وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 16 نومبر 2023 کو جکارتہ، انڈونیشیا میں آسیان کے وزرائے دفاع کی 10ویں میٹنگ –پلس میں شرکت کریں گے
اس موقع پراجلاس میں شریک ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں ہوں گی
Posted On:
14 NOV 2023 10:51AM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 16 سے 17 نومبر 2023 تک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کا سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ 10ویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ-پلس (اے ڈی ایم ایم-پلس) میں شرکت کریں گے۔ 16 نومبر کو ہونے والی میٹنگ کے دوران،وزیر دفاع علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی کے مسائل پر فورم سے خطاب کریں گے۔ انڈونیشیا اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے کیونکہ یہ اے ڈی ایم ایم-پلس کا صدر ہے۔
اے ڈی ایم ایم-پلس کے موقع پر، جناب راج ناتھ سنگھ حصہ لینے والے ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے اور باہمی طور پر سود مندروابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دفاعی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اے ڈی ایم ایم آسیان میں اعلیٰ ترین دفاعی مشاورتی اور تعاون پر مبنی میکانزم ہے۔ اے ڈی ایم ایم-پلس آسیان ،سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیےرکن ممالک (برونئی، کمبوڈیا، انڈونیشیا،لاؤ پی ڈی آر، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ، ویتنام)اور اس کے آٹھ ڈائیلاگ پارٹنرز (ہندوستان، امریکہ، چین، روس، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ) کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔
ہندوستان 1992 میں آسیان کا ڈائیلاگ پارٹنر بنا اور 12 اکتوبر 2010 کو ویتنام کے ہنوئی میں افتتاحی اے ڈی ایم ایم-پلس کا اجلاس منعقد ہوا۔ 2017 سے، اے ڈی ایم ایم-پلس وزراء آسیان اور پلس ممالک کے درمیان تعاون کو تقویت دینے کے لیے سالانہ میٹنگ کر رہے ہیں۔
اے ڈی ایم ایم-پلس سات ماہرین کے ورکنگ گروپس (ای ڈبلیو جیز) یعنی میری ٹائم سکیورٹی، ملٹری میڈیسن، سائبر سکیورٹی، پیس کیپنگ آپریشنز، انسداد دہشت گردی ، ہیومینٹیرین مائن ایکشن اور ہیومینٹیرین اسسٹنس اینڈ ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اے ڈی آر) کے ذریعے رکن ممالک کے درمیان عملی تعاون کو آگے بڑھاتا ہے۔ 10ویں اے ڈی ایم ایم-پلس کے دوران، سائیکل 2024-2027 کے لیے مشترکہ صدارتوں کے اگلے سیٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ 2021-2024 کی موجودہ سائیکل میں، ہندوستان انڈونیشیا کے ساتھ ایچ اے ڈی آر پرای ڈبلیو جی کی مشترکہ صدارت کر رہا ہے۔
***********
ش ح ۔ ف ا - م ش
U. No.988
(Release ID: 1976832)
Visitor Counter : 121