کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کانوں کی وزارت کان کنی اور معدنی پروسیسنگ میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپس،ایم ایس ایم ایز اور انفرادی اختراع کاروں سے تجاویز طلب کرے گی


منتخب اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو مینٹرشپ یا انکیوبیشن سپورٹ اور ٹیکنیکل ایڈوائزری سپورٹ فراہم کی جائے گی

Posted On: 15 NOV 2023 12:04PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت نے اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز میں تحقیق اور اختراع  کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ‘‘کان کنی، معدنیات کی پروسیسنگ، میٹلرجی اور ری سائیکلنگ سیکٹر (ایس اینڈ ٹی- پی آر آئی ایس ایم) میں اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے رہنما خطوط پیش کیے ہیں۔’’ا سٹارٹ اپ، ایم ایس ایم ایز اور انفرادی اختراع کاروں سے دو سال تک کی مدت کے لیے تجاویز طلب کی جائیں گی، جن کا فنڈنگ کے لیےبراہ راست اثر معدنی شعبے، کان کنی  اور صنعتی ایپلی کیشن کے اپلائیڈاور پائیدار پہلو پر ہوگا۔

مذکورہ بالا فیصلہ انہیں اس سطح تک پہنچنے کے قابل بنا سکتا ہے جہاں وہ سرمایہ کاری بڑھانے کے قابل ہوں گے یا وہ تجارتی بینکوں/مالیاتی اداروں سے قرض لینے کی پوزیشن پر پہنچ جائیں گے۔ فنڈنگ کو نسبتاً پریشانی سے پاک انداز میں جدید ٹیکنالوجیز/مصنوعات/خدمات کی ترقی اور کمرشلائزیشن کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔

ایس اینڈٹی – پی آرآئی ایس ایم کا بنیادی خیال تحقیق کوٹیکنالوجی میں ڈھالنا ہے (مصنوعات/پروسیس/خدمات) لیکن بندشوں کےبغیر  بنیادی تحقیق کو انجام دینا نہیں۔ تحقیقات کو اختراع یا نئی پروڈکٹ/پروسیس کی طرف لے جانا چاہیے جو مظاہرے یا پائلٹ پیمانے پر تعیناتی کے لیے تیار ہو (نہ کہ صرف اشاعت/پیٹنٹ کیلئے)۔

جواہر لعل نہرو ایلومینیم ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر، ناگپور، جوکہ کانوں کی وزارت  کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک خود مختار ادارہ  ہے، ایس اینڈٹی – پی آرآئی ایس ایم کے لیے نفاذ سے  متعلق ایجنسی  ہوگی۔

منتخب اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایم ایز کو پروجیکٹ کی ترقی کی پوری مدت کے دوران اور اس کے  ساتھ ساتھ  تکنیکی تکمیل کی تاریخ سے دو سال کےلیے نفاذ کرنے والی ایجنسی کے تحت ایک سہولت اور رہنمائی ٹیم کے ذریعے مینٹرشپ یا انکیوبیشن سپورٹ اور تکنیکی مشاورتی مدد فراہم کی جائے گی ۔سرپرستی  کی حمایت کے دائرہ کار میں مشاورت، نیٹ ورکنگ، وسائل کو بروئے کار لانا، پائلٹنگ، کاروباری منصوبہ بندی اور فنڈ ریزنگ شامل ہوں گی۔ مزید برآں، امداد یافتہ اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کے لیے کان کنی، معدنی پروسیسنگ، میٹلرجی اور ری سائیکلنگ کے شعبے میں پائلٹنگ کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ شمال مشرقی خطے کے اسٹارٹ اپ/ایم ایس ایم ای اور خواتین کی قیادت والے اداروں کو ترجیح دی جائے گی۔

کان کنی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (آر اینڈ ڈی) کے لیے ایک مضبوط سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈٹی) کی ضرورت کو اچھی طرح سے تسلیم کیا گیا ہے۔ پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کان کنی میں تحقیق قابل اعتماد ڈیٹا اور آر اینڈڈی سے متعلق نئی معلومات کے لیے ایک لازمی شرط ہے جو ہندوستانی حالات سے متعلق ہے۔ 1978 سے، کانوں کی وزارت کانوں کے تحفظ اور انتظام کے وسیع دائرہ کار کے تحت مختلف شعبوں میں بہت سے تحقیقی اداروں کو گرانٹ اِن ایڈ پروجیکٹس کے ذریعے تحقیق کے لیے فنڈ فراہم کر رہی ہے۔ وزارت نے کان کنی، سائنس کے شعبے میں سائنسی تحقیق کو مضبوط بنانے کے لیے کئی نئے اقدامات کیے ہیں۔

حفاظت، معیشت، رفتار اور معدنی وسائل کو نکالنے اور اسے فائدے مند  اقتصادی مرکبات اور دھاتوں میں تبدیل کرنے کی بنیادی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، قومی معدنی پالیسی نے تحقیق اور ترقی ( آر اینڈڈی) کےپروگراموں کو  زیادہ ترجیح دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ف ا ۔ع ن

(U: 1025)



(Release ID: 1977043) Visitor Counter : 85