کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے بھارت-بحرالکاہل اقتصادی فریم ورک ( آئی پی ای ایف) کی ایسی تیسری وزارتی میٹنگ میں شرکت کی جس میں شرکا میٹنگ کی جگہ پر موجود تھے


آئی پی ای ایف پلر-دوئم (سپلائی چین کی لچکداری) معاہدےپر دستخط کئے گئےجو اپنی نوعیت کاپہلامعاہدہ ہے

Posted On: 15 NOV 2023 11:48AM by PIB Delhi

تجارت وصنعت، صارفین اور خوراک اور تقسیم عامہ نیزکپڑے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 14 نومبر 2023 کو آئی پی ای ایف کی  تیسری وزارتی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس وزارتی میٹنگ کے دوران اپنی نوعیت کے پہلے، آئی پی ای ایف سپلائی چین میں لچکداری کے معاہدے پر دستخط کئےگئے۔ دستخط کئے جانےکی یہ رسم وزیر موصوف نے دیگر آئی پی ای ایف شراکت دار ملکوں کے وزرا کے ساتھ انجام دی۔ امید ہے کہ اس معاہدےسے آئی پی ای ا یف سپلائی چین مزیدلچکدار،وسیع اور عمدہ طریقے سےمربوط ہوجائے گی، نیز اس سے اقتصادی ترقی اور مجموعی طور پر علاقے کی ترقی میں تعاون حاصل ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے آئی پی ایف ایف خاص طور پر صاف ستھری توانائی کی ترسیل کے لیے اور ٹیکنالوجی کے تعاون میں اضافے کے لیے مناسب رقوم کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے  بھارت کے تجویز کردہ بایو ایندھن کے اتحاد سمیت آئی پی ای ایف کے تحت معاون کام پر جلد عملدرآمد کے لیے کہا۔

اس کے علاوہ، آئی پی ای ایف شراکت دار ملکوں کے وزیروں نے  پلر -سوئم (صاف ستھری معیشت) اور پلر-چہارم (شفاف معیشت) کے بارے میں آئی پی ای ایف شراکت داروں کی طرف سے  کی گئی خاطر خواہ ترقی پر نتیجہ خیز مذاکرات بھی ہوئے۔

اس کے علاوہ، آئی پی ای ایف وزارتی میٹنگ سے الگ وزیر موصوف نے امریکہ کی تجارت  کی وزیر محترمہ جینا ریموندو، ملیشیا کے بین الاقوامی تجارت وصنعت کے وزیر اورجمہوریہ انڈونیشیا کے اقتصادی امور کے تال میل کے وزیر ڈاکٹر آئی آرایئرلَنگا ہرتارتو کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔

اس وزارتی میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے تجارت، کامرس وسرمایہ کاری، تجارت کی مزید سرگرمیوں، ڈبلیو ٹی او کے معاملات اور باہمی مفاد کے دیگر معاملات پر بات چیت کی۔ آسیان ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر موصوف نے اے آئی ٹی آئی جی اے جائزے کے اختتام کی تجویز پیش کی۔

وزیر موصوف اور امریکہ کے وزیر تجارت نے صنعت سے متعلق اس گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کی، جس کا عنوان تھا ’اختراعی اشتراک کی وضاحت‘ امریکہ-بھارت  تجارتی کونسل (یو ایس آئی بی سی) اور بھارتی صنعت کی کنفیڈریشن سی آئی آئی میں مشترکہ طور پر میزبانی کی۔ اس میٹنگ کی حمایت سافٹ ویئر اورسروس کمپنیز کی نیشنل ایسوسی ایشن (این اے ایس ایس سی او ایم) اور اسٹارٹ اپ انڈیا، آئی سی ٹی کی بڑی کمپنیوں کے سی ای او، پروجیکٹ اثاثوں سے متعلق کمپنیوں کے ایگزکیٹیو اور اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کے بانیوں نے بھی کی۔

وزیر موصوف نے دن بھر کی سرگرمیوں کا اختتام کرتے ہوئے مغربی امریکہ میں بھارت کے چھوٹے کاروباریوں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس بات چیت کا اہتمام سان فرانسسکومیں بھارت کے قونصلیٹ جنرل نے  آئی آئی ٹی ایلمنائی اور ٹی آئی ٹی گلوبل کے ساتھ مل کرکیا تھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے  اُس زبردست صلاحیت کے بارےمیں اظہار خیال کیاجو بھارت میں موجود ہے اور جو بیرون ملک بھارتی برادری نے رول نبھایا ہے، خاص طور پر، چھوٹے کاروباریوں نے۔ وہ رول بھارت کی اقتصادی ترقی اور فروغ کو رفتار دے سکتا ہے۔ انھوں نے  بھارتی برادری کے افراد سے کہا کہ وہ وزیر اعظم  مودی کی ووکل فارلوکل اور اس کے بعد لوکل سے گلوبل بننے کی اپیل کی حمایت کریں۔

************

 

 

ش ح۔ اس   ۔ر ا

 (U.No. 1023)


(Release ID: 1977044) Visitor Counter : 104