پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
بھارت ۔ اوپیک توانائی مکالمے کی چھٹویں اعلیٰ سطحی میٹنگ
Posted On:
13 NOV 2023 7:16PM by PIB Delhi
بھارت – اوپیک توانائی مکالمے کی چھٹویں اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اہتمام آسٹریا کے شہر ویانا میں اوپیک سکریٹیریٹ میں 9 نومبر 2023 کو کیا گیا۔
اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت اوپیک کے سکریٹری جنرل محترم ہیثم الغیص، اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر، جمہوریہ ہند ، محترم جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ذریعہ کی گئی۔
میٹنگ میں کھلی اور بے تکلف بات چیت تیل اور توانائی کی منڈیوں سے متعلق اہم مسائل پر مرکوز رہی جس میں دستیابی، استطاعت اور پائیداری کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا، جو توانائی کی منڈیوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے لازمی حیثیت رکھتے ہیں۔ دونوں فریقوں نے صنعت کے لیے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا اور عالمی اقتصادی ترقی اور توانائی کی طلب میں بھارت کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔
فریقین نے ورلڈ آئل آؤٹ لک 2023 کا ذکر کیا، جس میں پیشنگوئی کی گئی تھی کہ بھارت تیز رفتاری سے ترقی کرنے والی ایک بڑی ترقی پذیر معیشت ہوگی، جس کی 2022 سے 2045 کے درمیان طویل مدتی نمو 6.1 فیصد کے بقدر ہوگی اور اسی دوران بڑھتی ہوئی عالمی توانائی طلب میں اس کی حصہ داری 28 فیصد کے بقدر ہوگی۔ فریقین نے پروڈیوسر حضرات اور صارفین دونوں کے مفاد میں مسلسل تعاون اور مکالمے کی ضرورت کا بھی ذکر کیا جبکہ مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع کی بھی تلاش کیے۔
اپنے تبصرے میں، محترم جناب ہیثم الغیث نے کہا: ’’اوپیک- انڈیا مکالمہ اوپیک، اس کے رکن ممالک اور اہم بھارتی تیل کمپنیوں کے درمیان مثبت تعلقات کی ترقی تک وسعت اختیار کر رہا ہے۔ اسی لیے بھارت کے ساتھ او پی ای سی کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے توانائی کے مسائل کے تئیں بھارت کے متوازن، حقیقت پسندانہ اور عملی نقطہ نظر کی ستائش کی۔
سکریٹری جنرل نے مزید کہا، ’’بھارت اور اوپیک کے درمیان تعلقات آئندہ برسوں میں اہم ہوں گے، کیونکہ دنیا عالمی توانائی کے تحفظ کو فروغ دینے، توانائی کی قابل استطاعت فراہمی اور اخراج کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘
محترم جناب ہیثم الغیث نے بھارت کی جی 20 صدارت اور قابل ذکر چندریان مشن کی بھی ستائش کی، اور ازحد اہمیت کے حامل عالمی مسائل کے حل کے لیے بھارت کے قائدانہ کردار پر روشنی ڈالی۔ سکریٹری جنرل نے کہا ’’بھارت کی جی 20 صدر متاثر کن رہی، اور بھارت کی قیادت نے توانائی سے متعلق کلیدی موضوعات سمیت اس سال کے جی20 مذاکرات کو نتیجہ خیز بنایا ۔‘‘
محترم جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ توانائی کے تیسرے سب سے بڑے صارف ملک، خام مال کے درآمدکار اور دنیا کے چوتھے عالمی ریفائنر کے طور پر، بھارت اور اوپیک کے درمیان قریبی تعلقات محض لازمی ہی نہیں بلکہ فطری بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، چونکہ بھارت مستحکم اور مضبوط اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لہٰذا دونوں فریقوں کے باہمی فائدے کے لیے گہرے تعاون کو فروغ دینا عالمی تیل منڈیوں کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس تناظر میں، انہوں نے اوپیک پر زور دیا کہ وہ صارفین، پروڈیوسر حضرات اور عالمی معیشت کے فوائد کے لیے منڈی کے استحکام کو برقرار رکھنے اور اسے یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے۔
میٹنگ نے تکنیکی اور تحقیقی سطحوں سمیت مکالمے کے فریم ورک میں آج تک حاصل کی گئی قابل ذکر پیش رفت کا ذکر کیا۔ گذشتہ ماہ، بھارت اور اوپیک دونوں کے ماہرین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ 27 اکتوبر 2027 کو انڈیا- اوپیک توانائی مکالمے کی 5ویں تکنیکی میٹنگ کے تحت ملاقات کی۔
انڈیا – اوپیک توانائی مکالمے کی چھٹویں اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اختتام بھارت اور اوپیک کے مابین افزوں تعاون کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دینے کے ساتھ ہوا۔
بھارت میں سال 2024 کے دوران بھارت – اوپیک توانائی مکالمے کی آئندہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔
***
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:979
(Release ID: 1976745)
Visitor Counter : 99