وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی آئی سی کے چیرمین جناب سنجے اگروال كے ہاتھوں نئی دہلی میں 42 ویں ہندوستان بین الاقوامی تجارتی میلے میں جی ایس ٹی اور کسٹم پویلین کا افتتاح


سی بی آئی سی نے جی ایس ٹی، كسٹمز، جی ایس ٹی این، آئی سی ای جی اے ٹی ای اور سی بی آئی سی متر پر 6 وقف ہیلپ ڈیسک قائم کئے ہیں تاکہ ٹیکس دہندگان اور عوام کو ضوابط؍ طریقۂ عمل کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جا سکے

ٹیکس دہندگان میں بیداری كا دائرہ وسیع كرنے کیلئے جی ایس ٹی رجسٹریشن، کمپوزیشن لیوی اور انڈیا کے اے ای او پروگرام پر ٹیوٹوریل ویڈیوز 10 علاقائی زبانوں میں جاری کیے گئے

ویزیٹروں کو مشغول کرنے اور ان كی تفریح ​ کے لئے جی ایس ٹی اور کسٹمز پویلین نکڑ ناٹک، وینٹریلوکسٹ شوز، جی ایس ٹی اور کسٹمز پر کوئز شوز اور بچوں کو راغب کرنے کی سرگرمیوں کے ذریعے بھی بیداری میں اضافہ کرے گا

Posted On: 15 NOV 2023 7:09PM by PIB Delhi

بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) مرکزی بورڈ كے نے چیئرمین جناب سنجے کمار اگروال نے آج نئی دہلی میں محترمہ وی راما میتھیو، ممبر (آئی ٹی اور ٹیکس دہندگان کی خدمات)، سی بی آئی سی، محترمہ رینو کے جگ دیو، ڈی جی ٹیکس پیئر سروسز، دیگر سینئر افسران، ٹیکس دہندگان اور عوام کی موجودگی میں "سی بی آئی سی- یونائیٹنگ مارکیٹس، برجنگ بارڈرز" کے موضوع کے ساتھ 42 ویں ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے میں "جی ایس ٹی اور کسٹمز پویلین" کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FNFW.jpg

'سی بی آئی سی- یونائٹنگ مارکیٹس، برجنگ بارڈرز' کی ایک تھیمیٹک ویڈیو نے 'واسودیو کٹمبکم - یونائیٹڈ از ٹریڈ' کے آئی ٹی پی او-2023 كے مركزی خیال کے مطابق پویلین کا ٹون سیٹ کیا۔جی ایس ٹی رجسٹریشن اور کمپوزیشن لیوی پر 10 علاقائی زبانوں میں ٹیکس دہندگان کی آگاہی کے لیے ڈی جی ٹی ایس کے ذریعہ تیار کردہ ٹیوٹوریل ویڈیوز بھی اس تقریب کے دوران ہندوستان کے اے ای او پروگرام پر ایک ٹیوٹوریل ویڈیو کے ساتھ جاری کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026MCM.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب سنجے اگروال نے ٹیکس دہندگان کی سہولت اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے آزادانہ ٹیکس پالیسی اور جی ایس ٹی اور کسٹمز کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے سی بی آئی سی کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔جناب اگروال نے اس بات كو بھی اجاگر كیا کہ جی ایس ٹی نے صحیح معنوں میں ہندوستان کو ایک ملک، ایک ٹیکس، ایک بازار کے طور پر متحد کیا ہے۔ جبکہ ہندوستانی کسٹمز نے اقتصادی سرحدوں کے نگہبان ہونے کے ساتھ ساتھ سرحدوں کو ختم کرنے، بین الاقوامی تجارت میں سہولت فراہم کرنے اور حکومت ہند کے اقدامات جیسے پی ایم گتی شکتی، میک ان انڈیا، اور اتم نر بھر بھارت کے لیے کام کرنے میں بھی کردار ادا کیا ہے۔

 

پویلین میں سی بی آئی سی نے جی ایس ٹی، كسٹمز، جی ایس ٹی این، آءی سی ای جی اے ٹی ای اور سی بی آئی سی متر پر 6 وقف ہیلپ ڈیسک ہیں جو ٹیکس دہندگان اور عوام کو ضوابط/ طریقِ عمل کے بارے میں رہنمائی کرنے اور ان کے مسائل کو موقع پر حل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ہیلپ ڈیسک پر تعینات افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب اگروال نے ٹیکس دہندگان کے مسائل کو اولین ترجیح کے طور پر حل کرنے پر زور دیا۔ ہیلپ ڈیسک میں جی ایس ٹی اور کسٹم پویلین میں سی بی آئی سی کے کثیر جہتی کردار کو کامیابی سے ظاہر کرنے میں کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔ اس میں معلوماتی ڈیجیٹل مواد بشمول اختراعی وی آر گیم "اسمگلر کو روکو" شامل ہیں۔ جناب اگروال نے ٹیکس دہندگان کی خدمات کی ٹیم کو ایک معلوماتی اور پرکششجی ایس ٹی اور کسٹمز پویلینکے انعقاد کے لیے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ڈسپلے پر موجود مواد اور دیگر سرگرمیوں سے ٹیکس دہندگان کو جی ایس ٹی اور کسٹمز کے عمل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M3Q5.jpg

جی ایس ٹی اور کسٹمز کے مختلف اہم موضوعات پر متعدد موضوعاتی ماہر ٹاک سیشنز ركھے گءے ہیں۔ زائرین کو مشغول ركھنے اور تفریح فراہم کرنے کے لیے جی ایس ٹی اور کسٹمز پویلین کئی دلچسپ ایونٹس کا انعقاد بھی کرے گا جیسے کہ نکڑ ناٹک، وینٹریلوکیسٹ شوز، جی ایس ٹی اور کسٹمز پر کوئز شوز، بچوں کی سرگرمیاں وغیرہ۔ کسٹمز اور جی ایس ٹی ڈپارٹمنٹ میں نوجوانوں کو کیریئر کے مواقع کے بارے میں رہنمائی کے لیے ایک خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔ مختلف موضوعات پر سی بی آئی سی کی اشاعتیں اور بروشرز بھی مفت تقسیم اور ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ سی بی آئی سی پویلین میں دھروہار (نیشنل میوزیم آف کسٹمز اینڈ جی ایس ٹی، گوا) کے یادگاروں کی نمائش کے لیے ایک خصوصی کاؤنٹر بھی دستیاب ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00409B9.jpg

بازاروں كو جوڑنے اور سرحدیں ملانےکے عزم کے ساتھ  سی بی آئی سی پویلین ویزیٹروں كے لیے ہال نمبر 5، پرگتی میدان، نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر، 2023 میں 14 تا 27 نومبر کھلا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1977212) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Telugu