وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پوربندر میں سالانہ بحری تعلیمی سوسائٹی کانفرنس – 2023 منعقد کی گئی

Posted On: 11 NOV 2023 5:55PM by PIB Delhi

سالانہ بحری تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس) کانفرنس 2023 کا اہتمام 09 سے 10 نومبر 2023 کو صدر دفاتر گجرات، دمن اور دیو نول ایریا، پوربندر میں کیا گیا، جس کی صدارت این ای ایس کے چیف آف پرسنل اور چیئرمین، وائس ایڈمیرل کرشن سوامی ناتھن نے کی۔ اس کانفرنس میں کوموڈورجی رام بابو، کوموڈور (بحری تعلیم) اور نائب چیئرمین این ای ایس کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے ماہرین تعلیم اور نیوی چلڈرن اسکولوں کی انتظامی قیادت  نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کے جزو کے طور پر منعقدہ اگزیکیوٹیو کمیٹی، انتظامی مشاورتی کمیٹی اور تعلیمی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگوں میں بحری اسکولوں کے لیے پالیسی فریم ورک پر غور کیا گیا اور قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)2020 کے نفاذ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ پہلی مرتبہ، مختلف بحری اسٹیشنوں کے بحری کنڈرگارٹنس کے نمائندوں نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔

اس موقع پر، این ای ایس کے چیئرمین نے اُن اسکولوں کو رولنگ ٹرافیاں پیش کیں جنہوں نے گذشتہ تعلیمی سال کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے، این ای ایس کے چیئرمین نے بحری عملے کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں این سی ایس کے ذریعہ ادا کیے جانے والے کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے تمام فریقوں کو جدید ترین بنیادی ڈھانچے اور فیکلٹی کی ترقی میں سرمایہ کاری کا عمل جاری رکھنے کی تلقین کی، تاکہ ایک ایسا سازگار تعلیمی ماحول پیدا ہو سکے جو بچوں کو زندگی کی مختلف ہنرمندیاں سیکھنے، تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے  کے لیے ترغیب فراہم  کرے۔ مندوبین کے لیے نیوی چلڈرن اسکول کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

******

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:930


(Release ID: 1976416) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil