وزارت دفاع

ہندوستان - سری لنکا کی مشترکہ مشق متر شکتی-2023 کا آج سے آغاز ہوا

Posted On: 16 NOV 2023 2:43PM by PIB Delhi

مشترکہ فوجی مشق ’’متر شکتی-2023 مشق‘‘کے نویں ایڈیشن کا آج اوندھ (پونے)میں آغاز ہوا۔ یہ مشق 16 سے 29 نومبر 2023 تک منعقد کی جا رہی ہے۔ 120 اہلکاروں پر مشتمل ہندوستانی دستہ کی نمائندگی بنیادی طور پر مراٹھا لائٹ انفنٹری ریجمنٹ کے دستے کر رہے ہیں۔ سری لنکائی فریق کی نمائندگی53 انفنٹری ڈویژن کے اہلکار کر رہے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ کے 15 اہلکار اور سری لنکا کی فضائیہ کے پانچ اہلکار بھی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

مشق کا مقصد اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب VII کے تحت ذیلی روایتی کارروائیوں کے انعقاد کی مشترکہ مشق کرنا ہے۔ مشق کے دائرہ کار میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران مشترکہ ردعمل کو ہم آہنگ کرنا شامل ہے۔ دونوں فریق ٹیکٹیکل کارروائیوں کی مشق کریں گے جیسےکہ چھاپے، تلاشی اور تباہی کے مشن، ہیلی بورن آپریشنز وغیرہ۔ اس کے علاوہ آرمی مارشل آرٹس روٹین (اے ایم اے آر)، جنگی اضطراری شوٹنگ اور یوگا بھی مشق کے نصاب کا حصہ ہوں گے۔

متر شکتی مشق-2023میں ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ڈرون اور بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کے انسداد کی تعیناتی بھی شامل ہوگی۔ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران ہیلی پیڈز کو محفوظ بنانے اور زخمیوں کو نکالنے کی مشقیں بھی دونوں فریقین کی طرف سے مشترکہ طور پر کی جائیں گی۔ اجتماعی کوششیں امن کی کارروائیوں کے دوران اقوام متحدہ کے مفادات اور ایجنڈے کو سرفہرست رکھتے ہوئے فوجیوں کے درمیان باہمی تعاون کی بہتر سطح کو حاصل کرنے اور جان و مال کے خطرے کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کریں گی۔

دونوں فریق جنگی مہارتوں کے وسیع میدان میں مشترکہ مشقوں کے خیالات اور طریقوں کا تبادلہ کریں گے، جس سے شرکاء کو باہمی طور پر ایک دوسرے سے سیکھنے میں مدد ملے گی۔ بہترین طریقوں کے اشتراک سے ہندوستانی فوج اور سری لنکا کی فوج کے درمیان دفاعی تعاون کی سطح میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ مشق دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات کو بھی فروغ دے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PR1VESD.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PR2H3IS.jpeg

*************

ش ح۔ ا ک۔ن ع

U. No.1065



(Release ID: 1977381) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil