خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر نے برازیلی ریاست میتو گروسو  کے گورنر کے ساتھ باہمی ملاقات کا اہتمام کیا

Posted On: 13 NOV 2023 7:29PM by PIB Delhi

خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر جناب پشوپتی کمار پارس نے آج یہاں برازیلی ریاست میتو گروسو کے گورنر مورو مینڈیز کے ساتھ ایک باہمی ملاقات کا اہتمام کیا۔ اس میٹنگ میں ایڈشنل سکریٹری جناب منہاج عالم اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ برازیل کی جانب سے، گورنر کے ساتھ بھارت میں برازیل کے سفارتکار محترم جناب کینیتھ نوبریگا اور برازیل کے دیگر سینئر سرکاری افسران موجود تھے۔

فریقین نے 70 سالہ تاریخی تعلقا ت کے بارے میں بات چیت کی۔ حالیہ اعلیٰ سطحی گفت و شنید اور دورے دونوں فریقوں کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور اس رفتار کو جاری رکھنے، برقرار رکھنے اور مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ جناب پشوپتی کمار پارس نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ ہمارے متعلقہ ممالک کے وزرائے اعظم نے جی7 سربراہ اجلاس کے ساتھ ساتھ جی20 سربراہ اجلاس کے موقع پر بھی ازحد نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں۔

گورنر مورو مینڈیز فریرا نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت برازیل کے لیے ایک اہم کلیدی شراکت دار ہے اور برازیل اس کی ستائش کرتا ہے اور ساتھ ہی بھارت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے بصیرت افروز اقدامات کے لیے مبارکباد دیتا ہے۔ گورنر مورو مینڈیزفریرا نے بھارتی خلائی مشنوں کی حالیہ کامیابی اور بھارت کے خوراک ڈبہ بندی، ادویہ اور توانائی کے شعبوں کی مضبوط کارکردگی کی بھی ستائش کی۔

جناب پارس نے برازیل میں زرعی خوراک کی پیداوار کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا جو کہ عام طور پر زرعی آب و ہوا کے مطابق اور بالخصوص ریاست میتو گروسو کے لیے ہے۔ برازیل کے حکام نے مستقبل قریب میں بھارت کو سویابین، مکئی، کپاس، مرغی بطخ  کے گوشت وغیرہ کی برآمدات کو بڑھانے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔

دونوں فریقوں نے غذائی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کی کلیدی اہمیت کو تسلیم کیا۔ بھارت زرعی خوراک کے سب سے بڑے پروڈیوسر ممالک میں سے ایک کے طور پر ،اور برازیل خوردنی اشیاء کے سب سے بڑے برآمدکار ملک کے طور پر  دنیا کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کر سکتے ہیں۔برازیلی فریق نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 2022 میں 32 فیصد اضافے سے ہمکنار ہوکر 15.2 بلین امریکی ڈالر کے بقدر تک پہنچ گئی ہے۔

فریقین نے خوراک ڈبہ بندی کے شعبے میں بالخصوص اشیاء اور انسانی وسائل کے باہم تبادلے کے سلسلے میں مزید تعاون اور ہم آہنگی کے لیے امکانات تلاشنے  کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے ایک دوسرے کے ساتھ شراکت داری میں کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ سازو سامان اور خیالات کے تبادلے کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

 

***

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:978


(Release ID: 1976751) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Punjabi