مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

"پراچینتا سے لے کر نوینتا تک، خوبصورت آرٹ میں"، جناب  ہردیپ سنگھ پوری نے مصور کرونا جین کی پینٹنگز کی سولو آرٹ نمائش کا دورہ کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا


مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آئی ایچ سی، نئی دہلی میں کرونا جین کی آرٹ نمائش کا دورہ کیا

Posted On: 16 NOV 2023 3:06PM by PIB Delhi

"واقعی متاثر کن۔ مختلف قسم کے موضوعات، اور عنوانات   کا احاطہ کرتی ہے - پراچینتا سے لے کر نوینتا تک، خوبصورت آرٹ میں"، جناب  ہردیپ سنگھ پوری نے مصور کرونا جین کی ’وو منووَرے‘ کے عنوان سے پینٹنگز کی سولو آرٹ نمائش کا دورہ کرتے ہوئے  یہ کلمات کہے ۔ وزیر موصوف نے محترمہ کرونا جین کو ان کی پینٹنگز کے لیے مبارکباد پیش کی، جس میں ایکریلک پینٹنگز میں تجریدی  آرٹ سے لے کر عصری اور روایتی لوک فن تک کے متنوع موضوعات شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MASX.jpg

مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری آج آئی ایچ سی، نئی دہلی میں کرونا جین کی آرٹ نمائش کا دورہ کرتے ہوئے

مکانات  اور شہری امور کی وزارت  - ایم او  ایچ یو اے  کے سکریٹری جناب منوج جوشی اور آئی آئی ایم سی کے سابق ڈی جی اور موجودہ ڈائریکٹر، انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر  جناب ایس سنیت ٹنڈن نے بھی اس نمائش  کا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MDMQ.jpg

ایم او  ایچ یو اے  کے سکریٹری جناب منوج جوشی، آج  آئی ایچ سی ، نئی دہلی میں کرونا جین کی آرٹ نمائش کا دورہ کرتے ہوئے

کنونشن ہال فوئر، انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر، لودھی روڈ، نئی دہلی میں اس آرٹ تقریب  کا افتتاح 14 نومبر کی شام کو کوئلے کی وزارت کے سکریٹری، (حکومت ہند)جناب امرت لال مینا (آئی اے ایس) نے کیا۔ یہ نمائش  17 نومبر 2023 تک جاری رہے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HDLN.jpg

14 نومبر 2023 کو کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینا (آئی اے ایس) کے ہاتھوں آئی ایچ سی ، نئی دہلی میں محترمہ کرونا جین کی آرٹ نمائش کا افتتاح

افتتاحی تقریب کی مہمان  ذی وقار ہندوستان کی معروف لائف اسٹائل ڈیزائنرز اور آرٹسٹ اور ستیش گجرال کی بیٹی، مایہ ناز آرٹسٹ اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ رسیل گجرال انسل تھیں۔ رسیل گجرال انسل کے مطابق، ’’فنکاروں کے خاندان سے تعلق رکھنے کی حیثیت سے ، میں جانتی ہوں کہ آپ کے فن پارے کو غیرمحسوس نظروں کے سامنے پیش کرنے کے لیے کتنی لگن اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے اور بعض اوقات یہ نہیں معلوم ہوتا کہ اسے کیسے پذیرائی ملے گی۔ مجھے لگتا ہے کہ فنکار سب سے زیادہ ہمت والے لوگ ہیں –  وہ نہ صرف خواب دیکھنے کی ہمت رکھتے ہیں بلکہ وہ اپنے خواب ہر کسی کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بھی تیار ہوجاتے ہیں، خواہ وہ ان کے ساتھ خواب دیکھنے کو تیار ہوں یا نہ ہوں۔ اس لیے میں کرونا کو خواب دیکھنے اور اس خواب کو پیش کرنے کی ہمت رکھنے پر مبارکباد دینا چاہوں گی۔‘‘ رسیل گجرال نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد کی میراث کا سب سے اہم حصہ یہ تھا کہ کس طرح وہ ہمیشہ نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے تھے اور وہ ایک نئے فنکار کو درپیش چیلنجز کے بارے میں بہت حساس تھے اور انہوں نے کہا  -  "مجھے لگتا ہے کہ آج یہاں آکر اپنے شائستہ طریقے سے سوچتی  ہوں اور میں اپنے آپ میں امید کرتی ہوں،  ، میں حوصلہ افزائی کی اس میراث کو جاری رکھ سکتی ہوں۔"

آرٹسٹ کے بارے میں

کرونا جین کا آرٹ ورک خدائی فطرت اور خواتین کے درمیان گہرے اور بامعنی تعلق کو بیان کرتا ہے۔ اس کی پینٹنگز خوبصورتی سے اس اہم کردار پر زور دیتی ہیں جو کائنات میں ہم آہنگی لانے میں خواتین ادا کرتی ہے، جبکہ یہ زندگی میں موجود موروثی اثبات کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ لیکن کرونا کے فنکارانہ ذخیرے کا دائرہ ان موضوعات کا احاطہ کرنے سے کہیں زیادہ ہے۔ وہ مضامین اور تکنیکوں کی ایک وسیع رینج کی کھوج کرتی ہے، اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی حدود کو مسلسل دلکش اور فکر انگیز فن پارے تخلیق کرنے کے لیے آگے بڑھاتی ہے۔ اس کا سفر ‘‘آرٹسٹ آف دی ایئر’’ اور ‘‘ناری گورو سمان’’  جیسے اعزازات سے بھرا ہوا ہے اور اس نے انٹرنیشنل جے پور آرٹ فیسٹیول، این جی ایم اے، آئی ایچ سی، سی ایس او آئی ونے مارگ اور کے جی مارگ اور سی سی آر ٹی، دوارکا، نئی دہلی میں اپنی تخلیقات کی نمائش کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004099H.jpg

مختلف معروف غیر سرکاری تنظیموں - این جی اوز کے ساتھ اپنی شمولیت کے ذریعے، وہ لڑکیوں کی تعلیم کی وکالت پر خصوصی توجہ کے ساتھ، بچوں کی تعلیم سے متعلق اقدامات کی فعال طور پر حمایت کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ، کرونا سماعت سے محروم برادری کے لیے اپنا تعاون پیش کرتی  ہیں ، انہیں رکاوٹوں پر قابو پانے اور ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے بااختیار بناتی ہیں ۔ اس کی کوششوں میں خون کے عطیہ سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا بھی شامل ہے، جو اس جان بچانے والے ایکٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے

ای میل: karunajain71[at]gmail[dot]com

انسٹاگرام: ColoursByKaruna

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع م - ق ر)

U-1068



(Release ID: 1977378) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Telugu