وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس سومیدھا مشن نمیبیا کے خلیج والوس میں تعینات

Posted On: 13 NOV 2023 6:07PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس سومیدھا کو مغربی افریقہ اور بحر اوقیانوس میں بھارتی بحریہ کے مشن پر مبنی تعیناتی کے تسلسل میں 10-13 نومبر 23 کو خلیج والوس، نمیبیا کی بندرگاہ پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی دوست ممالک کے ساتھ بحری سکیورٹی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لئے نمیبیا کے ساتھ بھارت کے پرجوش اور خوشگوار تعلقات کا مظہر ہے۔

دورے کے دوران کمانڈنگ آفیسر نے نمیبیا کے معززین اور اعلیٰ دفاعی افسران بشمول بحریہ کے کمانڈر، نمیبیا بحریہ کے ساتھ خیرسگالی ملاقات کی۔ بحری جہاز کے بندرگاہ میں قیام کے دوران نمیبیا بحریہ کے ساتھ بہترین طور طریقوں، ایک دوسرے کے ڈیسک کا معائنہ اور دیگر سماجی مصروفیات کا باہمی تبادلہ کرنے کے لیے پیشہ ورانہ بات چیت بھی کی گئی۔

بھارت اور نمیبیا کے درمیان جمہوریت، ترقی اور سیکولرزم کی مشترکہ اقدار پر مبنی خوشگوار اور دوستانہ باہمی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اشتراک و تعاون اور فوجی تبادلے کے کئی دو طرفہ سمجھوتے ہیں۔ اپنے دفاعی تعاون کے ایک حصے کے طور پر بھارت نے پچھلے برسوں کے دوران ملکہ کے مختلف فوجی اداروں میں نمیبیا کے فوجی افسران کی ایک بڑی تعداد کو تربیت فراہم کی ہے۔

بھارتی بحریہ کے جہاز 'دوستی کے پل' بنانے اور دوست ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں سمندری خدشات کو دور کرنے کے بھارتی بحریہ کے مشن کے ایک حصے کے طور پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں۔ موجودہ دورہ دوست ممالک کے ساتھ بھارت کی یکجہتی اور خاص طور پر نمیبیا کے ساتھ دوستی کے موجودہ رشتے کو مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔

آئی این ایس سومیدھا سریو کلاس کے مقامی طور پر تیار کردہ نیول آف شور پیٹرول ویسل (این او پی وی) میں سے تیسرا ہے جو آزادانہ طور پر اور فلیٹ آپریشنز کی حمایت میں متعدد کرداروں کے لیے تعینات ہے۔ یہ جہاز کئی ہتھیاروں کے نظام، سینسرز، جدید ترین نیوی گیشن اور کمیونیکیشن سسٹم اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم سے لیس ہے۔ سومیدھا نے ماضی میں مختلف فلیٹ سپورٹ آپریشنز، ساحلی اور سمندری گشت، سمندری نگرانی اور ایچ اے ڈی آر مشن انجام دیے ہیں جن میں 23 اپریل کو جنگ زدہ سوڈان سے ہندوستانی تارکین وطن کے انخلاء کے لیے حال ہی میں منعقد کیے گئے اوپ کاویری بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ش ح ۔ م ع ۔ع ن(

U.No 975



(Release ID: 1976736) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Tamil