رہے ہیں۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا کے آغاز کے لیے ضلع ناندیڑ کے کنوت میں منعقد ایک پروگرام میں، ضلع کے گارجین منسٹر گریش مہاجن اور معززین نے بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس موقع پر موجود قبائلی برادریوں کے لوگوں سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اطلاعات و نشریات کی وزارت  کے سنٹرل کمیونیکیشن بیورو کی ٓئی ای سی وین کو  ہری جھنڈی دکھائی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب  گریش مہاجن نے کہا، ’’ہم نے ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے اپنے قبائلی بھائیوں کی صحت سے لے کر تعلیم تک ایک طویل صفر طے کیا ہے ‘‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلقہ سطح پر رہائشی آشرم اسکول شروع کیے گئے ہیں تاکہ کسی گاؤں کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "وِکست بھارت سنکلپ یاترا" ان مستفیدین تک پہنچنے کے لیے بہت فائدہ مند ہے  جنہیں  بہت سی سرکاری اسکیموں کے بارے میں   معلوم نہیں ہے جو ان کے لئے بنائی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سنکلپ یاترا ایک ایسا سفر ہے جو  ترقی یافتہ ہندوستان کےسنکلپ یا عزم  کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ نیا افق تخلیق کرتا ہے۔ انہوں نے کہا،’’ آج ہم ضلع پریشد اور ضلع انتظامیہ کے ذریعے گاؤں گاؤں سنکلپ یاترا شروع کر رہے ہیں، تاکہ ریاست کے قبائلی علاقوں میں ہر گھر میں علم کی شمع روشن کی جا سکے۔‘‘

پالگھر میں، مہاراشٹر حکومت کے تعمیرات عامہ (پبلک انڈرٹیکنگ کو چھوڑکر)  کےوزیر اور ضلع گارجین منسٹر جناب رویندر چوان نے مقامی قبائلی شہریوں کی موجودگی میں آئی ای سی وین کو جھنڈی دکھا ئی  جنہوں نے  تہہ دل سے اس کا خیر مقدم کیا۔

گڈچرولی ضلع میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز چیمور پارلیمانی  حلقہ کے رکن پارلیمان جناب اشوک نیِتے نے کیا  ۔ انہوں نے ایم ایل اے کرشن گجبے، ضلع پریشد  کی  چیف ایگزیکٹیو افسر آیوشی سنگھ اور سابق ایم ایل اے آنندا راؤ گیڈم کے علاوہ دیگر کی موجودگی میں گڈچرولی ضلع کے آرموری تعلقہ کے ویراگڑھ میں آئی ای سی وین کو جھنڈی دکھا ئی۔ ایم  جناب اشوک نیِتے نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سماج کے ہر طبقے کے لیے اسکیمیں  نافذ کرنے   اور پچھلے نو برسوں میں انہیں ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش کی ہے۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا

وزیر اعظم کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ وہ حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کو اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان اسکیموں کے فائدے تمام نشان زد استفادہ کنندگان تک مقررہ وقت میں پہنچیں۔ اسکیموں کے مقصد کو حاصل کرنے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر، وزیر اعظم نے جنجاتیہ گورو دیوس کے موقع پر ’وکشت بھارت سنکلپ یاترا‘ کا آغاز کیا۔

یاترا کا مقصد لوگوں تک پہنچنا، صفائی کی سہولیات، ضروری مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، ایل پی جی سلنڈر تک رسائی، غریبوں کے لیے رہائش، غذائی تحفظ، مناسب غذائیت، قابل اعتماد حفظان صحت، پینے کا صاف پانی وغیرہ جیسی فلاحی اسکیموں  کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور اس کےفوائد فراہم کرنا ہے۔یاترا کے دوران تصدیق شدہ تفصیلات کے ذریعےممکنہ استفادہ کنندگان کا اندراج کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کے کھونٹی میں آئی ای سی (انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن) وین کو ہری جھنڈی دکھا کر ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے آغاز کے موقع پر روانہ کیا۔ یہ یاترا ابتدا میں خاطر خواہ قبائلی آبادی والے اضلاع سے شروع ہوگی اور 25 جنوری 2024 تک ملک بھر کے تمام اضلاع کا احاطہ کرے گی۔

************

ش ح۔ ف ا     ۔ م  ص

 (U: 1090 )


(Release ID: 1977555) Visitor Counter : 91


Read this release in: Kannada , English , Marathi , Hindi