ریلوے کی وزارت

بھارت کے بین الاقوامی تجارتی میلے میں بھارت کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے موضوع کے ساتھ بھارتی ریلویز ریلوے پویلین میں اپنے ترقی پسند سفر کی نمائش کر رہی ہے


ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او نے ریلوے کے پویلین کا افتتاح کیا

سیاح ‘‘ناری شکتی’’ کے لیے وقف خصوصی سیلفی بوتھ پر تصویریں کلک کرکے اپنی آمد کو یادگار بنا سکتے ہیں

Posted On: 15 NOV 2023 4:41PM by PIB Delhi

ریلوے کی وزارت 14 سے 27 نومبر 2023 تک نئی دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد ہونے والے 42 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) – 2023 میں شرکت کر رہی ہے۔ ریلویز، مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو کی رہنمائی میں وزارت نے 'بھارت میں تبدیلی لانے والے بنیادی ڈھانچے' کے مرکزی خیال کے ساتھ ہال نمبر 5 میں ایک پویلین قائم کیا ہے۔ محترمہ جیا ورما سنہا، چیئرمین اور سی ای او، ریلوے بورڈ نے ریلوے کے پویلین کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001286C.jpg

بھارت کے بین الاقوامی تجارتی میلہ 2023 کے موضوع - "وسودھیو کٹم بکم - تجارت کے ذریعہ متحد" سے اشارہ حاصل کرتے ہوئے بھارتی ریلوے نے اپنے پویلین میں اپنے سفر کی تصویر کشی کی ہے اور یہ کہ کس طرح ریلوے نے لوکوز، کوچز اور ڈیمو ٹرینوں کو دنیا کے دیگر ممالک میں برآمد کرکے عالمی سطح پر اپنے قدموں کے نشانات چھوڑے ہیں۔ اس کے علاوہ صفر کاربن کے اخراج کے تئیں ریلوے کی وابستگی کو پویلین میں دکھایا گیا ہے۔

بھارتی ریلوے کے بہت سے پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے، جہاں تصویروں، ٹرانسلائٹس، ماڈلز وغیرہ کے ذریعے ان کی تکنیکی اور ساختی ترقی کے ساتھ مختلف موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ریلوے پویلین کے بیرونی جانب وندے بھارت ٹرین کے ماڈل اور جموں توی ریلوے اسٹیشن کے مجوزہ ڈیزائن کو دکھایا گیا ہے جو رگھوناتھ مندر سے متاثر ہے جس میں ملک بھر کے 1309 اسٹیشنوں کے لیے امرت بھارت اسٹیشن کی تزئین کاری کی اسکیم کی نمائش کی گئی ہے۔ پویلین میں دکھائے گئے ماڈلز میں یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ (کٹرا-بانہال سیکشن)، نیشنل ہائی اسپیڈ ریلوے پروجیکٹ پر مجوزہ سورت اسٹیشن، وندے بھارت ٹرینیں، پمبن برج عمودی گرڈر، بوگی بیل پل، دارجیلنگ ہمالیائی ریلوے وغیرہ شامل ہیں۔

ریلوے کے پویلین کو مختلف حصوں مثلاً بھارت کے بنیادی کو تبدیل کرنا، وراثت بھی وکاس بھی، ناری شکتی کا جشن، نالج ٹری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر حصہ کے تحت، کوئی ماڈل اور متعلقہ معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ ناری شکتی کے حصے میں ایک سیلفی پوائنٹ ناظرین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A6MG.jpg

ریلوے کے پویلین میں ہر عمر کے گروپ کے لیے دلچسپی کی کوئی چیز مل سکتی ہے۔ انڈین ریلویز کی قدرتی خوبصورتی کی ویڈیوز دکھانے والی مکالماتی اسکرین، بھارتی ریلویز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے انٹریکٹو کوئز اور ریلوے کی نو سالہ کامیابیاں جن کا مقصد تعلیمی، معلوماتی اور تفریحی ہونا ہے، بچوں کو تفریح فراہم کرتا رہے گا۔ آئی آئی ٹی ایف 2023 میں ریلوے کے پویلین کا دورہ معلوماتی ہوگا اور سیاحوں کو شروع کیے جانے والے نئے اقدامات سے آگاہ کرے گا اور بھارتی ریلوے کی ترقی کو بھی توجہ کے مرکز میں لائے گا۔

*****

(ش ح ۔ م ع ۔ ت ح)

U No. 1044



(Release ID: 1977200) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu