قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گوا کے وزیر اعلیٰ  ڈاکٹر پرمود ساونت نے پورورم میں وکست بھارت سنکلپ یاترا  آئی ای سی وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد بیداری پیدا کرنے اور فلاحی اسکیموں کے فوائد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے لوگوں تک پہنچنا ہے

Posted On: 15 NOV 2023 6:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کے کھونٹی میں جنجاتیہ گورو دیوس، 2023 کی تقریبات کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے 'وکست بھارت سنکلپ یاترا' اور پردھان منتری خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں کی ترقی کے مشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے ریاست میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے آغاز کے موقع پر سکریٹریٹ، پورورم، گوا میں منعقدہ ایک تقریب میں انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) سے متعلق ایک وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یاترا کا مقصد لوگوں تک پہنچنا، صفائی کی سہولیات، ضروری مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، ایل پی جی سلنڈر تک رسائی، غریبوں کے لیے رہائش، غذائی تحفظ، مناسب غذائیت، قابل اعتماد حفظان صحت، پینے کا صاف پانی وغیرہ جیسی فلاحی اسکیموں  کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور اس کےفوائد فراہم کرنا ہے۔یاترا کے دوران تصدیق شدہ تفصیلات کے ذریعےممکنہ استفادہ کنندگان کا اندراج کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1QNHL.jpg

گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ساونت نے ایکس پوسٹ میں کہا:

’’بھگوان # برسا منڈا کے یوم پیدائش کے موقع پر عزت مآب وزیر اعظم جناب@ نریندر مودی جی کے ذریعہ# جنجاتیہ گورو دیوس 2023 اور #وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھانے کی تقریب میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔گوا کے پورورم سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کو بھی ہری جھنڈی دکھائی‘‘۔

گوا کے وزیر اعلیٰ نے ایکس پوسٹ میں وضاحت کی کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد بیداری پیدا کرنے اور فلاحی اسکیموں کے فوائد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھارت کے لوگوں تک پہنچنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ عزت مآب وزیر اعظم نے وکست بھارت کے 4 ستون ، ناری شکتی، انتودیہ، یوواشکتی اور متوسط طبقہ اور غریب،متعین  کئے ہیں۔ ان 4 ستونوں کو مضبوط کرنے سے وکست بھارت کی تعمیر ہوگی۔

اس موقع پر موجود معززین میں پنچایت وزیر جناب ماوین گوڈینہو، امداد باہمی کے وزیر جناب سبھاش شروڈکر اور پنچایت کے ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹرمحترمہ سدھی ہالرنکر شامل تھے۔تمام معززین نے  جھارکھنڈ کے کھونٹی میں منعقد ہوئے جنجاتیہ گورو دیوس پروگرام میں ورچوئل طریقے سے  شرکت کی۔

آنے والے دنوں میں، وین ریاست کے طول و عرض میں سفر کرے گی، جس میں کناکونا، دھربندورا، مورموگاؤ، پونڈا، کوئپیم، سالسیٹ، سنگویم وغیرہ جیسے بلاکس شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2D8V9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/31II0.jpg

 

وکست بھارت سنکلپ یاترا

وزیر اعظم کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ وہ حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کو اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان اسکیموں کے فائدے تمام نشان زد استفادہ کنندگان تک مقررہ وقت میں پہنچیں۔ اسکیموں کے مقصد کو حاصل کرنے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر، وزیر اعظم نے جنجاتیہ گورو دیوس کے موقع پر ’وکشت بھارت سنکلپ یاترا‘ کا آغاز کیا۔

وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کے کھونٹی میں آئی ای سی (انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن) وین کو ہری جھنڈی دکھا کر ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے آغاز کے موقع پر روانہ کیا۔ یہ یاترا ابتدا میں خاطر خواہ قبائلی آبادی والے اضلاع سے شروع ہوگی اور 25 جنوری 2024 تک ملک بھر کے تمام اضلاع کا احاطہ کرے گی۔

 

*************

ش ح۔ ف ا ۔ م ص  

(U-1091)


(Release ID: 1977530) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada