صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے آئی آر ڈی اے آئی کے اشتراک سے اے بی ڈی ایم انٹیگریشن اینڈ این ایچ سی ایکس اڈوپشن پر ایکسیلیٹرورکشاپس کا اہتمام
ورکشاپس میں خاص توجہ ہیلتھ انشورنس کو آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے ساتھ ارتباط کی تکمیل اور نیشنل ہیلتھ کلیم ایکسچینج (این ایچ سی ایکس) کے آغاز پر مرکوز کی گئی
Posted On:
14 NOV 2023 6:49PM by PIB Delhi
نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) اور انشورنس ایگولیٹر اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) نے نیشنل ہیلتھ کلیم کو عمل میں لانے کے لئے ہاتھ ملا لیا ہے، جو نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کا فروغ دیا ہوا ڈیجیٹل ہیلتھ کلیم پلیٹ فارم ہے۔
این ایچ سی ایکس ہیلتھ کئر اور ہیلتھ انشورنس ایکو سسٹم میں مختلف فریقوں کے مابین کلیم سے متعلق جانکاری کے تبادلے کے مرکز کے طور پر کام انجام دے گا۔ این ایچ سی ایکس کے ساتھ انضمام کے بعد ہیلتھ کلیم کو بہ آسانی نمٹایا جا سکے گا۔
اس سلسلے میں ایک تین روزہ ورکشاپ کا 7 سے 9 نومبر تک نئی دلی میں اہمتمام کیا گیا۔ یہ اپنی نوعیت کی ورکشاپس کی تیسری کڑی تھی، جس کا این ایچ اے اور آئی آر ڈی اے آئی نے اہتمام کیاتھا۔ پہلی دوورکشاپس اس سال اگست ااور اکتوبر میں کی گئی تھیں۔
تقریباً 45 تنظیموں کے پیشہ ور افراد نے جن میں بیمہ کمپنیاں، ٹی پی ایز اور اسپتال شامل ہیں، ان ورکشاپس میں شرکت کی۔ ان ورکشاپس میں بیمہ کمپنیوں کی خاطر خواہ پیش رفت کو دیکھتے ہوئے تنظیموں کو صلاح دی گئی کہ وہ نیٹ ورک کے ایک اسپتال کے ساتھ اپنا کوئی مقبول ریٹیل پروڈکٹ منتخب کریں، جو این ایچ سی ایکس کو شروع کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔
اس ورکشاپ میں دس اسپتالوں نے شرکت کی اور ان میں ہر اسپتال کسی ایک بیمہ کمپنی کو مخصوص کیا گیا تھا۔ ان اسپتالوں کی تکنیکی اور کاروباری ٹیموں کو این ایچ اے، آئی آر ڈی اے آئی اور این سیز کی ٹیموں نے رہنمائی کی تاکہ وہ این ایچ سی ایکس میں شامل ہو سکیں۔ ورکشاپ کے اختتام تک دس اسپتال این ایچ سی ایکس پرووائڈر رجسٹری میں شامل ہوئے۔
اس کے علاوہ ان اسپتالوں کے کلیم بندوبست سسٹم آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے ساتھ ارتباط کی ایم ون کی مطلوبہ شرط کو پورا کر چکے تھے۔ ایم ون انٹیگریشن سے کسی سافٹ ویئر کو آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ اے بی ایچ اے تیار کرنے اور اس کی توثیق کرنے کی اہلیت حاصل ہوتی ہے۔
ورکشاپ میں 8 انشورنس کمپنیوں ؍ٹی پی ایز کی این ایچ سی ایکس کے ساتھ مکمل ارتباط کی تکمیل بھی ہوئی۔ چار انشورنس کمپنیوں نے آدتیہ برلا ہیلتھ انشورنس، اسٹار ہیلتھ اینڈ الائڈ انشورنس ، بجاج الائنس انشورنس کمپنی اور ایچ ڈی ایف سی ایرگو انشورنس نے پہلے ہی اکتوبر میں منعقدہ دوسری ورکشاپ میں انٹیگریشن مکمل کر لیاتھا۔۔ اس ورکشاپ کے دوران 7 انشورنس کمپنیوں نے کامیابی کے ساتھ این ایچ سی ایکس کے ساتھ انٹیگریشن مکمل کیا۔
ملک میں ڈیجیٹل ہیلتھ لین دین اور مریضوں کی صحت کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کی حوصلہ افزائی کے لئے این ایچ اے نے جنوری 2023 سے ڈی ایچ آئی ایس مالی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ ڈی ایچ آئی ایس کے بارے میں مزید تفصیل یہاں دستیاب ہے:
https://abdm.gov.in/DHIS
انشورنس کمپنیوں اور پرووائڈرز کے ذریعے جوش و خروش کے ساتھ شراکت کو دیکھتے ہوئے جلد ہی ایک کایا پلٹ اقدام کی توقع کی جا رہی ہے۔ نیشنل ہیلتھ کلیم ایکسچینج (این ایچ سی ایکس) سے متعلق مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں۔
https://sbxhcx.abdm.gov.in/
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1976984)
Visitor Counter : 106