مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر ایچ ایس  پوری اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ، ایکناتھ شنڈے نے ممبئی میں میراثی ڈمپ سائٹس کے تدارک اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 16 NOV 2023 5:07PM by PIB Delhi

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب  ایکناتھ شنڈے اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق زیر التوا مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک مشترکہ میٹنگ کی۔ مہاراشٹر کے چیف سیکریٹری اور گریٹر ممبئی کے میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سیکریٹری اور دیگر سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں ورچوئل طورپر شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PV0S.jpg

 

ممبئی متحرک شہری مرکز ہونے کے ناطے رہائشی کالونیوں، تجارتی مقامات، کچی آبادیوں وغیرہ سے پیدا ہونے والے کچرے (تقریباً 7500 ٹن یومیہ)کے انتظام  کی چنوتیاں رکھتا ہے ۔ تر اور خشک میونسپل فضلہ کے انتظام،  مختلف بنیادی ڈھانچہ جاتی پروجیکٹوں سے پیدا شدہ فضلے کی تعمیر اور انہدام سے متعلق مختلف مسائل پر غور کیا گیا اور اسی کے ساتھ ساتھ مختلف فضلے کے انتظام سے متعلق منظور شدہ پلانٹ کی پیش رفت کے بارے میں بات چیت ہوئی۔مولند اور دیونار میں میراثی ڈمپ سائٹس کے  حیاتیاتی تدارک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔او ایم سی کے تعاون سے فضلے سے دولت اور گردشی معیشت کے اعلیٰ امکاناتی میدان کے طورپر بائیو سی این جی پلانٹس کے فضلے کے امکانات پراتفاق رائے کیا گیا۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کےسیکریٹری کی سربراہی میں ایم او ایچ یو اے سے ایک3 رکنی ٹیم اور کمشنر کی سربراہی میں برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کی 3 رکنی ٹیم کو ممبئی کے موروثی ڈمپ سائٹ تدارک اور ٹھوس فضلہ کی پروسیسنگ کے لیے ہنگامی ایکشن پلان پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جو اس کے بعد بی ایم سی کے نفاذ کے لیے راستہ تیار کرے گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم اکتوبر 2021 کو سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0 کے تحت ہندوستانی شہروں کو کچرے سے پاک بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا اور اس مشن کے تحت ایک بڑا مقصد ’لکش زیرو‘ ڈمپ سائٹ ہے ،تاکہ شہر کے تقریباً 15,000 ایکڑ اراضی پر قابض وراثتی ویسٹ ڈمپ سائٹس کے16 کروڑ ٹن کچرے سے پاک کیا جا سکے۔  مشن کے ہدف کے مطابق حکومت ہند نے ریاست میں سوچھ بھارت کے نفاذ کے لیے مہاراشٹر کو 3400 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

*************

ش ح۔ ا ک۔ن ع

U. No.1075


(Release ID: 1977459) Visitor Counter : 89


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Marathi