وزارت اطلاعات ونشریات
مہاراشٹر راج بھون میں جھارکھنڈ کے قیام کا دن منایاگیا
مہاراشٹر کے گورنر رمیش بائس نے جھارکھنڈ کو بھگوان کی سب سے بہترین تخلیق بتایا
Posted On:
15 NOV 2023 7:41PM by PIB Delhi
مہاراشٹر کے گورنر رمیش بائس نے آج جھارکھنڈ کو بھگوان کی سب سے بہترین تخلیق بتایا۔ اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ بے شمار اورخوب صورت ،فطرت ، معدنیات اور فن سے مالامال ہے۔ گورنر نے کہا کہ حکومت جھارکھنڈ کے مالا مال فنون کو فروغ دینے کے لیے مناسب اہمیت دے رہی ہے۔
جھارکھنڈ کے گورنر کے حیثیت سے اپنی مدت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے کہا کہ ریاست میں ایسے قبیلے ہیں جو کہ درختوں اور فطرت کی پوجا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فطرت کی حفاظت کے لیے مذہبی اہمیت کو منسلک کرنے سے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے کاز میں مدد ملی ہے۔
گورنررمیش بائس بدھ کے روز (یکم نومبر)کے روز ممبئی میں مہاراشٹر راج بھون میں پہلی مرتبہ منعقدہ جھارکھنڈ کے یوم تاسیس کے پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے۔اس پروگرام کا اہتمام حکومت ہند کی ‘ایک بھارت-سریشٹھ بھارت’ کے حصے کے طور پر کیاگیا ہے۔
شہید برسا منڈا کو ان کے یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گورنر بائس نے کہا کہ انہیں مہاراشٹر آنے سے پہلے جھارکھنڈ کے گورنر کی حیثیت سے خدمت کرنے کا موقع ملا، جس پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں۔
گورنر نے کہا کہ ملک بھر میں تمام راج بھون میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے یوم تاسیس منانے سے اتحاد اور قومی یکجہتی کے مقصد کو استحکام ملا ہے۔
اس موقع پر جھارکھنڈ کے فنکاروں کی طرف سے جھارکھنڈ کے فوک ڈانس اور ثقافت کو نمایاں کرنے کے لیے ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا۔یہ ثقافتی پروگرام کلچرل افیئرس جھارکھنڈ، جے فاؤنڈیشن اور رودرپرتشٹھان کے ڈائریکٹوریٹ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
ثقافتی پروگرام کے دوران چھٹھ پوجا، چھاہو ڈانس، کوود یاترا، پائیکا ڈانس، پھگواڈانس، کرم ڈانس، ماگھ ڈانس وغیرہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر موصوف نے رودرپرتشٹھان اور جے فاؤنڈیشن کے بانی دھننجے سنگھ ، سابق ایم پی سنجیو نائک، فنکاروں سرشٹی دھر مہتو اور لکھن گوریا، محترمہ لال متی سنگھ، سیماسنگھ اور دیگر فنکاروں کی عزت افزائی کی۔
جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھاکرشنن کی جانب سے بھیجے گئے ویڈیوپیغام اس موقع پردکھایاگیا۔اس موقع پر جھارکھنڈ ریاست سے متعلق ایک آڈیو وژیول فلم کی بھی نمائش کی گئی۔
گورنر کے سکریٹری (ایڈیشنل چارج) شوئتا سنگھل نے استقبالیہ خطاب کیا، جب کہ گورنر کے ہاؤس ہولڈس کے کمپٹرولر ارون آنندکر نے شکریے کی ووٹ کی تجویز رکھی۔
******
ش ح ۔ ح ا ۔ج ا
U. No.1060
(Release ID: 1977325)
Visitor Counter : 91