صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وی کے پول نے 42ویں بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلے  میں صحت کے پویلین کا افتتاح کیا


اے بی ایچ اے ریکارڈ پورے ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا: ڈاکٹر وی کے پول

آیوشمان کارڈز ،آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے ذریعے غریبوں کو سماج کی آخری صف  میں کھڑے  افراد کو صحت کی مفت دیکھ بھال کے فوائد  کی  فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں: صحت سکریٹری

Posted On: 14 NOV 2023 2:15PM by PIB Delhi

نیتی کے آیوگ کے ممبر (صحت)  ڈاکٹر وی کے پال  نے کہا کہ ‘‘تجارتی میلہ صحت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو پیش کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے جس میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی دستیابی اور عوام کے لیے قابل رسائی حد کی بڑھتی ہوئی رفتار پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔’’انہوں نےیہ بات  42ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے سکریٹری جناب سدھانش پنت کی موجودگی میں آیوشمان بھوا  ہیلتھ پویلین کا افتتاح کرنے کے موقع پر کہی۔ آج مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے اس سال کے پویلین کا موضوع "واسودھیو کٹمبکم، تجارت کے لئے متحد" ہے، جبکہ ہیلتھ پویلین کا موضوع "آیوشمان بھوا" ہے۔

 

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر پول نے احتیاط، علاج اور بحالی صحت کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرنے والے مختلف ہیلتھ کیوسک کی تعریف کی، اور عوام کو حکومت کی طرف سے خاص طور پر آیوشمان بھوا کے تحت پیش کی جانے والی جامع صحت کی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ پویلین میں اسٹالز کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے بیماریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے  اور اس لیے ضروری علاج سے فائدہ اٹھانے، اور جہاں تک ممکن ہو کسی بھی منفی اثرات کو کم کئے جانے کی اہمیت پر زور دیا ۔ ڈاکٹر پول نے جن آندولن تحریک کے اس تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوام میں بیداری صحت کے اچھے طریقوں کی توثیق کے ذریعے طرز عمل میں تبدیلی کا باعث بنے گی۔

 

سکل سیل انیمیا کے حالیہ اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر وی کے پال نے صحیح علاج کو یقینی بنانے اور بیماری کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے مشاورت کے ذریعے بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ نوعمروں کی صحت کے مسئلے پر غور کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ "آنے والی نسل کے لیے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے صحت کے نظام کو مضبوط کرنا ضروری ہے" اور اس مقصد کو حاصل کرنے میں جن آندولن کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے آیوشمان بھارت صحت اور فلاح و بہبود کے1,60,000  مراکز کے قیام کی مزید تعریف کی اور کہا کہ یہ دیہی علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال سستی اور قابل رسائی  کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اے بی ایچ اے  ریکارڈ ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔"

 

جناب  سدھانش پنت نے ڈیجیٹل صحت کے اقدامات پر زور دیا جو ان کے آفاقی اثرات اور لاگو ہونے پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "آیوشمان کارڈز آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے ذریعے پسماندہ افراد کو مفت صحت کی دیکھ بھال کے فوائد کی آخری دور تک فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔" انہوں نے اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ایونٹ میں قابل رسائی اسٹالز کے ساتھ مشغول ہوں اور صحت کے اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں حصہ لیں۔

 

ہیلتھ پویلین مرکزی وزارت صحت کے مختلف اقدامات، اسکیموں اور کامیابیوں کی نمائش کرتا ہے جس میں حال ہی میں شروع کیا گیا پی ایم ٹی بی مکت بھارت ابھیان، قومی یونیورسل امیونائزیشن پروگرام، ایف ایس ایس اے آئی، این اے سی او، اے بی پی ایم جے اے وائی، این وی بی ڈی سی پی، این ایچ اے شامل ہیں۔ اس میں معلوماتی سرگرمیوں، زندگی بچانے کی مہارت، ذیابیطس، خون کی کمی، بلڈ پریشر، بی ایم آئی  وغیرہ کی جانچ اور اسکریننگ کے لیے مختلف اسٹالز بھی ہیں۔

اس تقریب میں ڈائرکٹر جنرل، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ، ڈاکٹر راجیو بھل،  ایڈیشنل سیکریٹری، وزارت صحت، محترمہ رولی سنگھ، اے ایس اینڈ ایم ڈی، وزارت صحت، محترمہ ایل ایس چانگسن ایڈیشنل سیکریٹری محترمہ ہیکالی زیمومی سیکرٹری، اعلیٰ حکام اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 994



(Release ID: 1976873) Visitor Counter : 72