وزارت دفاع

ریئر ایڈمرل راجیش دھنکھر نے مشرقی بیڑے کی کمان سنبھا لی

Posted On: 11 NOV 2023 5:26PM by PIB Delhi

ریئر ایڈمرل راجیش دھنکھر نے 10 نومبر 2023 کو ریئر ایڈمرل گرچرن سنگھ سے ، مشرقی بحریہ کے مشرقی بیڑے کے تلوار بازوں کی کمان سنبھالی۔ گارڈ کی تبدیلی ، وشاکھاپٹنم کی  بحری گودی میں منعقدہ ایک  شاندار  تقریب میں ہوئی۔

ریئر ایڈمرل راجیش دھنکھر کو یکم  جولائی 1990 کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا اور وہ نیویگیشن اور ڈائریکشن کے ماہر ہیں۔ فلیگ آفیسرمعروف  نیول اکیڈمی، ڈیفنس سروسزا سٹاف کالج کا سابق طالب علم ہے، اور انہوں نے جاپان میں اپنا ہائر کمانڈ کورس مکمل کیا ہے۔

33 سال پر محیط اپنے شاندار کیریئر کے دوران، فلیگ آفیسر کی پانڈی چیری، گوداوری، کورا اور میسور میں جنگی جہازوں کے  ماہرکے طور پر تقرریاں ہوئیں ۔ انہوں نے سابقہ پروجیکٹ 15 ٹریننگ ٹیم، نیویگیشن اینڈ ڈائریکشن اسکول اور آفیسرز کیڈٹ اسکول، سنگاپور میں تدریسی کام بھی انجام دیا ہے۔ ان کی تقرریوں میں آئی این ایس ،  دہلی کے ایگزیکٹو آفیسر، اور آئی این ایس گھڑیال، ممبئی اور وکرمادتیہ کےکمانڈنگ آفیسر کے طور پر شامل ہیں۔ ان کے قابل ذکر عملے اور آپریشنل تقرریوں میں ڈائریکٹوریٹ آف نیول پلانز میں جوائنٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف پرسنل میں پرنسپل ڈائریکٹرشامل ہیں۔ فلیگ رینک میں، انہوں نے چیف اسٹاف آفیسر (ٹریننگ)، فلیگ آفیسر سی ٹریننگ اور کمانڈنٹ، نیول وار کالج کے فرائض سرانجام دیے۔ انہوں نے آئی این ایس وکرانت کے تجربے کی نگرانی کے لیے چیئرمین کیریئر ایکسیپٹنس ٹرائلز ٹیم کی اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دیں۔

فلیگ آفیسرنے 2015 میں عدن اور الحدیدہ، یمن سے ہندوستانی شہریوں کے نان کمبیٹینٹ ایوکیویشن آپریشنز(این ای او)) کے لیے نو سینا میڈل (بہادری) حاصل کی ہے۔

گزشتہ 11 مہینوں کے دوران، مشرقی بیڑے نے، ریئر ایڈمرل گروچرن سنگھ کی کمان میں، انتہائی اعلیٰ سطح کی جنگی تیاری اور آپریشنل جذبے کو برقرار رکھا ہے اور مختلف مشن پر مبنی اور آپریشنل تعیناتیوں میں حصہ لیا ہے، اور دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ متعدد دو طرفہ اور کثیر جہتی مصروفیات میں حصہ لیا ہے۔

۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

928



(Release ID: 1976439) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil