کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی نے خصوصی مہم 0۔3 کے تحت سرگرمیاں کامیابی کے ساتھ مکمل کیں

Posted On: 13 NOV 2023 6:05PM by PIB Delhi

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی)، تجارت اور صنعت کی وزارت نے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التواء معاملات کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 3.0 کے تحت کامیابی کے ساتھ مختلف سرگرمیاں مکمل کیں۔ ڈی پی آئی آئی ٹی اور ملک بھر میں پھیلی اس کی 19 منسلک/ ماتحت/ خود مختار تنظیموں نے اس مہم میں حصہ لیا اور مہم کے کامیاب نفاذ میں اپنا تعاون دیا۔

مہم کے دوران ڈی پی آئی آئی ٹی نے اپنے منسلک، ماتحت اور خود مختار اداروں کے ساتھ مل کر درج ذیل پیمانوں کے سلسلے میں زیر التواء معاملات کو کم کیا ہے:

(اے)ارکان پارلیمنٹ کے 39 ریفرینسز میں سے 36 ریفرینسز،   (ب) ریاستی حکومت کے 9 میں سے 7 ریفرینسز،(ج)وزیراعظم کے دفتر کے 29 میں سے 29 ریفرنسز،(د) کابینہ کے 01 میں سے 01 ریفرنسز،(ر) 230 عوامی شکایات میں سے 218 اور(س) عوامی شکایات کی 32 میں سے 29 اپیلیں نمٹا دی گئی ہیں۔

مہم کے دوران دفاتر میں کام کے ماحول کو مجموعی طور پر بہتر بنانے کے لیے ریکارڈ کے بندوبستپر بھی توجہ دی گئی، 15055 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 3468 فائلوں کو ختم کیا گیا۔ فزیکل فائلوں اور کباڑ سامان کو ٹھکانے لگانے کے نتیجے میں 15,363 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی اور 16,76,913 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ پیٹرولیم اینڈ ایکسپلوسیوز سیفٹی آرگنائزیشن (پی ای ایس او)، کولکاتہ میں غیر منظم فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور ریکارڈ روم کو صاف ستھرا اور زیادہ جگہ کے ساتھ صاف کیا گیا۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کی طرف سے ملک بھر میں 70 مقامات پر کل 240 صفائی مہم چلائی گئی۔ فٹ ویئر ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ، حیدرآباد میں، بیرونی صفائی مہم نے ایف ڈی ڈی آئی کے کیمپس میں مزید صاف ستھرا جگہ پیدا کی۔

خصوصی مہم 3.0 نے کام کی جگہوں پر سوچھتا لانے اور اسے ادارہ جاتی بنانے میں سرکاری افسران کے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے میں مدد کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ م ع ۔ع ن(

U.No 976


(Release ID: 1976735) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Tamil