وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت- بحرالکاہل  علاقائی مذاکرات 2023 (آئی پی آر ڈی- 2023)


بھارتی بحریہ کی  اعلیٰ سطح پر بین الاقوامی رسائی

ایک خوشحال اور محفوظ بھارت -بحرالکاہل کی جانب

Posted On: 14 NOV 2023 11:05AM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کی  سالانہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس – بھارت بحرالکاہل علاقائی مذاکرات   (آئی پی آر ڈی ) – 15  سے 17  نومبر  2023  کو نئی  دہلی میں منعقد ہوں گے۔ اس تقریب میں  بھارت کے معزز  نائب صدر جمہوریہ  جناب  جگدیپ  دھنکھڑ کے  ذریعہ  15  نومبر  2023   کو  کلیدی خطبہ اور  اس وسیع کانفرنس میں غور خوض  کے لئے  رہنمائی  فراہم کرنے کی خاطر تیار کردہ  مرکزی وزراء  اور حکومت ہند  کے سینئر عہدیداروں  کے ذریعہ  خصوصی خطبات  شامل ہوں گے۔ (https://maritimeindia.org/indo-pacific-regional-dialogue-2023/)

آئی پی آر ڈی  گوا میری  ٹائم  کنکلیو  2023  کے بعد منعقد ہو رہی ہے، جو  بھارتی بحریہ  کے ذریعہ 29  سے 31  اکتوبر  2023  کو  گوا  میں منعقد کی گئی تھی۔  (https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1973395).  نقطہ نظر کی پوزیشن سے متعلق گوا  میری ٹائم کنکلیو   نے  بحری افواج کے سربراہوں  اور  بحرہ ہند کے خطے میں  بحری ایجنسیوں کے سربراہوں کے لئے ایک فورم فراہم کرتے ہوئے  اسٹریٹجک آپریشن کی سطح پر  بھارتی بحریہ  کے تعاون  کے تعلقات  کو  واضح کرنے پر زور دیا تھا۔ دوسری جانب  آئی پی آر ڈی پورے بھارت – بحرالکاہل خطے میں  بحری سکیورٹی کے  جامع  معاملات  سے نمٹنے کی خاطر  اسٹریٹجک سطح پر  بحریہ کے  بین الاقوامی  تعلقات   کی اہم توضیح پیش کرتا ہے۔

آئی پی آر ڈی کے پہلے دو ایڈیشن  2018  اور 2019  میں  نئی دہلی میں منعقد  کئے گئے تھے۔ آئی پی آر ڈی  2020  کووڈ – 19  عالمی وبا کی وجہ سے  منسوخ کردئے گئے تھے۔ آئی پی آر ڈی کا تیسرا ایڈیشن 2021  میں  آن لائن  منعقد کیا گیا تھا اور  چوتھا ایڈیشن  پھر  فیزیکل فارمیٹ میں  تبدیل کرتے ہوئے 2022  میں  نئی دہلی میں منعقد کیا گیا تھا۔

نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن (این ایم ایف)  بھارتی بحریہ  کا نالج  پارٹنر  ہے اور  آئی پی آر ڈی  کا  چیف  آرگنائزر  ہے، جس کا مقصد  بھارت- بحر الکاہل خطے میں  مختلف  بحری رجحانات  کا جائزہ لینا ،  ان سے پیدا ہونے والے  علاقائی مواقع  اور چیلنجوں کا جائزہ لینا  اور  کلیدی فریقوں کے درمیان  حل پر مبنی  مذاکرات  میں تیزی لانا اور ان کا تبادلہ کرنا ہے۔

آئی پی آر ڈی – 2023  کا موضوع

آئی پی آر ڈی – 2023  کا مجموعی  موضوع  ہے ‘‘بھارت -  بحر الکاہل سمندری  تجارت اور کنکٹی وٹی پر  جغرافیائی سیاسی اثرات ’’۔  آئی پی آر ڈی کا اس سال کا ایڈیشن  پچھلے ایڈیشن  پر مبنی  ہوگا ، جس میں  آئی پی او آئی کے اہم ستون  ‘تجارت، کنکٹی وٹی اور  سمندری ٹرانسپورٹ’ پر خاص طور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھارت – بحر الکاہل  سمندری پہل  (آئی پی او آئی)  کو  نافذ کرنے پر  توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ تجارت اور  سمندری ٹرانسپورٹ ، دونوں سمندری کنکٹی وٹی  کے  حصے ہیں۔

 بھارت کے محترم وزیراعظم جناب نریند رمودی  نے  9  اگست 2021  کو  یو این ایس سی  میں  ‘‘سمندری سکیورٹی  میں اضافہ : بین الاقوامی تعاون  کے لئے ایک معاملہ ’’ کے موضوع پر  اعلیٰ سطحی کھلی بحث میں  ‘‘ذمہ دار  بحری کنکٹی وٹی ’’  کے اصول  کو اجاگر کیا تھا، جس میں انہوں نے  خاص طور پر بحری  بنیادی ڈھانچے کی تشکیل  میں تین کلیدی پہلوؤں پر زور دیا تھا ، جن میں ،  ایسے پروجیکٹوں  کی فیزیکل پائیداری ،  ان ملکوں کی ، انہیں اپنانے کی صلاحیت، جہاں ایسے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے کی تجویز ہے، اور  بحری بنیادی ڈھانچے کی  تشکیل کے لئے مناسب  عالمی  ضابطے اور معیارات ’’ شامل ہیں۔ البتہ  جغرافیائی سیاسی  انتشار، جو کہیں بھی  ہوسکتے ہیں، تجارت اور  سمندری کنکٹی وٹی  پر  منفی اثرات سمیت  اہم  سمندری چیلنج بند سکتے ہیں۔ یہ چیلنج  حالیہ برسوں میں  درپیش  واقعات سے  واضح ہوتے ہیں -  کووڈ -19  عالمی وبا سے لے کر  کشیدگی میں اضافے  کی وجہ سے بحری اثرات ، مسلح تصادم  وغیرہ ، جو  پوری دنیا میں  پھیل رہے ہیں،  جغرافیائی سیاسی  تنازع   کی وجہ بنے ہیں۔

یہی  وجہ ہے کہ آئی پی آر ڈی – 2023 ،  مخصوص موضوع  کے  عالمی سطح  کے معروف  ماہرین  اور مقررین  بھارت -  بحر الکاہل سمندری تجارت اور کنکٹی وٹی پر  جغرافیائی سیاسی اثرات  کا جائزہ لیں گے۔ اس  تین روزہ  مذاکرات  میں  6  پیشہ  وارانہ اجلاس منعقد ہوں گے، جن میں درج  ذیل  شامل ہیں:

  1. بحری کنکٹی وٹی کے ذرائع ؛
  2. پورے بھارت بحر الکاہل میں  بحری کنکٹی وٹی پر چین کے اثرات؛
  3. جہاز رانی اور  تجارت کے ذریعہ بحری کنکٹی وٹی؛
  4. جہاز رانی اور  تجارت کے ذریعہ بحری کنکٹی وٹی (حصہ- 2) ؛
  5. بھارت بحر الکاہل  بحری تجارت اور جہاز رانی  کے تحفظ اور سکیورٹی میں  پرائیویٹ  صنعت؛
  6. اور  ایک ضابطے پر مبنی  محفوظ  اور سلامت  بھارت -  بحر الکاہل کی برقراری ۔

بھارتی حکومت ، بھارتی دفاعی صنعت  اور بھارتی  اکیڈمیہ کے  اس موضوع سے متعلق ماہرین بھی   شامل ہو کر اس کانفرنس میں اپنا تعاون پیش کریں گے۔

آئی پی آر ڈی  - 2023  میں 16  ملکوں  کے ممتا ز مقررین کے ذریعہ  بین الاقوامی شرکت  ہو گی، امید ہے کہ  یہ مقررین  موضوع پر  علاقائی  تناظر میں   متنوع  نظریات پیش کریں گے  اور  نئی دہلی میں  واقع مختلف سفارت خانوں اور ہائی کمیشنوں کے نمائندوں کے ذریعہ بھی  اس میں بین الاقوامی شرکت متوقع ہے۔

آئی پی آر ڈی کے  گزشتہ ایڈیشنوں  کی طرح  اس  ایڈیشن میں بھی  طلباء اور دانشور،  ممتاز شہری ، فوجی پریکٹشنر، سفارتی  کور  کے ارکان ، بھارت  اور بیرونی ممالک کے تھنک ٹینک بھی شرکت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IPRD-233ODZ.png

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-989


(Release ID: 1976823) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Tamil