وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ریئر ایڈمرل منیش چڈھا نے مہاراشٹر نیول ایریا (فوما) کے فلیگ آفیسر  کمانڈنگ کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 12 NOV 2023 9:30PM by PIB Delhi

ریئر ایڈمرل منیش چڈھا، وی ایس ایم نے 10 نومبر 2023 کو آئی این ایس کنجلی کے مقام پر  منعقدہ ایک رسمی پریڈ میں ریئر ایڈمرل اے این پرمود سے فلیگ آفیسر کمانڈنگ مہاراشٹر نیول ایریا (ایف او ایم اے) کا عہدہ  سنبھال لیا۔

ریئر ایڈمرل منیش چڈھا نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڈک واسلا کے سابق طالب علم ہیں اور انہوں نے  01 جولائی 1991 کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن حاصل کیا   تھا۔ مواصلات اور الیکٹرانک وارفیئر کے ماہر، جناب منیش چڈھا نے اپنا اسٹاف کورس ،ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن  سےاور ہائر کمانڈ کورس ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، واشنگٹن امریکہ سے کیا ہے۔ انہوں نے کوسٹ گارڈ انٹرسیپٹر بوٹ سی جی ایس-05 اور ہندوستانی بحریہ کے جہاز ویر، کرپان اور میسور کی کمان سنبھالی ہے۔ وہ آئی این ایس تلوار  کے ایگزیکٹو آفیسر اور ماسکو  میں  نیول اتاشی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے  چکے ہیں۔ وہ  بحریہ اور کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ انہیں 2017 میں وشسٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا تھا۔

06 دسمبر 2021 کو فلیگ رینک پر ترقی کئے جانےپر انہیں گجرات دمن اور دیو  کے مقام پر نیول ایریا  فلیگ آفیسر کمانڈنگ کے طور پر مقرر کیا گیا۔ ایف او ایم اے کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے، فلیگ آفیسر منیش چڈھا کی بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف پرسنل (ایڈمنسٹریشن اینڈ سویلین) کے عہدے پر  تقرری کی گئی تھی ۔

 

************

ش ح۔ع م     ۔ م  ص

 (U: 1028 )


(Release ID: 1977071) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi